چاولوں پر سپرے کریاsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community2 years ago

سٹیم کے دوستو السلام علیکم سناؤ دوستو اپ سب کا کیسا حال چال ہے امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اج فجر کی اذان کے وقت میری انکھ کھلی تو میں نے ٹائم دیکھا تو ابھی باجماعت نماز میں کافی ٹائم باقی تھا پھر میں ساتھ پڑے ہوئے موبائل کو ان کر کے فیس بک دیکھنے لگا تو سوشل میڈیا پر ایک نہایت ہی افسوس ناک خبر سامنے ائی کہ رات کو ضلع میاں وادی میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا جس کو سن کر مجھے بہت ہی افسوس لگا پھر میں اٹھا اور باہر نکل کر واش روم میں گیا اور وضو کر کے کمرے میں ا کر دو رکعت نماز سنت ادا کی اور پھر چادر اوڑھ کر مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے چلا گیا
IMG20230920080143.jpg

IMG20230920080131.jpg

IMG20230920075537.jpg

IMG20230920075532.jpg
میں نے جا کر باجماعت نماز ادا کی اور پھر گھر واپس اگیا ناشتہ کرتے وقت جب میں نے دہشت گردوں کے حملے کی خبر گھر والوں کو سنائی تو سب کو بہت ہی افسوس ہوا پھر میں گھر کے لیے بازار سے گوشت لینے چلا گیا اور پھر واپس ا کر نہا دھو کر دکان پر گیا میں نے جا کر دکان کھولی اور صفائی کر کے بیٹھ گیا جب مکینک دکان پر ایا تو میں چھت پر جا کر کبوتوں کی دیکھ بھال کی اور دانہ پانی ڈالا اس کے بعد میں نے موٹر سائیکل نکالا اور مکینک کو دکان پر بٹھا کر چاولوں کی فصل دیکھنے کے لیے چلا گیا جہاں پر میرا ایک مزدور چاولوں کی فصل کو اخری سپرے کر رہا تھا میں نے جا کر مزدور کی تھوڑی سی مدد کی اور اور اپنی نگرانی میں سپرے کرایا پھر ایک بجے میں گھر واپس ایا اور منہ ہاتھ دھو کر روٹی کھانے لگا اس کے بعد میں نے وضو کیا اور نماز ظہر ادا کر کے ٹی وی والے کمرے میں جا کر نیوز سنے لگا پھر چار بجے اٹھ کر مسجد میں گیا اور عصر کی نماز ادا کی پھر میں کبوتروں کی چھت پر چلا گیا اور چھت پر ہی بیٹھ کر میں اج کی ڈائری لکھنے لگا

Sort:  

Nice job👍

 2 years ago 

اپ نے اج بہت اچھا کام کیا