THE DIARY GAME 15/08/2023💓🌷

in Steem For Pakistan10 months ago

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

آئیے دوستو آج ایک مرتبہ پھر چلتے ہیں میری کل کی ڈائری کی طرف میں کل صبح سویرے اٹھا تو آس وقت نماز کا وقت جا چکا تھا تو میں نماز ادا نہیں کر پایا نماز رہ گئی اس کے بعد میں چلا گیا دہی کی دوکان کے وہاں سے میں نے دہی لی اور پھر گھر واپس آیا تو میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے ٹریکٹر نکالا اور مجھے ہچھ ریت کی ضرورت تھی میں ریت لینے کے لیے چلا گیا مگر جب وہاں پہنچا تو ریت صاف نہیں تھی مجھے تو صاف چاہیے تھی تو اس میں گھر واپس آ گیا اس کے بعد میں نے اپنے ایک دوست کو فون کیا اور اس سے کہا کہ ریت لے کر آؤ اس نے کہا کہ شام کو لاؤ گا اور پھر میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اور پھر میں سو گیا کیونکہ میرا دوکان پر جانے کو دل نہیں کر رہا تھا میں سو گیا اور تقریباً گیارہ بجے کا وقت تھا مجھے اماں جان نے اٹھایا

اور کہا بیٹا میانوالی نہیں جاناں کیوں لیٹ ہو رہے ہو تو میں اٹھا میں نے تیاری کی اور پھر روانہ ہو گیا میانوالی پہنچا تو اپنے دوستوں کو سلام کیا اور پھر بیٹھ گیا کچھ دیر دوکان پر اس کے بعد تھوڑی دیر اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کی تو اتنے میں نماز ظہر کا وقت ہو گیا میں اور میرے دوست ہم مسجد کی طرف چلے گئے نماز ظہر ادا کی اس کے بعد چائے پینے کے لیے چلے گئے وہیں مسجد کے قریب ایک ہوٹل ہے جہاں سے چائے بہت اچھی ملتی ہے اور اگر میں تو چائے نہ پیو تو سر میں درد رہتا ہے ہم نے چائے پی واپس دوکان پر آئے تو میرا ایک دوست آ گیا تھوڑی دیر گپ شپ کی اور پھر اس نے کہا کہ چلتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں تو ہم چلے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور پھر اس کے بعد میں نے اپنے چھوٹے کزن کے لیے ایک موبائل لینا تھا وہ لیا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ میں نے اپنے مرغوں کے لیے ایک نیا سیٹ اپ تیار کرنا ہے اور میں نے کام کرنا تھا

تو میں روانہ ہو گیا دوست کی دوکان پر گیا اسے کچھ پیس دینے تھے وہ دیئے اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا راستے میں ایک دوست کے ہوٹل پر رکا کیونکہ میرے پاس اپنے دوست کی چھوٹی بیٹی کے لیے کپڑے تھے وہ دیئے اور پھر اپنے ایک کزن کے گھر رکا اسے ایک موبائل کیبل دینے تھی وہ دی اس کے بعد گھر واپس آ گیا مرغوں کی دیکھ بھال میں اور پھر تھوڑی دیر بعد نہایا نہانے کے بعد مسجد کی طرف چلا گیا نماز مغرب ادا کی گھر واپس آیا تو کچھ دیر گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھا رہا آس کے بعد گھر واپس آیا تو کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد پھر مسجد کی طرف چلا گیا کیونکہ نماز عشاء کا وقت ہو چکا تھا نماز ادا کی واپس آیا تو اپنے کزنز کے پاس بیٹھ گیا کافی دیر تک گپ شپ کی اس کے بعد گھر واپس آیا اور سو گیا یہ رہی میری کل کی مصروفیات

IMG_20230628_050833.jpg

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.12
JST 0.028
BTC 66383.47
ETH 3513.15
USDT 1.00
SBD 2.53