انسانوں سے امیدیں لگانا...

in Urdu Community4 years ago

Capture 2021-10-21 18.37.02.jpg

میرے اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے
السلام علیکم کیسے ہیں سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے اور میں امید کرتا ہوں کے میرے تمام مسلمان بھائیوں کا دن میری طرح بہت اچھا گزرا ہوگا
..........
..........

                              انسانوں سے امیدیں لگانا 

اُمید سے انسان کا واسطہ پہلی سانس سے شروع ہو جاتا ہے اور اُس کے بعد ساری زندگی انسان اچھے انجام کی امید کے لیے انسان ہرکام کرتاہے دنیا کا ہر انسان چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو جیسے کسان، زمیندار، مزدور سب کے سب اچھے انجام کی اُمید لیے کام کرتے ہیں۔ لیکن زندگی میں جہاں اُمید ہے وہاں ناامیدی بھی اِس کا حصہ ہے بعض اوقات انسان کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتس ہے جس سے امید کا چراغ بجھ بھی جاتا ہے اور وہاں ناامیدی شروع ہو جاتی ہے۔ کبھی کبھار انسان ایسا محسوس کرتا ہے کہ وہ سب کچھ کر سکتا ہے اور کبھی وہ ایسا محسوس کرتا ہے کہ جیسے وہ کچھ نہیں کر سکتا۔

ماہرین نفسیا ت کے تجربے کے مطابق انسان کو ایک دن میں سترہ
قسم کے مزاج کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان میں کچھ ایسے مزاج ہوتے ہیں جن سے امید پیدا ہوتی ہے یعنی کے اچھے مزاج اور کچھ مزاج ایسے ہوتے ہیں جن سے انساں کو نہ امیدی پیدا ہوتی ہے
انسان کا انسان سے امید لگانا فطرتی عمل ہے جو کہ تقریباً ہر انسان میں ہوتا ہے ۔ ایک انسان کے رابطے میں جتنے لوگ ہوتے ہیں چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی وہ ان سے امیدیں لگا لیتا ہے‘ پھر بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ وہ امیدیں پوری نہیں ہوتیں۔
جب کسی انسان کی دوسروں انسانوں سے لگائی ہوئی امیدیں پوری نہیں ہوتی تب وہ شخص مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے) جب کسی انسان سے لگائی گئی امید ٹوٹتی ہے تب سمجھ آتی ہے کہ امید انسانوں سے نہیں لگائی جاتی بلکہ اس پاک ذات سے لگانی چاہیے جس نے پیدا کیا ہے۔ جب ایک طرف کسی انسان کی انسان سے لگائی ہوئی امید پوری نہیں ہو تی اور وہ مایوس ہوجاتا ہے)..وہیں پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے انسان میری رحمت سے ناامید نہ ہونا، اور رحمت کا مطلب حق نہ ہونے کے باوجود بھی حق سے زیادہ ملنا ہے،.اگر حق ملے تو یہ انصاف ہے اور حق سے زیادہ ملے تورحمت ہے کیونکہ اللہ رب العزت کی زات بہت غفور لرحیم ہے،..اور اسی کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم انسانوں کے ساتھ امیدیں لگانے کی بجائے اللہ سے اُمید لگائیں..)

Special Thanks

@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell

Regards

@hammad44

Sort:  

God willing, you have given a very strong message about relying on God Almighty instead of human beings

Maa shaa Allah good artical

 4 years ago 

ماشاءاللہ بہت زبردست آ رٹیکل لکھا ہے