اج پھر چاولوں کو پانی لگایاsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community2 years ago

سٹیم کے دوستوں السلام علیکم سنو دوستو اپ سب کا کیسا حال چال ہے امید ہے کہ اپ سب دوست خیر و عافیت سے ہوں گے الحمدللہ میں بھی خیر و عافیت سے ہوں اپ سب کو سب سے پہلے اج جمعۃ المبارک کا دن مبارک ہو دوستو سویرے اٹھ کر میں نے وضو کیا اور پھر مسجد میں جا کر نماز فجر ادا کی پھر گھر واپس ایا
IMG20230915102209.jpg

IMG20230915102155.jpg

IMG20230915093318.jpg

IMG20230915093314.jpg

IMG20230915064348.jpg

IMG20230915064343.jpg
اور ناشتہ کر کے میں نے فرج میں سے پانی والی ٹھنڈی بوتل نکالی اور چاولوں کو پانی لگانے کے لیے نکل گیا پہلے میں نے جا کر پٹرول پمپ سے تین ہزار روپے کا ڈیزل لیا اور پھر کبوتروں کی چھت پر جا کر کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور زمین پر چلا گیا میں نے جا کر ٹیوب ویل والے کو ڈیزل دیا اس کے بعد میں نے نالے کو اچھی طرح سے جوڑا کیونکہ پڑوس والوں نے زمین میں ہل لگانے کی وجہ سے نالہ بھی تھوڑا سا ٹوٹا ہوا پڑا تھا میں نے اس نالے کو جوڑا اور پھر 12 والے نے مجھے ٹیوب ویل چلا کر دیا اور میں پانی لگانے لگا ابھی پانی زمین تک پہنچا ہی نہیں تھا جو پیچھے سے نالہ پھر ٹوٹ گیا اور میں جوڑنے لگا جس سے میرا کافی زیادہ پانی بھی ضائع ہو گیا پھر نالے میں کافی جگہوں سے مکوڑوں اور چوہوں کی غاریں ہونے کی وجہ سے پانی کو میں نے کافی محنت سے بند کیا جب پانی ختم ہونے والا تھا تو پھر ٹیوب ویل والے نے مجھے بلایا کیونکہ پیچھے سے پھر ایک جگہ سے پانی ٹوٹ گیا تھا جب پانی ختم ہوا تو اس وقت دن کے 12 بج رہے تھے پانی ختم کر کے میں گھر ایا تو گھر والوں نے مجھے لیموں کی شربت بنا کر دی تھوڑی دیر میں پنکھے کے نیچے بیٹھا رہا پھر واش روم میں گیا اور نہاد ہو کر روٹی کھائی اور اس کے بعد میں نے موبائل پر لڈو کی گیم کھیلتا رہا ایک بجے میں تیار ہونے لگا جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے پھر مسجد میں جا کر میں نے جمعہ کی نماز ادا کی پھر گھر واپس ا کر میں نے ٹی وی ان کیا اور نیو سونے لگا اج کی بریکنگ نیوز پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کیے جانے والا نیب ترمیم کے بارے میں تھی جس کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے عصر کی نماز ادا کر کے میں کبوتروں کی چھت پر گیا اور کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد چھت پر ہی بیٹھ کر اج کی ڈائری لکھنے لگا