The Diary Game, I paint my remaining house gate, Pakistan
السلام علیکم ،
میں پچھلی کافی دنوں سے اپنے گھر کا دروازہ پینٹ کر رہی تھی جس کے لیے مجھے کافی محنت کرنی پڑی اور دروازہ چونکہ بالکل تازہ بن گیا ایا تھا اور اس کو استعمال کرنا بھی شروع کر دیا گیا تھا اور اب اس کے اوپر زنگ لگنا شروع ہو گیا تھا یہی وجہ ہے کہ میں نے خود ہی پینٹ کرنے کی ذمہ داری لی اور پینٹ کرنا شروع کیا اس سے پہلے میں گیٹ پر اسٹیل پٹنگ اور پرائمر کا کام کر چکی تھی۔
https://linksharing.samsungcloud.com/qzHDfXbDd6Tc
جب میرا پرائمر جھک چکا تو میں نے اب اس کے اوپر مزید نیا پینٹ کرنے کا ارادہ کیا اور ڈارک گرے کلر کا پینٹ لے کر ائی اور برش کی مدد سے اس کو گیٹ پر لگایا۔
اس کام میں مجھے کافی دیر لگ گئی اور دوسرا کوٹ کرتے ہوئے شام ہو گئی مگر درمیان میں میں نے اپنی باقی کام بھی نمٹائے۔
پینٹ سے فارغ ہونے سے پہلے ہی مجھے ایک ضروری کام سے باہر جانا پڑا سردی کی وجہ سے بچوں کے لیے روئی کی رضائیاں بنانی تھی لہذا خریدنے کے لیے بازار جانا ضروری تھا۔
بازار سے واپس گھر ائے تو ایک اور کام خراب ہو چکا تھا اب اس کو صحیح کرنے پر دھیان دینا تھا۔میرے فلٹر میں پانی صحیح سے صاف ہو کے نہیں ارہا تھا اور فلٹر بھی صحیح کام نہیں کر رہا تھا۔ فلٹر والے کو فون کر کے بلایا اور اس سے کام کروایا۔
اسی طرح تمام گھر کے کام نمٹاتے ہوئے سارا دن تمام ہو گیا اور میں نے یہ کھانا بالکل بھی نہیں پکایا مگر جب میں گھر کے اندر ائی تو معلوم ہوا کہ میرے بیٹیوں نے کھانا پکا لیا تھا اور اب کھانے پر میرا انتظار ہو رہا تھا۔
کھانے سے فارغ ہو کر اللہ کا شکر ادا کیا اور تمام دن کی مصروفیات کو خوش اسلوبی سے مکمل ہونے پر شکر گزاری کا سجدہ ادا کیا۔
میں دعوت دیتی ہوں
@fennyescober
@fahad
@fuli








https://x.com/i/status/2000488721742012593