Club75 || The diary game || @amirhayat || 14 aug 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

IMG_20220814_200700.jpg

السلام و علیکم

image.png

السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے سب سے پہلے تمام ممبران کو میری طرف سے 14 اگست جو کہ یوم آزادی کا دن ہے سب کو یوم آزادی مبارک ہو۔ آج کا دن ہمارے لیے بہت زیادہ خوشی کا دن ہے ہمیں اس دن کی نسبت سے اللّٰہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے ہمیں ایک آزاد ریاست عطاء کی میں جب صبح سویرے اٹھا تو میں سب سے پہلے مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے چلا گیا۔ مسجد میں پہنچ کر میں نے وضو کیا اور پھر باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد امام صاحب نے ملک کی ترقی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

IMG_20220814_072905.jpgIMG_20220814_072634.jpg
IMG_20220814_072433.jpgIMG_20220814_072355.jpg

صبح کی مصروفیات

image.png

مسجد سے باہر نکلا تو میں واک کرنے کے لیے چلا گیا میں نے 2 کلومیٹر واک کی اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ گھر میں پہنچ کر باقی کام جلد ختم کر سکوں اور پھر یوم آزادی کی ریلی میں شرکت کر سکوں۔ میں جب گھر پہنچا تو میرے بچے ناشتہ کر چکے تھے اور سکول میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہو چکے تھے۔میں نے انہیں سکول چھوڑنے کی ڈیوٹی سر انجام دی اور پھر میں گھر واپس پہنچ گیا۔ میں نے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور پھر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے کپڑے بدلے اور پھر میں 14اگست کی تقریب میں شرکت کی۔ وہاں پر بہت سے ملی نغمے اور ترانے چلاۓ گئے اور آخر میں ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔ جس کا مقصد بھائی چارہ اور یگانگت قائم کرنا تھا۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 21 توپوں کی سلامی بھی دی۔

IMG_20220814_072618.jpgIMG_20220814_072434.jpg
IMG_20220814_072317.jpgIMG_20220814_072243.jpg

باقی دن کی مصروفیات

image.png
پروگرام ابھی شروع تھا لیکن میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا کیونکہ میں نے دکان پر کپڑوں کی سلائی کرنی تھی۔ میں دکان پر پہنچ گیا اور دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی اور پھر میں کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا۔ 11 بجے بچوں کو سکول سے لینے چلا گیا بچوں کے سکول کی تقریب ختم ہو چکی تھی۔ بچوں کو سکول سے گھر لے کر پہنچا۔ کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا۔ میں نے ہاتھ منہ دھویا اور پھر بچوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں سو گیا اور پھر 4 بجے اٹھا اور نہانے چلا گیا۔نہانے کے بعد میں نے بیگم سے چائے کا ایک کپ بنانے کا کہا۔ بیگم نے چائے بنائی اور میں نے چاۓ پینے کے بعد دکان پر جانے کا ارادہ کیا۔ میں نے دکان پر کپڑوں کی سلائی کی اور گاہکوں کو سلای کیے ہوئے کپڑے دیے۔ اور شام کے وقت جب سورج غروب ہونے لگا تو میں نے دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے ڈائری تحریر کی جو آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری ضرور پسند آئے گی۔

IMG_20220814_072229.jpgIMG_20220814_072213.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.11
JST 0.032
BTC 64799.61
ETH 3102.94
USDT 1.00
SBD 3.83