THE BEST FOOD POST, Chicken vegetables rice, Pakistan
السلام علیکم ،
اج میں اپ کے ساتھ ایک زبردست جی چاولوں کی ترکیب شیئر کروں گی جس کا نام ہے۔
چکن ویجیٹیبل رائس
چکن ویجیٹیبل رائس بنانے کے لیے ہمیں کچھ سبزیاں درکار ہیں۔
سبزیاں
گاجر، باریک کٹی ہوئی
شملہ مرچ، باریک کٹی ہوئی
پیاز ،باریک کٹی ہوئی
مٹر، حسب ضرورت
لہسن باریک کٹا ہوا، تین جوے
مصالحے
نمک ،دو چمچے
کالی مرچ پسی ہوئی، ایک چمچی
جینو موتو ،ادھی چمچی
چکن پاؤڈر، ایک چمچی
ہری مرچیں، تین سے چار عدد
سرکہ، دو کھانے کے چمچے
سویا ساس، چار کھانے کے چمچے
کوکنگ ائل ،تلنے کے لیے
چکن ،چھوٹی بوٹی کٹی ہوئی
تیاری
سب سے پہلے کڑاہی میں پیاز فرائی کریں اور ہاف فرائی ہونے پر گاجر اور مٹر بھی فرائی کر لیں۔لہسن بھی ساتھ ہی فرائی کر لیں۔
اب چکن فرائی کر کے اخر میں شملہ مرچ بھی فرائی کرنے کے لیے ڈال دیں۔

اب تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ابلنے کے لیے ڈھک کر پکائیں۔

جب پانی میں ابال ا جائے تو چاول ڈال دیں جو کہ پہلے سے دھو کے بھگو کے رکھے ہوئے تھے۔

جتنی دیر میں چاول تیار ہوں گے اتنی دیر میں ہم دوسرے چولہے پر املیٹ تیار کر لیں گے۔املیٹ کے لیے دو تین اشیاء درکار ہیں۔
املیٹ کے اجزاء
انڈے ،دو عدد
پسی ہوئی کالی مرچ، ادھی چمچی
نمک، ادھی چمچی
زردے کا رنگ، تھوڑا سا
تمام اشیاء کو انڈے میں مکس کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
توے پر تیل ڈال کر گرم کریں اور انڈے کا امیزہ ڈال کر املیٹ کی طرح دونوں سائیڈ سے فرائی کر لیں۔جب اپ لیٹ اچھی طرح پک جائے تو اس کو چولہا بند کر کے ٹکڑے کر لیں۔
جب چاولوں کو دم لگانا ہو تو اس کے اوپر پہلے املیٹ کے ٹکڑے ڈال دیں اور چاول دم لگا دیں۔یاد رہے دم لگاتے ہوئے چولہے کی انچ بہت ہلکی کرنی ہے۔

دس منٹ کا دم انے پر چولہا بند کر دیں۔
مزیدار چکن ویجیٹیبل رائس تیار ہیں۔
چکن ویجیٹیبل چاولوں کے اوپر کوئی بھی شعبے والا سالن ڈال کے کھانے میں بہت مزہ اتا ہے۔

اور اگر ساتھ میں رائتہ بھی ہو تو کیا بات ہے۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی شکریہ۔












