The diarygame 3||january||2024 club5050

in STEEM FOR BETTERLIFE5 months ago

اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے شروع کرتی ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اللہ ہی ہے جو دنیا کا بھی مالک ہے اور آخرت کا بھی مالک ہےبیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے سب تعریفیں بھی اسی کے لیے ہیں
اسلام وعلیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہیں اور اپنے اپنے کاموں میں محفوظ ہیں اللہ آپ سب کو شادوآباد اور ہنستا مسکراتا رکھے

صبح کا وقت

آج میری صبح کا آغاز ساڈھے چھے بجے ہوا میں اُٹھی منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اور نماز فجر ادا کی اور اپنے اللہ سے ایک اور نئی صبح دیکھانے کا شکر ادا کیا اسکے بعد میں نے اللہ سے بہت ساری دعائیں مانگی اور انہیں پورا ہونے کا یقین بھی رکھا اسکے بعد میں نے ناشتہ بنایا اور سبکو ناشتے کے لیے انوائٹ کیا سب نے مل کے ناشتہ انجوائے کیا اسکے بعد مین نے سارے برتن دھوے اور جلدی جلدی کچن صاف کیا پھر بچے اور انکے بابا بازار سے چیزیں لینے چلے گئے انکے واپس آنے سے پہلے پہلے میں نے کمرہ صاف کیا اور گھر بھی دھو لیا تھا
کچھ دیر بعد بچے بہت خوشی خوشی اپنی پسند کی بہت ساری چیزیں لے کر آے اور مجھ سے موبائل لے کر آرام سے بیٹھ کر کارٹون دیکھنے لگے میں اپنی بھانجی کے ساتھ کھیلتی رہی اور پھر لائٹ چلی گئی نیٹ آف ہوگیا تو بچوں نے مجھے موبائل واپس دے دیا میں نے اپنی بڑی بہن کو فون ملایا اور ان سے انکے اور اپنی امی کے گھر کی خیر خیریت معلوم کی کیونکے میری بڑی بہن کا گھر میری امی کے گھر کے قریب ہے اور ظاہر ہے وہ گھر کی بڑی بیٹی ہیں تو انہیں ہر بات کا علم ہوتا ہے میں نے کافی دیر ان سے بات کی انکے بچوں کی خیریت معلام کی انہوں نے بتایا تھا کے میری والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں بخار اور کھانسی ہے تو میں اپنے شوہر کے ساتھ اپنی امی کے گھر چلی گئی انہونی نے بتایا کے سردی کی وجہ سے کھانسی اور بخار ہو گیا ہے اور انہوں نے ٹھنڈ میں کپڑے بھی دھولئے تھے اس وجہ سے انکا بخار اور تیز ہو گیا ہے اللا انکو صحت دیں پھر ہم واپس گھر آئے اور گھر آکر ہم نے دوپہر کا کھانا کھایا
IMG_20240102_140701.jpg
اور نماز ظہر ادا کی اسکے

شام کا وقت

تقریباً دو بجے میں نے اپنے بچوں کو سلانے کے لئے لٹایاایک سوگیا اور ایک جاگتا رہا میری ساس امی نے کہا آو ساتھ نیا بازار کھلا ہے وہاں سے بچوں کی کچھ چیزیں خرید لائیں میں اپنے بیٹے کو اسکی تائی اماں کے حوالے کر کے دوسرے کو اپنے ساتھ لے گئی سردی بہت زیادہ تھی تو ہم پیدل چلنے لگے ہمیں بہت مزہ آیا ہم نے بہت انجوائے بھی کیا دو گھنٹے لگاتار ہم نے چیزیں دیکھیں دراصل وہ ایک لنڈا شاپ تھی اور ادھر اچھی چیزیں ڈھونڈے میں کافی وقت لگتا ہے
IMG_20240103_161304.jpg

IMG_20240103_153635.jpg

IMG_20240103_160856.jpg
میں نے کچھ تصاویر بھی بنائی تھیں میں نے یہ کالی جیکٹ خریدی اور باقی شاپنگ میری ساس امی نے کی تھی واپسی پر میں نے بچوں کے لئیے مرنڈہ خریداجب میں واپس گھر پہنچی تو بچے کھانے کا مرنڈہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے پھر میں نے نماز مغرب اداکی اور کچھ دیر سکوں کیا اور ٹک ٹاک چلاتی رہی اور ہیٹر پر ہاتھ سیکھے آج کا دن کافی مزیدار تھا میں ادھر اپنی ڈائری کا اختتام لکھوں گی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ اپکا ہامی و ناصر ہو

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.11
JST 0.031
BTC 68096.92
ETH 3795.66
USDT 1.00
SBD 3.59