والدین اور اولاد کے درمیان رشتہ

in Urdu Community9 months ago

ہمارے ہاں دیکھا گیا ہے کہ اولاد اور والدین کے بیچ ہمیشہ ایک گیپ رہتا ہے، دوستی اور فرینکنیس کا گیپ- میرے خیال میں یہ نہیں ہونا چاہیئے۔ عزت و احترام کا رشتہ اپنی جگہ لیکن والدین کو اپنی اولاد کو اپنا بہت اچھا اور بہترین دوست بنا کے رکھنا چاہئے۔

IMG_20230904_125701.jpg

ایک تو یہ چیز بہت سے پہلوؤں سے ہمارے موجودہ معاشرتی بگاڑ کے تدارک میں بنیاد کی حیثیت رکھے گی اور اس کے علاوہ اسکے بہت سے فوائد ہیں-

باپ اگر بیٹے کو دوست بنا کے رکھے گا تو وہ بلا جھجک اپنے مسائل اپکے ساتھ شیئر کرے گا، اسمیں اعتماد/کانفیڈنس کااضافہ ہوگا، وہ خوش رہے گا (نتیجتاً وہ پڑھائ میں بھی اچھا پرفارم کرے گا)اپنے دوستوں کے متعلق آپکو بتائے گا، اسکو جب گھر میں ہی دوستانہ ماحول ملے گا تو وہ باہر کہیں اور اس چیز کو تلاش نہیں کرے گا، آپکو اسی بہانے اسکی بہتر تربیت کرنے کا موقع بھی ملتا رہے گا، زیادہ تر وقت اسکا آپ کے سامنے گزرے گا اور یوں وہ بہت سی معاشرتی خرافات سے محفوظ رہے گا۔

IMG_20230904_125648.jpg

اگر بچپن اور لڑکپن میں آپ جلاد کی بجائے اپنے بچوں کو دوست بنا کے رکھیں گے تو آپ کے بڑھاپے میں بھی وہی اولاد آپکی دوست رہے گی ورنہ اکثر دیکھا ہے کہ ایسا نا کرنے والے والدین اپنی آخری عمر میں اکیلے اور تنہا رہ جاتے ہیں اور جب اولاد تھوڑی بڑی ہوتی تو والدین گلہ کرتے کہ یہ ہماری بات نہیں سنتے، ارے بھائ کیسے سنیں آپ نے انکے ساتھ وہ رشتہ ہی نہیں بنایا!

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 67332.03
ETH 3499.40
USDT 1.00
SBD 3.25