معدے کی پھکی بنانے کا طریقہ post by horainfatima today dairy is my all activities 15Jun 2022
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام وعلیکم
کیسے ہیں سب امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اللّٰہ پاک آپ کی تمام مشکلات کو دور فرمائے آمین ثم آمین
آج کی مصروفیات
آج صبح اٹھنے کے بعد میں نے نماز فجر ادا کی اور پھر میں نے ناشتہ بنایا سب کو ناشتہ دیا اور پھر کمروں کی صفائی کی اور پھر برتن دھوے اس کے بعد میں کپڑے سلائی کرنے کے لیے بیٹھ گئی کپڑے سلائی کرنے کے بعد میں نے ٹی وی دیکھا اور پھر میں نے سالن بنایا اور میری بھابھی نے روٹی بنائی اور میں نے دہی کی لسی بنائی روٹی کھانے کے بعد ہم سو گے اور پھر میں اٹھی اور میں نے نماز ظہر ادا کی اور پھر اپنے کپڑے دھوئے اور پھر میں نے چائے بنائی سب کو دی پھر میری بہن نے برتن دھوئے چارپائیاں باہر نکلی اور پھر میں نے وضو کیا اور پھر میں نے نماز عصر ادا کی اور پھر میں نے معدے والی پھکی بنائی جس کی ترکیب میں آپ سب کو بتاؤں گی دراصل میں ذرا بھی مرچ والا سالن کھا لیتی تو میرے معدے میں جلن شروع ہو جاتی اور منہ میں چھالے نکل آتے اس لیے میں نے یہ پھکی بنائی جو میں کھانا کھانے سے پہلے لیتی ہوں تو میرے معدے میں جلن نہیں ہوتی
پھکی میں ڈالنے کے لیے ہمیں جو چیزیں چاہیے وہ یہ ہیں
سونف۔ دو چمچ
زیرہ۔ دو چمچ
میتھرے۔ دو چمچ
اجوائن۔ ایک تہائی چمچ
کالا نمک۔ حسب پسند
ان تمام اشیاء کو مکس کر لیں اور گرینڈر میں ڈال کر پیس دیں
اور معدے کے مریض کھانا کھانے سے پہلے آدھا چمچ پانی کے ساتھ کھا لیں تو معدے میں تیزابیت نہیں ہو گی انشاللہ
امید ہے آپ لوگوں کو میری آج کی ڈائری پسند آئی ہو گی
زندگی رہی تو کل تک کے لیے خدا حافظ