Betterlife the dairy game urdu community @zubairkhan422 21.10.2021- steemit

in Urdu Community3 years ago

Polish_20211011_155143058.jpg

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

صبح کا وقت

السلام علیکم میرے دوستو میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کے لیےخداوند کریم سے دعا گو ہوں کہ آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔
روز کی طرح میری آج بھی صبح جلدی آ نکھ کھلی آ نکھ کھلنےکےبعد پہلے میں نے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔
نماز ادا کرنےکے بعد قران پاک کی تلاوت کی۔تلاوت کرنے کے بعد میں تھوڑی دیر کے لئے باہرچہل قدمی کرنے کے لیے نکل گیا۔
میں نے تقریبا بیس منٹ چہل قدمی کی چہل قدمی کرنے کے بعد اپنے آبائی قبرستان میں آکر اپنے آباؤاجداد کے لئے دعا کی دعا کرنے کے بعد میں اپنے گھر واپس آگیا۔

گھر آکرمیں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا تھوڑی دیر میں نہا لیا پھر ناشتہ کیا آج میں نے ناشتہ انڈا اور پراٹھا کے ساتھ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔

کبوتروں کو دانا پانی ڈالنے کے بعد میں بچوں کو اسکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا میں تقریبا پندرہ منٹ میں تیار ہو کرگھر سے نکل پڑا تھوڑی دیر میں ان بچوں کے ہاں پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں۔وہاں پہنچا تو بچے بالکل تیار تھے پہلے بچوں کو اٹھانے کے تقریبا آدھا گھنٹہ بعد میں سب بچوں کو اکٹھا کر کے سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا گیا وہاں پہنچا تو سکول لگنے میں صرف پانچ منٹ بات ہے ہے میں نے بچوں کو ہوتا اور پھر واپسی کے لئے روانہ ہوا۔

میں تقریبا پندرہ منٹ بعد واپس اپنے گھر آگیا گھر آکر میں نے ایک کپ چائے پی چائے پینے کے بعد میں اپنی زمین کی طرف نکل گیا کیونکہ میں نے برسیم کی بوائی کرنی تھی وہاں میں نے کیاریوں کو ٹھیک کیا جہاں کوئی جگہ اونچی تھی تو وہاں مٹی کو بکھیرا لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی نہیں لگا سکا کافی دیر انتظار کیا لیکن بجلی نہیں آئی کیاریوں کو ٹھیک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا کیونکہ میں بہت تھک گیا تھا گھر آکر میں نے پہلے ٹھنڈا پانی پیا اور پھر آرام کیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا پھر ہم سب گھر والے مل کر دوپہر کو کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے تقریبا ایک گھنٹہ ہم سب گھر والوں نے گپ شپ لگائی اور اس کے بعد میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا تقریبا بیس منٹ بعد میں سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا۔وہاں پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہونے والی تھی تھوڑی ہی دیر میں بچوں کی چھٹی ہوگئ اور بچے سکول کے گیٹ سے باہر آگئے میں نے ان سب کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر واپس روانہ ہوا۔

تقریبا چھٹی کے ایک گھنٹہ بعد میں سب بچوں کو اپنے اپنے گھر چھوڑ کر واپس اپنے گھر آگیا گھر آ کر کر میں نے پہلے ہاتھ منہ دھویا اور پھر ٹھنڈا پانی پیا اور اس کے بعد آرام کرنے کے لئے لیٹ گیا۔

شام کا وقت

تقریبا تین بجے کے قریب چائے تیار ہوگئ پھر چائے پی اور چائے پینے کے بعد میں نے ٹربائن والے کو فون کیا کہ بجلی اب آئی ہوئی ہے برائے مہربانی آپ ٹربائن چلا دیں کیونکہ میں نے بر سیم کی بوائی کرنی ہے تو اس نے کہا ٹھیک ہے آپ آ جائیں میں ٹربائن چلا لیتا ہوں۔
تقریبا دس منٹ کے بعد میں اپنی زمین میں پہنچ گیا وہاں پہنچا تو اس نے ٹربائن بھی چلا دی تھوڑی ہی دیر میں پانی میری زمین میں آگیا اور میں نے برسیم کی بوائی کر نا شروع کر دی۔
تقریبا ایک گھنٹے کے بعد میں نے برسیم کی بوائی مکمل کرلی اور اس کے بعد میں نے ٹربائن بند کروا دی ٹربائن بند کروانے کے بعد میں تھوڑی دیر وہاں رکا جب پانی مکمل ختم ہوگیا تو میں گھر واپس آ گیا۔
گھر آ کر میں نے تقریبا ایک گھنٹہ آرام کیا کیونکہ میں بہت زیادہ تھک گیا تھا آرام کرنے کے بعد میں نے شام کا کھانا کھایا۔

میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا کھانا کھانے کے بعد میں نے ڈائری لکھنا شروع کی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں مجھے امید ہے آپ تمام ساتھیوں کو میری ڈائری پسند آئے گی۔

خداحافظ

IMG_20211020_091528.jpg

IMG_20211020_091532.jpg

IMG_20211021_161455.jpg

IMG_20211021_161524.jpg

IMG_20211021_163745.jpg

IMG_20211021_163750.jpg

IMG_20211021_170229.jpg

IMG_20211021_170236.jpg

IMG_20211021_170307.jpg

IMG_20211021_171450.jpg

IMG_20211021_171339.jpg

IMG_20211021_171321.jpg

خصوصی تعاون

@yousafharoonkhan

@r2cornell

@haseeb.asif.khan

Regards

@zubairkhan422


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP100SP150SP200SP500SP1000SP1500SP2000SP

image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  

Maa shaa Allag outstanding dairy

 3 years ago 

Thank you so much 🥰

 3 years ago 

بہت اچھی ڈائیری لکھی ہے آپ نے

 3 years ago 

بہت شکریہ

Great job

 3 years ago 

Thanks

 3 years ago 

A sweet day diary post along with beautiful photography of watering the fields.

 3 years ago 

بہت شکریہ بھائی جان آپ کا

بہت خوب صورت ڈائری تیار کی ہے اور فوٹو گرافی بھی اعلیٰ درجے کی ھے

 3 years ago 

بہت شکریہ بھائی جان آپ کا

The sunset photographs looks so amazing to me E and keep doing the great work you have captured some really beautiful pictures I really like it

 3 years ago 

Thank you so much dear 💕💕

 3 years ago 

ماشاءاللہ آپ نے سورج طلوع ہونے کی بہت اچھی تصاویر بنائی ہیں

 3 years ago 

بہت شکریہ بھائی جی

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.11
JST 0.031
BTC 67719.65
ETH 3791.75
USDT 1.00
SBD 3.53