The diarygame 26||December||2023 Club 5050

in STEEM FOR BETTERLIFE5 months ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے عظیم اور با برکت نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اللہ کا نہ تو کوئی ہمسر ہے اور نا ہی سانی ہے
اسلاواعلیکم اسٹیمٹس امید ہے آپ سب خیریت عافیت سے ہیں اور موسم سرما انجوائے کر رہے ہوں گے
آج میری صبح کا آغاز 6:30 پر ہوا میرے شوہر نے مجھے اُٹھایا کے ما فجر کا ٹائم ہو گیا ہے میں اُٹھ کر نماز ادا کر لوں سردیوں کے دن کافی چھوٹے ہوتے ہیں اور نماز ظہر کے بعد تو ٹایم کا پتا ہی نہیں چلتا ہے
آج میں نے مائیکرونی بھی بناے ہیں جو میرے بہت پسندیدہ ہیں
IMG_20231223_164319.jpg
میں نے نماز فجر کے بعد مشین لگا لی تھی اور‍ کپڑے دھو لیے تھے اسکے بعد میں نے کپرے ڈراے کر لیے اور کپڑے دھوپ میں ڈال دے اسکے بعد میں نے سارا گھر دھو دیا اس سارے کام سے میں تقریباً 1 بجے فارغ ہو گئی تھی میں نے اور بچوں نے مائیکرونی کھاے اور میرے بیٹے نے اسکی بہت تعریف بھی کی اسکے بعد میں نے چائے بنائی ہم نے چائے پی اور میں اسکو ٹیوشن چھوڑ آیی
آج میں نے قریب کے بازار بھی جانا ہے میں نے بچوں کے لیے بہت ساری چیزیں دیکھی میں نے انکے لئے گرم جوتے لیے مجھے بہت اچھے لگے تھے اسکے علاوہ میں نے ایک
IMG_20231225_164018.jpg
ٹوپی بھی لی
اور میں گھر آگئی میں نے گھر آکر اپنے بیٹے کو اسکے جوتے دیکھاے وہ بہت خوش ہوا میں نے اسکی تصویر بھی بنائی ہے میں آپ کے ساتھ شیعر کروں گی ضرور بتائیے گا کے آپ لوگوں کو کیسے لگے میرے بیٹے کے نئے جوتے
بازار سے واپسی پر مجھے میری ساس نے بتایا کے شام کو ہمیں ہمارے پروس کے گھر کا بلاوا ہے ہمیں کسی شادی کے جوڑے کی ورری دیکھنے جانی ہے ہمارے ہاں ورری نئی آنے والی دولہن کے کچھ کپڑے جوتے اور پرس زیور وغیرہ کو کہا جاتا ہے میں نے اسکی فوٹوگرافی بھی کی ہے امید ہے آپ سبکو پسند آئے گی
IMG_20231225_175814.jpg

IMG_20231225_175818.jpg
اللہ ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنے گھر میں خوش رکھیں میری ساس نے انکو دعا دی اور ہم گھر واپس آگئے گھر آکر میں نے نماز مغرب ادا کی سورت واقعہ کی تلاوت کی اور اپنے شوہر کے رزق میں برکت کی دعا کی
اسکے بعد ہم نے شام کے کھانے کی تیاری کی آج ہم نے کھانے میں سرخ لوبیا کی دال بنائی ہے یہ ہمارے گھر میں بہت ہی زیادہ شوق سے کھائی جاتی ہے میں نے کھانا اور روٹی بنائی اتنی دیر تک بچے ٹی وی پر کارٹون دیکھتے رہے اسکے بعد میں نے بچوں کے لئے سویاں بنای جو کے انہوں نے رات کے کھانے کے بعد کھائی سویاں بنانا بہت آسان ہے اس لئے میں انکو روز بنا دیتی ہوں ایک تو یہ جلدی نب جاتی ہیں اور دوسرا انکو بنانا آسان ہے میں اسکی ترکیب بھی شیعر کروں گی
دودھ ایک کلو
سویاں ایک پیکٹ
چھوٹی الائچی دو عدد
چینی چار چمچ

ترکیب

ایک کھلے برتن میں دودھ ڈال کر اسکو ہلکی آنچ پر پکائیں
اور اس میں کوٹی ہوئی الائچی ڈال کر اچھی طرح پکنے دیں اب اس میں چینی ڈال دیں اور چمچ ہلاتے رہیں کے چینی اچھے طریقے سے حل ہو جائے اب اس میں سویاں کا
IMG_20231226_173929.jpg
پیکٹ کھول کر ڈال دیں لزیز سویاں تیار ہیں نوش فرمائیں

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.11
JST 0.031
BTC 67851.83
ETH 3772.50
USDT 1.00
SBD 3.61