لیموں پانی کے فائدے

in Urdu Community9 months ago

میں اپنی بہنوں کو لیموں کے پانی کے کچھ فوائد بتانے جا رہی ہوں

لیموں کی شربت پینے کے فوائد

IMG20230905103234.jpg

IMG20230905103206.jpg

لیموں اللہ کی نعمتوں میں سے ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں۔ اسی طرح لیموں پانی اپنے کئی زیادہ فوائد کے سبب جانا جاتا ہے جن میں سے
10
مندرجہ زیل ہیں:

1 –
لیموں میں پائی جانے والی تیزابیت سے لیمو ہاضمہ اچھا کرتا ہے
لیموں کا پانی پینا نظام ہضم کو بہتر بنانے کے بہترین اور آسان ترین طریقوں میں سے ہے۔ اس میں موجود قدرتی تیزاب پروٹین کو ہضم کرنے میں معدے کی مدد کرتے ہیں اور جگر میں صفراء کا مادہ تیار کرنے کے عمل کو بھی بڑھاتے ہیں۔ یہ اپنے طور پر چکنائی کے ہاضمے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نظام ہضم کے مسائل پیدا ہونے کو دور کرتا ہے۔

2 –
لیموں کا جوس اینٹی بیکٹیریا ہونے کے ساتھ ساتھ جلن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی وجہ لیموں کا وٹامن سی سے بھرپور ہونا ہے ۔ لیموں کے جوس سے انسانی جسم میں مدافعت کا نظام بھی مضبوط اور طاقت ور ہوتا ہے۔

3

لیموں میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں سِٹرک ایسڈ کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ چاول اور ٹماٹر کہ زیادہ استعمال سے گردے میں بننے والی پتھری کو ختم کرتا ہے اور ساتھ ہی نئی پتھری بننے سے بھی روکتا ہے۔

4 –

سِٹرک ایسڈ سے ان پتھریوں کا بھی ازالہ ہوتا ہے جو یورک ایسڈ کے ذرات سے بنتی ہیں۔ ان ذرات کا انسانی ہڈیوں کے جوڑوں میں بھی پائے جانے کا امکان ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں گٹھیا کا مرض لاحق ہوتا ہے۔

5 –
لیموں کے رس پینے سے جسم کو اہم سیال اور دیگر اہم عناصر ملتے ہیں۔

6 –
لیموں پانی بہترین پیشاب آور کا کردار ادا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ پیشاب کے راستے انسانی جسم سے اضافی پانی ، آلودہ مواد اور زہروں کو خارج کرتا ہے۔ اسی واسطے لیموں پانی کو روزانہ پینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

7 –

لیموں کے رس کو پانی میں ملا کر اس مرکب کو جلد کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے کہ یہ جراثیم سے لڑتا ہے

8 –
لیموں کے جوس سے معدے کے السر کا علاج ممکن ہے۔

9 –
لیموں پانی وزن کم کرنے کے لیے لیموں سے بڑے پیمانے پر مستفید ہونے کے واسطے ہدایت کی جاتی ہے کہ لیموں کو دھونے کے بعد اس کا چھلکا کھایا جائے۔

10 –
یہ پوٹاشیئم اور میگنیشیئم سے بھرپور ہونے کے علاوہ امائینو ایسڈز کی کم مقدار رکھتا ہے جو ایسڈز کو پیدا کرتے ہیں۔

انہی خصوصیات کی وجہ سے گرمیوں کے موسم میں میں لیموں کا پانی بہت ہی زیادہ استعمال کرتی ہوں
لیموں کے پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر پینے سے اور بھی زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں سردیوں میں سبز چائے میں لیمو شامل کر کے پینے سے نزلہ اور زکام سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے

Sort:  
Loading...
 9 months ago 

لیمو کا شربت گرمیوں میں نمک ملا کر پییں تو بہت ہی مزہ کرتا ہے

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.11
JST 0.030
BTC 67489.61
ETH 3762.16
USDT 1.00
SBD 3.56