THE BEST FOOD POST, Chicken cheese veg loaded paratha, Pakistan

in Italy4 days ago

السلام علیکم ،

اس مقابلے میں میرا اج پہلا دن ہے۔مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپ کے ساتھ حصہ لے رہی ہوں۔میں اج اپ کو جس ریسپی کے بارے میں بتا رہی ہوں وہ بہت ہی ذائقے دار اور صحت بخش ہے۔

چکن چیز ویج لوڈڈ پراٹھا

20251205_072547.jpg

میں اس کے تمام تیاری کے مراحل اسٹیپ بائی سٹیپ اپ کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔

20251205_072718.jpg

اجزا

پیاز، باریک کٹی ہوئی
الو ،کدوکش کیے ہوئے
گاجر ،کدوکش کی ہوئی
چکن، ابلا ہوا شریڈڈ
ہری مرچ ہرا دھنیا، باریک کٹا ہوا
لہسن پسا ہوا ،ایک چمچی
چیز ،کدوکش کیا ہوا
20251205_073000.jpg

مصالحے

نمک، ایک چمچی
چکن پاؤڈر، دو چمچی
پسی ہوئی کالی مرچ، ایک چمچی
اجینو موتو، ادھی چمچی
کٹی ہوئی لال مرچ ،ادھی چمچی
سویا سوس، ایک چمچی
اوسٹر ساس ،حسب ذائقہ
میدہ، ایک چمچی
دودھ، ادھا کپ

تیاری

20251205_073311.jpg

سب سے پہلے کڑاہی میں تھوڑے سے ائل میں پیاز فرائی کریں جب پیاز ہاف فرائی ہو جائے تو اس میں گاجر ڈال کے فرائی کریں اور ساتھ ہی لہسن بھی ڈال دیں۔

20251205_073453.jpg

جب لہسن کی بو انا بند ہو جائے تو کدوکش ہوئے الو بھی ڈال کے فرائی کریں۔

جب الو کا پانی خشک ہو جائے اور الو نرم ہو جائیں تو چکن اور خشک مصالحے بھی ڈال دیں

20251129_112418.jpg

خشک مصالوں کو ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

20251205_074224.jpg

اب تھوڑا سا اوسٹرسوس اور تھوڑا سا سویا ساس ڈال کر مزید بھونیں اور ساتھ ہی ایک چمچہ میدہ اور ادھا کپ دودھ ڈال کے پکا لیں۔

20251205_074812.jpg

ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر ڈھک کے رکھ دیں تاکہ ٹھنڈا ہو جائے۔

20251205_074648.jpg

اب ایک برتن میں تین کپ اٹا اور دو چمچی نمک اور تھوڑا سا ائل ڈال کے گوند لیں تاکہ پراٹھوں کی ڈو تیار ہو جائے۔

20251205_075341.jpg

چیز کو باریک کدوکش کر لیں اور اٹے کے چھوٹے چھوٹے دو پیڑے بنائیں۔اور ان پیڑوں کی روٹی بیل لیں۔

20251205_075448.jpg

روٹی کے اوپر چکن کا امیزہ لگائیں اور ساتھ ہی چیز چھڑک دیں۔

20251205_075605.jpg

دوسری بیلی ہوئی روٹی کو مصالحے والی روٹی کے اوپر رکھ کے چپکا دیں اور گرم توے پر پکنے کے لیے ڈال دیں۔ دونوں طرف ائل لگا کے فرائی کر لیں۔جب گولڈن شکل ہو جائے تو اتار لیں۔

20251129_114918.jpg

بہت ہی لذیذ اور ذائقے دار چکن چیز ویج پراٹھا تیار ہے۔چٹنی اور کیا جب دونوں کے ساتھ کھانے میں بہت ذائقے دار محسوس ہوتا ہے۔چونکہ یہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے لہذا یہ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔

20251205_075812.jpg

گرم گرم پراٹھا چائے کے ساتھ بھی کھانے کو مزے کا لگتا ہے۔اس کو دیکھتے ہی منہ میں پانی ا جاتا ہے کیا خیال ہے اپ بھی بنانے کو تیار ہیں۔

20251205_072547.jpg

cyxkEVqiiLy2ofdgrJNxeZC3WCHPBwR7MjUDzY4kBNr81NoEJdD3avBkDpmcQL8otJ1QKxNR6rWptdRahwik2bETiBqP5bsLoRmKevcC1b6iq2VSsTDYVxKDK2M64WEooM8.png

یہ ایک بے حد لذیذ ریسپی ہے جو بھی بنائے گا یقینا فائدہ اٹھائے گا۔
میں انوائٹ کرتی ہوں۔
@wakeupkitty-pal
@suryati1
@fahadmustafa

Sort:  

Masakan yang sangat lezat terlihat dari cara anda mengolahnya dengan penuh cinta, terimakasih temanku atas undangannya semoga anda beruntung ya