diary- Today is my all activity in home 6-MAY-2022|| #club5050 |@nadiawazeer
السلام علیکم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
آج دعا ہے اس خالق کائنات سے کہ آپ کی ساری مشکلات دور کرے
دعا ہے اس غفور الرحیم سے آپ کو صحت عطا کرے
دعا ہے اس رب العزت سے کہ آپ کی حفاظت کرے
دعا ہے اس غنی سے کہ آپ کو ہر درجہ نواز دے
آمین یارب العالمین..
کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روز مرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے
آمین یارب العالمین
میری آج کی روٹین
میں آج بھی صبح سویرے اٹھی منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی پھر میں نے ناشتہ بنا لیا تو سب نے مل کر ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتےوالے برتن سمیٹے پھر سب کے بستر فولڈ کیۓ پھر کمروں سے جھاڑو لگایا اس کے بعد صحن سے جھاڑو لگایا پونچھا مارا اور بچوں کو صاف ستھرا کیا پھر میں نے کچن میں کھانا بنایا آج میں نے پلاؤ بنایا میں نے بچوں کو فریش کر کے کھانا کھلایا آج جمعہ بھی ہے اور گرمی میں تو روز دن میں نہلاتی ہوں میرے بچوں کی پارٹی تھی آج اسکول میں آج تیار ہو کر اسکول بھی گیے اور بہت خوش تھے بچے خیر ہم سب نے مل کر کھانا کھایا ساتھ کباب بھی بناۓ
میں نے اسکے بعد سب نی جمعہ کی نماز پڑھی اور پھر جمعہ کی نماز کے بعد میری بہن آگئی اسکے ساتھ وقت اچھا گزرا بہت مزہ آیا پھر جب وہ چلی گئی تو میں نے سارا روم صاف کیا بچوں نے مل کے ادھم مچا دیا تھا ہمنے بھی کہا جو کرتے ہو کرتے رہو روم میں نے سارے روم کو صاف کیا اور سوگئی
اسکے بعد عصر کی نماز پڑھی اور شام میں بچے گھومنے پھرنے گئے اور اسکے بعد میں نے سکون سے ڈائری لکھی آپ سب اپنا خیال رکھیے گا
mashAllah bht paiyri bachi ha Allah Pak naseeb achy kry
Ameen
واہ خوبصورت پیاری لڑکیاں اور اس کے کپڑے بہت خوبصورت ہیں۔
Thankss
Mashalllah jnab bhot peari tasverrain banai hy or Allah is bachi kay naseeb achy kary ameen
guriya payri lug rahi hai,, ap ki
MashAllah bhut piyari bachi h