The Diary Game (02-07-2024) Attending a Mehfil e mosaalma🏴🏴

in Hindwhale Community4 months ago (edited)
آداب دوستو

السلام علیکم دوستوں کیا حال ہے میں امید کرتا ہوں اپ سب
خیریت سے ہوں گے میں بالکل ٹھیک ہوں الحمدللہ۔ زندگی کے دن بھی بہت اچھے اور پرسکون گزر رہے ہیں موسم بہت ہی اچھا ہو گیا ہے لیکن اتنی زیادہ بارشیں نہیں ہوئی ہے جتنی ہونی چاہیے تھی ویسے تو پورے پاکستان میں کافی حد تک بارشیں ہوئی ہیں لیکن ہمارے پاس اتنی بارشیں نہیں ہوئی امید ہے کہ انے والے دنوں میں اچھی بارشیں ہوں گی۔

Red Abstract Income Money YouTube Thumbnail_20240708_093956_0000.png

کینوا سے بنائی گئی تصویر

اک یادگار محفل

دوستوں یہ اج سے چھ دن پہلے کی بات ہے کہ جب ہمارے بہت ہی دل عزیز شاعر اور ایک خوبصورت انسان اور ایک پروفیسر جناب پروفیسر قلب عباس صاحب کے گھر میں محفل مسالمہ کا انعقاد ہوا ۔

پروفیسر صاحب ہر حوالے سے ایک خوبصورت انسان ہے۔ وہ ایک بہت اچھے شاعر ہیں اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا اخلاق انسان کو ان کا گرویدہ بناتا ہے۔ چونکہ اس مسالمہ میں میں بھی مدعو تھا تو میں بھی امام عالی مقام کے حضور اپنے چند اشعار پیش کرنے کی غرض سے ان کے گھر پہنچ گیا۔

IMG_20240702_230603.jpg

قلب عباس کا گھر

جب میں پہنچا تو وہاں مسالمہ شروع ہو چکا تھا اور شاعر اپنا کلام پیش کر رہے تھے تھوڑی دیر بعد میری باری ائی اور میں نے اپنے اشعار سنائے اور الحمدللہ میرے اشعار کو بہت لوگوں نے پسند کیا اور خوب داد دی۔

مسالمہ میں پورے ملک سے شعراء حضرات تشریف لائے تھے۔ سب نے بہت خوبصورت اشعار پیش کیے مجھے کافی حد تک ان کے اشعار پسند ائے کچھ ایسے شاعر بھی تھے جنہوں نے بوریت پیدا کی لیکن باقی تمام اچھے شعراء نے ان کی کمی پوری کر دی۔

میرے دوست

IMG_20240702_214559.jpg

دوست کے ساتھ

یہاں پر میرے ساتھ میرے کزن بھی تھے اور میرے کچھ دوست بھی ائے ہوئے تھے ہم نے مسالمہ بہت اچھے سے سنا یقینا یہ ایک شاندار اور بہت بہترین پروگرام تھا جو کہ سالانہ ہوتا ہے جناب قلب عباس کے گھر میں ۔ اصل میں یہ قلب عباس صاحب کے والد صاحب کی یاد میں اور ان کے ایصال و ثواب کے لیے منعقد کیاجاتا ہے
پسندیدہ شاعر

اس میں جن شعراء کے شعروں نے مجھے پسند کیا ان میں سے سید ابرار حسین شاہ استاد محترم علمی خان صاحب کاظم حسین کاظم قیس رضا اور جناب جاوید دانش صاحب ہے

IMG_20240702_214609.jpg

اک شاعر کلام سناتے ہوئے

پسندیدہ کلام

بغیر حب علی بخش دے گا ایسے تجھے
سخی ضرور ہے لیکن خدا دیوانہ نہیں۔

۔۔۔۔
محسنِ انسانیت کا غم منانے کے لیے
ادمی کو کم سے کم انسان ہونا چاہیے۔۔

۔۔۔
حر اشقیا کو چھوڑ کر عباس سے ملے۔
پہلی باراک باوفا کو بے وفا اچھا لگا

۔۔۔

یہ وہ کچھ چنیدہ اشعار ہے جو اس دن میں نے سنے اور میرے دماغ میں بیٹھ گئے یہ بہت ہی بہترین تھے اور میں ان کو بار بار دہراتا رہتا ہوں۔

مسالمہ کے دو سیشن ہوئے پہلے سیشن میں جونیئرز شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اس کے بعد سینیئرز نے کلام پیش کیا جو کہ بہت ہی بہترین تھا

نیاز مولا حسین ع

مسالمہ کے دوران چائے کی تقسیم کہی گئی جو بھی وہاں پر حاضر تھے ان سب کے درمیان اور اس کے بعد لنگر بھی دیا گیا۔

لنگر میں بڑا گوشت اور روٹی تھی میں یہاں تقریبا پچھلے تین سالوں سے پڑھ رہا ہوں لیکن پہلے یہاں پر چاول یا حلیم ہوتے تھے اس سال قلب عباس صاحب نے قورمہ اور اس میں روٹی کا بندوبست کیا

IMG_20240703_001556.jpg

لنگر کا کھانا کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا

یہ میرے لیے بالکل حیرانی کی بات تھی کہ اس دفعہ لنگر کے ساتھ حلوہ بھی تھا لنگر میں ورنہ یہ بہت کم ہوتا ہے کہ لنگر میں کھانے کے ساتھ اپ کو حلوہ بھی میسر ہو۔ ہم نے حسب طلب نیاز کھائی اور پھر سر سے اجازت لی اور اپنے گھر کی طرف چل پڑے۔

IMG_20240703_001600.jpg

میٹھا حلوہ

مسالمہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان اقدس میں اشعار پیش کیے گئے جو کہ بہت بہترین تھے اور میں نے اپنے چنیدہ اشعار اپ کی خدمت میں پیش کیے ہیں اس کے علاوہ بھی سارے اشعار بہترین تھے میں تقریبا ڈیڑھ بجے اپنے گھر جا پہنچا اور پھر جا کر سو گیا بہت ہی شاندار اور کامیاب مسلمان تھا میں اس مسالمے کا سال بھر انتظار کرتا ہوں کیونکہ میں نے اپنا کلام یہاں پر سب کو سنانا ہوتا ہے

____

تمام تصویریں میں نے اپنے موبائل سے بنائی ہیں

نیک تمنائیں ❤️.



🌷بہت شکریہ دعائیں🌷
🌷@aliabid01🌷
Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

السلام و علیکم علی عابد کیا حال ہیں اپ کے امید کرتا ہوں اپ خیریت سے ہوں گے؟ میں اج اپ کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جو میں نہیں کر رہا لیکن میرا دل کرتا ہے۔ کہ اپ ایک بہت اچھے شاعر ہیں اور انشاء اللہ تعالی اپ ایک اچھا نام کمائیں گے اور پاکستان کے مشہور و معروف شعراء میں ہوں گے۔ ان میں اپ کا اور علی رضا بھائی کا نام ہوگا۔ علی رضا بھی بہت اچھے شاعر ہیں اللہ تعالی اپ دونوں کی زندگی دراز کرے اور اپ دونوں کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔ اس کے بعد اپ ایک محفل مسلمہ میں گئے جس کا سر قلب عباس نے انعقاد کیا ہوا تھا۔ وہاں پہ اپ نے بھی اپنے شعر پڑھے اور ان سے خوب داد لی۔ میں اپ کی اکثر ویڈیوز دیکھتا رہتا ہوں اپ بہت اچھے طریقے سے شعر پڑھتے ہیں ۔محفل کے اختتام پر اپ لوگوں نے لنگر کھایا لنگر میں گوشت اور روٹی کا بندوبست تھا اور ساتھ حلوہ تھا۔ اپ کی پوسٹ پڑھ کر دل بہت خوش ہوا ۔

بہت شکریہ بھائی اپ کی محبت کیا میرے اشعار کو پسند کرتے ہیں علی واقعی بہت اچھا شاعر ہے اور مجھے اس سے بہت امید ہے وہ انے والے وقتوں میں بہت اچھے شعر کہے گا اور ہم سب کو حیران کر دے گا اپ کی دعاؤں اور محبتوں کے صدقے میرے بھائی ہیں

جی بھائی جی بالکل اپ کے اشعار کو پسند کرتا ہوں ہمیشہ خوش رہیں سلامت رہیں

جی انشاءاللہ اللہ تعالی اپ دونوں کو مزید ترقی عطا فرمائے

بہت ہی خوبصورت مسالمہ رہا ہو گا اور مجھے امید ہے کہ اپ نے بڑا ہی اچھا پڑھا ہوگا اور اپ پر مالک کیے خصوصی عطا ہے اور اپ کے انتخاب کیے گئے جو شعر ہیں وہ بڑے پسند ائے مجھے
باقی اپ نے اپنا کوئی کلام یا سلام نہیں لکھا مجھے بے صبری سے انتظار ہے کہ کب اپ کوئی نیا سلام کہیں پڑھتے ہیں اور یہاں ڈائری پوسٹ کرتے ہیں بہت شکریہ علی اب جیتے رہیں اور سلامت رہیں

جی الحمدللہ علی مالک مجھے سلام سے نواز رہے ہیں اور میں السلام لکھ رہا ہوں اور انشاءاللہ میں کبھی ادھر پوسٹ میں بھی شیئر کروں گا ورنہ اپ تو جانتے ہیں کہ اکثر میں اپنا سلام اور کلام جو ہوتے ہیں وہ فیس بک پر شیئر کرتا ہوں السلامت نے جانی شعر واقعی یہ بہت زبردست ہے مجھے بہت پسند ایئے

Hi @aliabid01

I really enjoyed your post, the way you made it beautifully and the beautiful words you chose for writing.If I say my own, I don't have any special experience in these things, maybe I have never been interested in these things, but I liked some poetry very well and I like them very much, but maybe there are not such people in my circle of friends. Which is their link with these things,But in the beautiful way you have described your post and shared it with us, as you said that this one person placed this invitation in his house, As you told us that when you reached there, the ceremony had already started, you arrived right in the middle of the ceremony, but now when you reached there, it was already your turn,So you went and narrated your poems in front of everyone. You went there and read your poems. People liked them very much. So I want you to share your favorite poetry lines with us?? after that you spent a long time there ate langar and you found your pictures very good very attractive so you ate langar there and enjoyed it a lot.

best regards
@samavia-doll

اتنے بہترین اور حسین اور کمنٹ کے لیے میں اپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپ نے میری پوسٹ کو بہت اچھے سے پڑھا اور اس پر کمنٹ کیا اپ نے میری پسندیدہ شاعری کی ڈیمانڈ کی ہے میں انشاءاللہ ضرور کبھی پوسٹ میں اپنی پسندیدہ اپنی لکھی ہوئی شاعری پوسٹ کروں گا یا پھر گروپ میں شیئر کر دوں گا ۔ اپ کے وقت دینے کا بہت شکریہ

i will wait to hear your favorite poetry

ان شاءاللہ جلد

I hope you will be fine. I really like to read your post. I hope you had a very good day. Great to see you share your whole day with us.

Thanks for comment dear ... ❤️

Loading...

Hi @aliabid01

I hope you are well and have a great day. I really enjoyed reading your post. It was very interesting.As we know your poetry is very good and you are very fond of poetry, so one of your respected professor invited you in mehfil.
Everyone presented their poetry there and when it was your turn, everyone liked your poetry very much.

Best Regards
@gondalbiya

Thank you so much for your kind words ❤️