Featured Chefs of the Week #33, Flour ladoo, Pakistan
السلام علیکم ،
گندم کا اٹا
گندم میں ایک ایسی چیز ہے جو کہ انسان کے لیے بہت ضروری اور فائدہ مند ہے۔اس سے نہ صرف قوت مدافعت بہترین ہوتی ہے بلکہ انسانی جسم کا دل بہترین طریقے سے کام کرتا رہتا ہے بلڈ شوگر کنٹرول رہتی ہے اور وزن کو بھی کنٹرول کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔اس میں موجود فائبر دل کی شریانوں کو بند ہونے سے روکتے ہیں اور کولیسٹرول کو بڑھنے نہیں دیتے۔
گندم کا اٹا کھانے والے لوگ موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے کیونکہ اس میں موجود فائبر جلدی پیٹ بھر دیتے ہیں اور زیادہ کھانا نہیں کھایا جاتا۔اکثر شوگر کے مریضوں کو گندم کا اٹا ہی کھانے کا کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر کو نارمل رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اکثر لوگ کھانے میں سفید اٹا کا پسند کرتے ہیں جبکہ گندم کا اٹا اور خود گندم بھی سفید اٹے کی نسبت اور پروسیس شدہ چاولوں کی نسبت زیادہ بہترین ہوتے ہیں۔کیونکہ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو طاقت دینے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس کے اندر پروٹین وٹامنز اور ائرن بھی موجود ہوتا ہے۔
اج میں اس مقابلے میں ایک ایسی ریسپی لے کر ائی ہوں جو کہ بہت ہی اسان بھی ہے اور سردیوں میں چوک سے بھی کھائی جاتی ہے۔
اٹے کے لڈو
ہمارے گھر میں میٹھا بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اس لیے میں اکثر و بیشتر کچھ نہ کچھ میٹھی چیزیں بناتی رہتی ہوں تاکہ سب گھر والے شوق سے کھائیں۔میں نے کل ہی اپنے بچوں کے لیے ایک نئی ریسپی تیار کی تھی جو کہ گھر میں موجود اشیاء سے ہی بن گئی۔جی اپ بالکل صحیح سمجھے اٹا تو ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور میں نے اس چیز کے لڈو بنانے کی کوشش کی اور الحمدللہ کامیاب رہی۔
پہلا مرحلہ
سب سے پہلے ایک برتن میں گھی لیا اور اس کو اچھی طرح گرم کر لیا۔
دوسرا مرحلہ
اب گرم گھی میں تین سے چار الائچی کے دانے توڑ کے ڈال دیں۔
تیسرا مرحلہ
جب الائچی کے دانے تل جائیں تو اس میں دو کپ اٹا چھان کر ڈال دیں۔
چوتھا مرحلہ
اب اٹے کو گولڈن براؤن ہونے تک بھونتے رہیں۔
پانچواں مرحلہ
ایک الگ برتن میں دو کپ شکر اور دو کپ پانی ڈال کے اچھی طرح پکا لیں۔
چھٹا مرحلہ
بھنے ہوئے اٹے کو کسی سیدھے منہ کی پرات میں نکال لیں۔
ساتواں مرحلہ
اب بھنے ہوئے اٹے میں گاڑھا بنا ہوا شیرا بھی ڈال دیں۔
اٹھواں مرحلہ

شیرا ڈالتے کے ساتھ ہی پہلے چمچے سے اچھی طرح مکس کریں اور گرم گرم اٹے کے ہی لڈو بنا لیں۔
یاد رہے اٹا اگر ٹھنڈا ہو جائے گا تو لڈو نہیں بن سکیں گے لہذا گرم اٹے کے ہی لڈو بنانا ضروری ہے۔
مزیدار اٹے کے لڈو تیار ہیں اپ ان کو کسی سٹوریج باکس میں بند کر کے رکھ سکتے ہیں اور لمبے عرصے تک استعمال کر سکتے ہیں۔
میں امید کرتی ہوں اپ کو میری یہ ریسپی پسند ائی ہوگی۔













Saludos chef @hafsasaadat90!
Gracias por unirte a nuestra comunidad con esta estupenda receta donde la harina de trigo es la protagonista.
Esperamos nuevamente poder disfrutar de sus recetas ,cumpliendo cabalmente con las normativas de las dinámicas.
Saludos
Saludos chef @hafsasaadat90!
Gracias por unirte a nuestra comunidad con esta estupenda receta donde la harina de trigo es la protagonista.
Esperamos nuevamente poder disfrutar de sus recetas ,cumpliendo cabalmente con las normativas de las dinámicas.
Saludos