All In One Fruit🍏🍊 Photography, sweet lime, Pakistan

in All In One18 days ago

السلام علیکم ،

پھل کس کو پسند نہیں ہوتے؟خاص طور سے بچے پھلوں کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر موسم کا پھل اپنے بچوں کے لیے لے کر اؤں اور ان کو بھرپور طریقے سے کھلاؤں۔ابھی سردی کا اغاز ہے یہی وجہ ہے کہ میں اس وقت انے والی بہترین موسم میں بچوں کے لیے لے کر اتی ہوں اور ان کو خود جھیل کے کھلانے کی کوشش کرتی ہوں۔جو چیز میں اپنے ہاتھ سے کھلاؤں گی وہ یقینا بچے شوق سے کھائیں گے جبکہ ان کے اوپر اگر اکتفا کر کے چھوڑ دوں گی کہ یہ خود کھا لیں گے تو وہ عموما رکھی ہی رہتی ہے اور بچوں نے ہاتھ نہیں لگانا ہوتا جبکہ میرے ہاتھ سے دی گئی کاٹ کر اور چھین کر دی ہوئی موسم میں یا کوئی بھی پھل بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں اپنے بچوں کو اپنے ساتھ لگائے رکھتی ہوں اور ان کو ہر طرح کا پھل کھلانے کی کوشش کرتی ہوں۔

اج جس پھل کے بارے میں میں اپ کو بتا رہی ہوں پاکستان میں اس کو موسمی کہا جاتا ہے مختلف ممالک میں یقینا اس کے مختلف نام ہوں گے مگر ہم لوگ اس کو موسمی اس لیے کہتے ہیں کیونکہ گرمی جانے کے بعد جب سردی ا رہی ہو یا نہیں موسم بدل رہا ہو تو اس وقت یہ بہت کثیر تعداد میں مارکیٹ میں نظر اتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کو موسم نہیں کہا جاتا ہے۔

موسمی

20251121_080108.jpg

یہ پھل دیکھنے میں بالکل مالٹے کی طرح ہوتا ہے اور اس کی پھانکیں بھی اسی طرح کھلتی ہیں جیسے کہ کنو یا مالٹا کی پھانکیں کھلتی ہیں مگر یہ ذائقہ میں ان سے بالکل مختلف ہوتا ہے مالٹا اور کنوں میں ہلکی سی کھٹاس موجود ہوتی ہے جو کہ اس کے ذائقے کو ایک نیا روپ دیتی ہے جبکہ موسمی مکمل طور پر میٹھی ہوتی ہے۔اس کا رنگ بھی ملٹے سے مختلف ہوتا ہے یعنی مالٹا اورنج رنگ کا جبکہ موسم میں پیلی اور ہرے رنگ کی ہوتی ہے۔

20251121_080048.jpg

موسمی کو مختلف طریقوں سے کھانا پسند کیا جاتا ہے مثلا کہ اس کو جوس نکال کر بھی استعمال کیا جاتا ہے جس طرح کہ نو یا مالٹے کا جوس نکالتے ہیں اسی طرح موسمی کا بھی جوس نکالا جاتا ہے۔جوس والے پھلوں میں شمار ہونے والی یہ موسمی بہت ذائقدار اور فائدہ مند ہوتی ہے۔جن لوگوں کے اندر کیلشیم کی کمی ہو ان لوگوں کو موسم بھی ضرور استعمال کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہڈیوں کو طاقت بخشتی ہے اور چہرے پر نکھار لاتی ہے۔چہرے میں چمک لانے والا یہ پھل بہت ہی ذائقہ دار اور مزیدار ہوتا ہے۔

20251121_080056.jpg

بازار میں اس کی قیمت زیادہ مہنگی بھی محسوس نہیں ہوتی کنوں اور مالٹا اس موسم میں بہت مہنگے ملتے ہیں جبکہ موسم میں بہت مناسب ریٹ پر مل جاتی ہے۔اج کل مالٹے کا ریٹ 300 روپے کلو ہے جبکہ موسمی 80 روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔
اپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ موسم میں ہر طرح کے طبقے کے لوگوں کے لیے خریدنا اسان ہے جبکہ کنوں اور مالٹا جب تک اپنے عروج پر نہ پہنچے سستے نہیں ہوتے اور ان کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں جبکہ اس کی شکل اتنی خوبصورت ہوتی ہے کہ ہر ایک کا دل چاہتا ہے کہ لے کر کھائے مگر چونکہ وہ مہنگے بہت ہوتے ہیں لہذا ان کو خریدنے کے لیے ہر ایک کی جیب میں اتنی پیسے نہیں ہوتے کہ وہ کھلی تعداد میں خرید سکیں۔

20251121_075948.jpg

مجھے اپنے اپ موسم میں بہت پسند ہے میں اسی وجہ سے ایسے پھل جو کہ جوس والے ہوں مثلا کنو مالٹا موسم میں چکوترا فروٹر طرح طرح کے پھل ضرور لایا کرتی ہوں اور اپنے بچوں کو کھلانے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ ان کے اندر بھی پھل کھانے کا شوق پیدا ہو اور وہ صحت پائیں۔

20251121_072441.jpg

cyxkEVqiiLy2ofdgrJNxeZC3WCHPBwR7MjUDzY4kBNr81NoEJdD3avBkDpmcQL8otJ1QKxNR6rWptdRahwik2bETiBqP5bsLoRmKevcC1b6iq2VSsTDYVxKDK2M64WEooM8.png

میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں گی۔

@izma4882
@hammad
@sanakhan

Sort:  

Thank you for sharing on steem! I'm witness fuli, and I've given you a free upvote. If you'd like to support me, please consider voting at https://steemitwallet.com/~witnesses 🌟

 17 days ago 

Thank you For your participation.