Club5050 || The diary game || @amirhayat || 09 oct 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

IMG_20221009_194013.jpg

السلام و علیکم

image.png

کمیونٹی کے تمام ممبران کو میری طرف سے اسلام علیکم اور میری طرف سے تمام مسلمان بھائیوں کو 12 ربیع الاول مبارک امید کرتا ہوں کے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اللّٰہ تعالٰی آپ پر برکتیں نازل فرمائے اور آپ کی تمام پریشانیاں تکلیفیں دور فرمائے اس ماہ مقدس کے صدقے اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو ایمان کی دولت سے مالا مال فرمائے جو بیمار ہیں اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائےہیں

IMG_20221009_100742.jpgIMG_20221009_100739.jpg
IMG_20221009_100736.jpgIMG_20221009_100727.jpg
--

محفل قرآن خوانی

image.png
دوستو آج جیسا کہ 12ربیع الاول کا مبارک دن ہے میں صبح سویرے جب اٹھا تو اس وقت فجر کی آذان ہو رہی تھی۔ میں فجر کی اذان سن کر اٹھا اور اپنی بیوی کو اور بچوں کو بھی جگا دیا تاکہ وہ بھی فجر کی نماز ادا کرسکیں۔ میں وضو کر کے مسجد کی طرف روانہ ہو گیا مسجد میں پہنچ کر میں نے باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد ھم نے آج قرآن خوانی کی۔ کیونکہ آج 12 ربیع الاول کا دن تھا تو اس حوالے سے ہم نے اہل محلہ سے پہلے کہاں ہوا تھا کہ آپ تمام لوگ فجر کی نماز کے بعد یہاں مسجد میں قرآن خوانی کے لیے تشریف لائیں گے اور پھر ایک گھنٹہ قرآن خوانی کرنے کے بعد ہم دعائے خیر کریں گے۔دعاۓ خیر ہونے کے بعد ھم نے لنگر کا بھی انتظام کرنا تھا تو میں سب سے پہلے کریانہ کی دکان پر پہنچ گیا تاکہ میں لنگر کے لیے اشیائے خوردونوش خرید سکوں۔ تمام اشیاء خریدنے کے بعد میں اپنی بیٹھک پر پہنچ گیا کاریگر بھی پہنچ چکا تھا۔ قاری گرنی سب سے پہلے آگ جلائی اور دیں گے آگ کے اوپر رکھ دیں اور پھر پیاز کاٹ کر دیگوں میں ڈال دیے اور گھی بھی ڈال دیا میں نے بچوں کو جلوس میں لے کر جانا تھا تو میں بچوں کے ساتھ جلوس میں شامل ہونے چلا گیا۔

IMG_20221009_111211.jpg

IMG_20221009_081515.jpgIMG_20221009_081507.jpg

جلوس میں شرکت

image.png
میں اپنے بچوں کو اپنے ساتھ لے کر اپنے گاؤں کے چوراہے پر پہنچ گیا وہاں پر تین بڑے جلوس اکٹھے ہو کر ایک مخصوص جگہ تک جاتے ہیں اور وہاں پر علماء کرام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان افروز تقاریر کرتے ہیں اور درود و سلام پڑھا جاتا ہے پھر جلوس کا کچھ حصہ جوکہ پیدل سفر کر رہا ہوتا ہے وہ وآپس چلا جاتا ہے اور کچھ لوگ جن کے پاس اپنی موٹر سائیکل یا گاڑی وغیرہ ہوتی ہیں وہ دوسرے شہروں میں اجتماع میں شرکت کرتے ہیں۔ مختلف جگہوں پر لنگر کا اہتمام کیا ہؤا ہوتا ہے۔ ہم بھی واپس گھر کی طرف روانہ ہو گئے کیونکہ ہم نے بھی لنگر کا اہتمام کیا ہؤا تھا۔ کاریگر نے 3 دیگیں بریانی کی تیار کر لی تھیں اور ہم نے اسے جلوس کی گزرگاہ پر لے گئے اور واپس آنے والے لوگوں کو لنگر تقسیم کیا۔ جب ہم نے لنگر تقسیم کر لیا تو تمام برتن اکٹھے کیے اور ٹینٹ سروس والوں کو واپس کر دیے ہم تھک گئے تھے لیکن بہت خوشی ہو رہی تھی کہ عوام نے سکون کے ساتھ لنگر کھایا۔ میں دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالٰی ہمیں اگلے سال بھی لنگر تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

IMG_20221009_080657.jpg

IMG_20221009_080645.jpgIMG_20221009_080628.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  

Walaikum Assalam! Your 12 Rabi ul Awal day was very busy. It is very nice to see the procession. The splendor of the procession was everywhere yesterday. You have distributed the langer. May Allah accept it and Insha'Allah you will do it again in the next year as well, Aameen

 2 years ago 

Thanks for the appreciating my post God bless you

God bless you too

 2 years ago 

TEAM 4 CURATORS

Congratulations!
This post has been upvoted through steemcurator07.
We support quality posts anywhere and any tags.
Curated by : @petface

amazing.gif

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.13
JST 0.031
BTC 61905.09
ETH 2902.93
USDT 1.00
SBD 3.55