میرا کل کا گزرا ہوا دن اردو کمیونٹی کے ساتھ
میرے اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں..
دوستو میں آج اپ لوگوں کے ساتھ کل کی ڈائری شئر کر رہا ہوں
میں صبح اٹھا تو میرے بھائی نیزا بازی پر جانے کے لیے اپنے گھوڑے کو تیار کر رہے تھے تو میں اپنے بھائیوں کے ساتھ بیٹھ گیا ہم نے گھوڑے کو تیار کیا پھر گاڑی میں لوڈ کیا اور وہ چلے گئے اس کے بعد مجھے میرے ایک دوست کا فون آیا اس نے کہا کہ میرے بیٹے کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہے اور میں
اس وقت میانوالی ایمر جنسی میں ہوں تو میں گھر سے نکلا اور میانوالی کی طرف روانہ ہو گیا تھوڑی دیر بعد میں میانوالی پہنچ گیا تو میں اس کے پاس پہنچ گیا اور ہم نے اس بچے کا چیک آپ کرایا اس کے بعد ہسپتال والوں نے کہا آپ اسے آج گھر لے جائیں اور کل پھر انا تو اس پھر. مجھے اجازت دے دی تو میں وہاں سے نیزا بازی کی طرف روانہ ہو گیا جب میں وہاں پہنچا تو بہت لوگ اور گھوڑے اکٹھے ہو گئے تھے تو میرے بھائی بھی وہاں موجود تھے میں کچھ دیر وہاں بیٹھا میں نے گھوڑوں کو دوڑتے دیکھا اس کے بعد میں وہاں سے روانہ ہو گیا کیونکہ. میں نے ایک شادی پر جانا تھا اور میں لیٹ ہو رہا تھا تو میں شادی پر پہنچا میں وہاں اپنے دوستوں کو ملا اس کے بعد میں نے کھانا کھایا اور میں نے ان سے اجازت لی اور میں گھر کی طرف چلا آیا جب میں گھر پہنچا تو مجھے سردی بہت لگ گئی تھی کیونکہ میں صبح سے موٹر سائیکل پر سوار تھا تو میں گھر پہنچنے کے بعد سو گیا اور پھر جب میں اٹھا تو میں قریبی ایک کپڑے کی دکان پر پہنچا میں نے وہاں سے اپنے لئے کپڑے لئے اور پھر وہ کپڑے درزی کو دیئے اس کے بعد میں گھر واپس آیا تو میں نے شام کا کھانا کھایا اور کھانے کے بعد میں سو گیا......
Special Thanks
@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell