Club5050 || The diary game || @amirhayat || 20 oct 2022

in Urdu Community2 years ago

IMG_20220625_190439.jpg

السلام وعلیکم

image.png

سٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام وعلیکم اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوشیاں عطاء فرمائے اور آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آپ جہاں بھی رہیں ہمیشہ خوش رہیں اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔ اور جو مشکلات میں ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کی مشکلات ختم فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں ہوں۔ جن کے والدین زندہ ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کے والدین کی عمر دراز فرمائے اور جن کے والدین وفات پا چکے ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے آمین۔

IMG_20220625_190741.jpgIMG_20220625_190735.jpg

صبح کی سیر

image.png

دوستو آج میں صبح سویرے اٹھا اور نہانے کے لئے واش روم پہنچا۔ تازہ پانی موجود تھا میں نے پانی کی موٹر کا بٹن آن کیا اور تازہ پانی بھر لیا۔ آج کل لوڈ شیڈنگ زیادہ ہوتی ہے تو سب سے پہلے میں پانی کی ٹینکی فل کر لیتا ہوں تاکہ بعد میں پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ میں نہانے کے بعد مسجد کی طرف روانہ ہو گیا مسجد میں پہنچ کر نماز فجر ادا کی اور پھر وہاں سے واک کرنے کے لیے چلا گیا۔ میں مسجد سے باہر نکلا تو سورج بھی طلوع ہونے والا تھا۔ آج صبح کے وقت کچھ سردی میں شدت محسوس ہو رہی تھی کیونکہ گزشتہ روز رات کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔ میں نے واک مکمل کی اور پھر گھر کی جانب لوٹ آیا۔ گھر واپس پہنچ کر میں نے ایک گلاس دودھ کا پیا اور پھر کچھ دیر کے لئے آرام کیا آرام کرنے کے بعد میں جانوروں کے لئے گھاس لینے چلا گیا جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے کے بعد میں گھر پہنچا اور جانوروں کو چارہ ڈالا اور انہیں تازہ پانی دیا۔ اب سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے تو جانوروں کا خاص طور پر خیال رکھنا پڑھتا ہے۔ سردی کی شدت کی وجہ سے جانور بیمار ہو جاتے ہیں۔

IMG_20220625_190418.jpg

IMG_20221014_091119.jpgIMG_20221014_090956.jpg

مارکیٹ میں خریداری کی تفصیلات

image.png

میں گھر کے کاموں سے فارغ ہؤا تو ناشتہ کیا اور گھر سے باہر نکلا اور مارکیٹ کی جانب روانہ ہو گیا۔ مارکیٹ میں پہنچ کر کچھ فروٹ خریدا اور کچھ سبزیاں بھی خریدیں اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے تمام سامان بیوی کے حوالے کیا اور میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی شروع کر دی۔ صفائی کرنے کے بعد کچھ دیر کے بعد میں نے کپڑوں کی کٹائی کی اور پھر میں سلائی میں مصروف ہوگیا۔ میں سلائی میں مصروف تھا کچھ دیر کے بعد میرے پاس گاہک کپڑے سلائی کروانے کے لیے پہنچا۔ اس نے مجھے دو جوڑے کپڑوں کے دیے اور پھر میں نے اسے 5 دن کا وقت دیا

IMG_20221016_094609.jpgIMG_20221016_094409.jpg

دکان میں سارے دن کی مصروفیات

image.png

image.png

میں نے دوپہر کے 12 بجے دکان بند کر دی اور گھر واپس چلا آیا تاکہ دوپہر کا کھانا کھا سکوں۔ گھر پہنچا تو دوپہر کا کھانا تیار ہو چکا تھا میں نے ہاتھ منہ دھویا اور پھر بچوں کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا۔ ایک گھنٹہ آرام کرنے کے بعد میں دوبارہ دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے دوبارہ سلائی کا کام شروع کر دیا۔ میں نے سورج غروب ہونے تک دکان میں کام کیا اور پھر دکان بند کر کے گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے اپنی آج کی ڈائری رپورٹ تیار کی اور پھر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ دوستوں کو میری ڈائری ضرور پسند آئے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔

IMG_20221016_094404.jpg

image.png

Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.13
JST 0.031
BTC 61955.50
ETH 2904.41
USDT 1.00
SBD 3.71