Today's report is presented with rain
Today's report is presented with rain
Morning and evening hours of sunlight
Greetings from Tahira Zaman to all my friends and colleagues who read this post. Today was Sunday and it was the 31st of August. Today, August 2025 has ended. Today, the sun of life rose at 5:43 in the morning and set at 6:43. I am writing this post at 10:36 in the evening. The children are still sleeping, the children are awake, so where do I write the post? They play games on their mobile phones or watch cartoons. I try to make the children use the mobile phone as little as possible, but still, when they bother me too much, I give them up. |
---|
صبح اور شام کے اوقات سورج کے ٹائم
تمام دوستوں ساتھیوں پوسٹ پڑھنے والوں کو طاہرہ
ہ زمان کیبطرف سے پیار بھرا سلام عرض ہو ۔ آج اتوار کا دن تھا اور اگست کی 31 تاریخ تھی آج 2025 کا اگست ختم ہو گیا ہے ۔ آج زندگی کا سورج صبح 5:43 پر سورج طلوع ہوا اور 6:443پر سورج غروب ہوا ۔ میں یہ پوسٹ سورج رات کے 10:36 پر لکھ رہی ہوں ۔ بچے ابھی سویے ہیں بچے جاگ رہے ہوں تو پوسٹ کہاں لکھنے دیتے ہیں موبائل پر گیم کھلتے ہیں یاپھر کارٹون دیکھتے رہتے ہیں ۔ کوشش تو میں کرتی ہوں موبائل جتنا کم استعمال کریں بچے لیکن پھر بھی جب بہت تنگ کرتے ہیں تو دے دیتی ہوں
Morning weather due to rain overnight
The weather was lovely this morning, so I took some pictures of the flowering plants in the house.
رات کو بارش کی وجہ سے صبح کا موسم
رات کو ہمارے علاقے میں اچھی بارش تھی جس کی وجہ سے صبح جب ہم جاگے ہیں تو موسم میں بہت تبدیلی تھی ۔ رات تو بارش کی وجہ سے گھر کے صحن میں تمام پودوں کے پتوں پر پانی کے قطرے موجود تھے اور پودے کھلے کھلے لگ رہے تھے ۔ موسم کی یہ تبدیلی سردیوں کی آمد اور گرمیوں کو خیر آباد کرنے کی واضح دلیل ہے ۔ ہمارے اردگر د سیلاب کی صورتحال بہت خراب ہے ہمارا گھر دیارے سندھ کے کنارے سے دس کلومیٹر فاصلے پر ہے جب کہ دریائے سندھ اس وقت ہمارے گھر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر آگیا ہے یہ سب بارشوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔ بارشوں کی وجہ سے سیلاب تب آتے ہیں جب بارشیں بہت زیادہ ہوں اور ان کے پانی کا انتظام نہ ہو جیسے ڈیم ہوتے ہیں پانی کو ایک جگہ پانی کو جمع کرلیتے ہیں ۔ یہ سب نقصان ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ صبح کے وقت آج بارش ہوئی تو سارا دن بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے آج سارا دن درختوں کی چھاؤں میں گزارنا پڑھا ہمیں ۔ سنا یہی ہے کہ رات کو جب بارش آئی ہے اور ہوا چلی ہے اس کی وجہ سے بجلی کی مین لائن کی تار ٹوٹ گی تھی جس کی وجہ سے بجلی آج سارا دن بند رہی ہے ۔ آج صبح صبح بہت پیارا موسم تھا اس لیے میں نے گھر میں موجود پھول والے پودوں کی چند تصویریں بنائیں
TEAM 8
Congratulations! Your post has been upvoted through @steemcurator08. Good post here should be..@okere-blessing
I am very thankful for your response