ڈیرہ گیم آج کے دن کی تمام مصروفیات

in Urdu Communitylast year
اسلام علیکم

20230923_183358_0000.png

زندگی کا ہر سورج ⛅ زندگی کا ایک نیا دن کے کر آتا ہے آج ہفتے کا دن تھا اور ستمبر کی 23 تاریخ تھی اور سال 2023 چل رہا ہے ۔ زندگی کا ہر دن انسان کیلئے بہت اہم ہے جو بہت سی یادیں چھوڑ کر جاتا ہے خوشی یا غم کی ۔ زندگی ایک گاڑی کی طرح ہے جو چل رہی ہے

نماز فجر کے ساتھ دن کا آغاز

دن کا آغاز ہر روز کی طرح آج بھی اللہ پاک کے ذکر سےکیا یعنی کہ نماز فجر کے ساتھ کیا ۔ فجر کے وقت جب ہماری مسجد میں آذان ہوئی تو میں جاگ گیا میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کرنے کیلئے مسجد میں چلا گیا مسجد ہمارے گھر کے ساتھ واقع ہے مسجد میں امام صاحب موجود تھے سب سے پہلے میں نے دو رکعت سنت ادا کی پھر امام صاحب کے پیچھے جماعت کے ساتھ فجر کے دو رکعت نماز فرض ادا کیے ۔ نماز فجر کے بعد ایک تسبیح میں نے کلمہ طیبہ کی پڑھی اور دردو شریف بھی پڑھا اور پھر میں نے قرآن مجید کی چند آیات تلاوت کیں پھر میں نے دعا کی اپنے رب سے پھر میں نے کچھ دیر اللہ پاک کے نام کا ذکر کیا اللّٰہ کا ذکر ہم سب پر فرض ہے پھر اتنے میں اندھیرا بھی ختم ہو گیا ۔

IMG_20230923_182315.jpg

صبح کا ناشتہ والدہ ہاتھ کی چائے

جب میں مسجد سے واپس آتا ہوں تو میری ماں میرے لے چائے بنا رہی تھی کیونکہ صبح سویرے سب سے پہلے میں چائے پیتا ہوں مجھے بہت چست بناتی ہے چائے اس لیے مجھے بہت پسند ہے۔ میری ماں جب چائے بنا لی تو پھر میں چائے پی ماں کے ساتھ بیٹھ کر ۔ چائے کے بعد میری ماں ناشتہ بنایا ناشتے میں میں چپاتی اور انڈہ کھاتا ہوں کبھی کبھی چپاتی کے ساتھ دہی بھی کھا لیتا ہوں آج میں انڈا پراٹھا کھایا ۔ صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہوتا ہے

گاؤں میں تمام مصروفیات اور کپاس کی فصل میں فوٹوگرافی

صبح جب میں ناشتہ کھا لیا تو آج ہم نے کپاس کی فصل کو دیکھنے جانا تھا کیونکہ کپاس کی فصل پر کپاس لگ گی ہے اور اس کا خیال اور دیکھ بھال بھی کرنی ہوتی ہے
۔ کپاس کی فصل ہماری بہت اچھی ہے أپ کے ساتھ چند تصاویر شیئر کرو گی ۔آپ دیکھ سکتے ہیں کپاس کی فصل کا قد بھی اچھا ہے اور اس پر اچھی کپاس کے پھول لگے ہوئے ہیں ۔ ایک بات یاد رکھیں کپاس کا قد جتنا زیادہ ہو گا اس پر اتنا زیادہ پھل لگے گا ۔ ایک کپاس کے پودے پر تقریباً ایک سو سے زیادہ پھول لگتے ہیں جن میں سے کچھ گر جاتے ہیں اور جو بچ جاتے ہیں ان میں کپاس بنتی ہے ۔

IMG_20230923_183533.jpg

دن کا کھانا اور آرام

جب میں گھر گیا تو اس وقت دن کے بارہ بج گے تھے مجھے بہت بھوک لگی ہوئی تھی میری ماں میرے لیے کھانا لے آئی ۔ دن کے کھانے میں آج گوبھی کی سبزی بنی ہوئی تھی جو میں نے بہت شوق سے کھائی ۔ آج ہفتے کا دن تھا اس لیے دن کا کھانا کھانے کے بعد میں نہانے چلا گیا ۔ ظہر کی نماز کی تیاری کی اتنے میں مسجد سے آذان کی آواز آگی میں نہا کے وضو کر کے مسجد میں چلا گیا ۔ مولوی صاحب نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ دن کو میں آرام لازمی کرتا ہوں لیکن آج ہفتے کا دن تھا اس لیے آرام نہیں کیا کیونکہ میں کام میں مصروف تھا

IMG_20230923_183648.jpg

دوپہر کی چائے

ہماری مسجد میں ظہر کی نماز دو بجے ادا ہو جاتی ہے نماز ظہر کے بعد میں گھر واپس آیا ۔ دوپہر کے وقت میری ماں میرے لیے چائے بنا کر لے آئی کیونکہ مجھے چائے بہت پسند ہے اس لیے میں گرمی ہو یا سردی چائے ضرور پیتا ہوں ۔ چائے کے ساتھ میں اکثر بسکٹ یا کیک رسں یا ڈبل روٹی بھی کھاتا ہوں ۔ چائے پینے کے بعد چار بجے میں گاؤں کی طرف نکل جاتا ہ

IMG_20230923_183802.jpg