کل کی ڈائری
سٹیم کے دوستو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے میں بھی اللّه کے کرم اور مہربانی سے ٹھیک ٹھاک ہوں امید ہے کہ اپ سب دوستوں اور بھائیوں نے اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار عید گزاری ہوگی اور مختلف قسم کی ڈش کھا کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا ہوگا الحمدللہ ہماری بھی عید بہت ہی اچھی گزر گئی عید کی مصروفیات کی وجہ سے میں دو دن ڈائری نہیں لکھ سکا صبح جب میری انکھ کھلی تو اس وقت صبح کے سات بج رہے تھے میں نے منہ ہاتھ دھویا اور ناشتہ کرنے کے بعد موبائل کو چارجنگ پر لگا کر گھر کے ضروری کام کاج کیے گھر کے کاموں سے فارغ ہو کر جب میں نے موبائل دیکھا تو میری دوست کی کال ائی ہوئی تھی میں نے اس کو واپسی کال کی تو اس نے کہا کہ اج ہم سوانس پر انگوروں کے باغ پر چکر لگاتے ہیں پھر میں واش روم گیا اور نہا دھو کر کپڑے تبدیل کی ہے اور دوست کا انتظار کرنے لگا کچھ ہی دیر بار میرا دوست کار لے کر اگیا اور ہم کار پر سوانس انگوروں کی باغ پر چلے گئے جب ہم سوانس انگوروں کے باغ پر پہنچے تو ہمارے جانے سے پہلے کافی لوگ انگور لینے کے لیے ائے ہوئے تھے اج گرمی بھی بہت زیادہ تھی تو اس لیے ہم نے وہاں پر جاتے ہی پانی پیا اور پھر انگوروں کے باغ کی سیر کرنے لگے ہم نے وہاں پر انگوروں کی فوٹوگرافی بھی کی اور باغ میں سے انگور توڑ کر کھائے پھر ہم نے اپنے لیے گھر کے لیے انگور خریدے جو کہ کافی مناسب ریٹ پر ہم کو انگور ملے انگور لے کر ہم نے گھر کی راہ لی دوست نے مجھے گھر پر چھوڑا میں نے جا کر انگوروں کو پانی سے اچھی طرح دھو کر فرج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیا گھر والوں نے روٹی تیار کی ہوئی تھی اور چھوٹی گوشت کی کڑاہی بھی تیار تھی تو میں روٹی کھانے لگا پھر اپنے کمرے میں گیا اور کولر ان کر کے جا کر چارپائی پر لیٹ گیا اور موبائل پر یوٹیوب پر مختلف پروگرام دیکھنے لگا اور پھر مجھے نیند ائی اور میں سو گیا دوپہر کے وقت اٹھ کر واش روم گیا
اور میں ہاتھ دھو کر ظہر کی نماز ادا کی پھر ٹی وی ان کیا اور اس پر نیوز سننے لگا پھر مجھے گھر والوں نے چائے بنا کر دی اور میں نے چائے پی عصر کے بعد میں ارے پر دوستوں کے پاس چلا گیا مگر اج میرے دوست مصروفیات کی وجہ سے ارے پر نہیں ائے تھے تو میں نے وہی بیٹھ کر اج کی ڈائری لکھی امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی