Contest child hood memories
Assalam o alikum Everyone!
میرے بچپن کی یادیں میری زندگی کا خوبصورت ترین حصہ ہیں۔ وہ دن جب میں ماں باپ کےساتھ سکون اور آسودگی محسوس کرتی تھی، جب دوستوں کے ساتھ کھیلتی تھی اور جب میرے دل میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں پھولتی تھیں۔ یہ یادیں میرے دل کو خوشی اور پیار سے بھر دیتی ہیں۔
بچپن میں، ہمارے گھر میں زندگی کا احساس تھا۔ میری ماں کا پیار، اور بابا کے پیار کی پہچان میرے دل کی دھڑکن تھی۔ ہم سب اکٹھے خوشیاں مناتے تھے، چھٹیوں پر باہر جانے کا احساس بے حد ہی مسرورکن ہوا کرتا تھا۔خاص کر نانی کے گھر جانااور اپنے کزنوں کے ساتھ گڈے گڈی کا کھیل کھیلنا اور ہر رات چاند کے نیچے گپ شپ لگانا اور نانی اماں سے کہانی سننا یہ کسی جنت سے کم نہیں تھا
اور ان یادوں کو یاد کرتے ہوئے دل خوشی سے بھر جاتاہے
میں اپنے بچپن میں بہت لاڈلی اور شرارتی ہوا کرتی تھی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر بہت کام خراب کیے اور امی جان سے ڈانٹ بھی کھائی. ایک بار اپنی ایک کزن کے ساتھ مل کر چھت پر دھوپ میں پتنگ اڑانے پر خوب ڈانٹ بھی کھائی اور سزا بھی ملی. لیکن جو باز آجائے وہ ہم کہاں تھے
میرے بچپن کی یادوں میں سکول کی باتیں بھی ہیں۔ وہ دن جب کتابوں کی خوشبو، اچھی اچھی کہانیاں پڑھنے کا شوق اور دوستوں کے ساتھ کینٹین پر جانے کی خوشی ایسے لمحات ہمیشہ یادرہتے ہیں
ہمارے سکول کی یادیں بہت خوبصورت اور محبت بھری ہیں ۔ ہمیں ہماری ٹیچرز بہت پیار اور محبت سے پڑھاتی ہیں جہاں ہم اپنی زندگی کی شروع کرتے ہیں اور دوست بناتے ہیں۔ یہاں کچھ خاص وقت ہوتے ہیں جب ہم پڑھائی کرتے ہیں، کھیلتے ہیں بہت کچھ نیا سیکھتےہیں
میری سکول کی تقریبات بھی بہت مزیدار ہوتی تھی ۔ ہم مل کر ناچتے تھے ، گانے گاتے تھے اور کچھ خاص تقریبات میں شرکت کرتے تھے جیسے کہ جشنِ بہار، مینا بازاراور سالانہ تقریبات۔ یہ تقریبات ہمارے لئے یادگار ہوتی تھی اور ہمیں ایک دوسرے کو جاننے اور دوست بنانے کا موقع ملتا تھا
بچپن کی یادیں ہمیشہ ہماری زندگی میں خوشیاں اور پیار کا باعث بنتی ہیں۔ بچپن میں دوستیاں بھی بے لوث ہوتی ہیں جس میں ہم دوست کی خاطر جان بھی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں میری بچپن کی دوست بھی ایک ایسا رشتہ تھا جو میرے لئے بہت خاص ہے۔ وہ ہمیشہ میرے پاس ہوتی تھی، ہم ساتھ کھیلتے، اکٹھے پڑھتے اور مذاق کرتے
میری بچپن کی دوست کی محبت بے شمار تھی۔ وہ میرے دکھوں میں شریک ہوتی تھی اور میرے خوشیوں کو اور دوبالا کرتی تھی۔ ہم اکٹھے ہوم ورک مکمل کرتی اوراکٹھی سکول جایا کرتی ۔وہ دن بہت خوب صورت ہوا کرتے تھے .
بچپن سب کا ہی خوبصورت ہوتا ہے جو ہم کبھی نہیں بھول سکتے ہیں. تو دوستو یہ تھی میرے بچپن کی کچھ یادیں جو میں نے آپ کے ساتھ شئر کی. امید ہے آپ کو بھی پڑھ کے مزہ آیا ہو گا اب میں اپنی دوستوں کو دعوت دوں
میں حصہ لیں اور اپنی یادیں شئر کریں contest گی کے
@suboohi
@aneela
@mrsfurqan
Kya achy din yaad dila diye, really bachpan hi acha tha, apki batein prh k ehsas hota hy k kitna pursukoon hota hy bachpan.
Gg esa ee h jo hum kbi nai bhool skty