My Unique Recipe., Aaloo ghosht recipe, Pakistan
السلام علیکم ،
الو ایک ہے جی سبزی ہے جو ہر بچے کو بہت پسند ہوتی ہے اور ہر گھر میں بہت زیادہ پکتی ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی بھی ہے ۔بچے ہو یا بڑے سب لوگ الو شوق سے کھاتے ہیں۔ الو کو مختلف فارمز میں بکایا جاتا ہے۔ اس کی بہت ساری ترکیبیں تیار کی جاتی ہیں۔ خاص طور سے سالن میں الو بہت زیادہ شوق سے کھایا جاتا ہے۔
ہمارے گھر میں الو گوشت بہت شوق سے کھایا جاتا ہے ۔کیونکہ اس کے اندر شوربہ اور الو دونوں چیزیں موجود ہوتی ہیں۔ اس لیے عام کھانوں سے بڑھ کر شوق سے الو گوشت کو پسند کیا جاتا ہے۔اس کو بنانے کا طریقہ بہت اسان ہے اج میں اپ کو الو گوشت بنانے کا طریقہ سکھاؤں گی۔
آلو گوشت
Source

یہ سالن اتنا مزے کا بنتا ہے کہ میرے بچے کھانا پکاتے کے دوران بھی بھوک بھوک کا شور مچا دیتے ہیں۔ اور میں اکثر اس کی فائنل تصویر لینا بھولی جاتی ہوں۔ اور روٹی پکانے کے ساتھ ہی بچو کو کھانا سرو کر دیتی ہوں۔ اور پکنے کے بعد کی تصویر رہ جاتی ہے۔ اس لیے مجھے مجبورا انٹرنیٹ کی تصویر شیئر کرنی پڑی۔
🤎
سب سے پہلے حسب ضرورت پیاز لے کر باریک کاٹ لیں اور اس کو ائل میں فرائی کر لیں۔ یہاں تک کہ پیاز کا کلر گولڈن براؤن ہو جائے۔ اب پیاز کو ائل میں سے نکال کے گرائینڈر مشین میں پیس لیں۔
🤎
اب لہسن اور ادرک کو باریک پیس کے ائل میں فرائی کر لیں۔ ساتھ ہی اس میں گوشت بھی ڈال دیں اور وہ بھی فرائی کر لیں۔
🤎
جب گوشت اچھی طرح بھن جائے تو ٹماٹر اور دہی بھی پیس کے ڈال دیں۔ ساتھ ہی تمام مصالحے بھی ڈال دیں۔جن میں سادے مصالحے ہی زیادہ مزہ دیتے ہیں یعنی نمک، مرچ اور ہلدی حسب ذائقہ ڈال لیں۔ اور مصالحہ بھون لیں مصالحہ بھونتے ہوئے پیاز کا پیسٹ ڈالنا نہ بھولیں تاکہ ساری چیزوں کا کچا پن ایک دفعہ ہی ختم ہو جائے۔
🤎
مصالحہ جو اچھی طرح بھن جائے تو اس میں الو بھی کاٹ کے ڈال دیں اور ان کو بھی دو منٹ تک فرائی کر لیں الو بھوننے کے بعد پانی ڈال کے شوربہ کر دیں اور پکنے کے لیے ڈھک کے رکھ دیں۔
مزیدار گوشت بن کے تیار ہو جائے گا جب چیک کر لیں بوٹی اور الو دونوں چیزیں نرم ہو جائیں۔
الو گوشت کو پاکستان کاریوائی کھانا کھا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کے ہر گھر میں بننے والی سبزی گوشت ہے۔
پوسٹ کے اخر میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو وہ اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔












Terimakasih teman sudah mengundang saya di kontes yang luar biasa ini, saya doakan semoga beruntung teman, Oia kelihatan kari yang teman masak sangat lezat sekali, boleh saya tahu aloo itu apa saya tidak pernah mendengar sebelumnya bolehkan anda memberitahu saya teman?🥰