Featured Chefs , Semolina dessert, sooji k turkey, Pakistan
السلام علیکم ،
اج میں یہاں ہوں اپ کے پاس ایک نئی ریسپی کے ساتھ۔مجھے امید ہے کہ اگر اپ اس ریسپی کو اپنے گھر میں بنائیں تو اپ کو ضرور پسند ائے گی اس کے علاوہ سوجی کے فوائد کا بھی اپ کو اندازہ ہوگا کہ سوجی ہماری صحت کے لیے کتنی ضروری ہے۔اس میں موجود فائبر ہمارے معدے کو درست رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔جو بچے کمزوری کی طرف مائل ہوتے ہیں ان کو سوجی کے ہریر کھلانے سے ان کی صحت ٹھیک ہو جاتی ہے۔
سردی کی امد پر میں اکثر و بیشتر یہ ٹکڑے اپنے گھر میں بنایا کرتی ہوں جو کہ سب گھر والے شوق سے کھاتے ہیں۔
سوجی کے ٹکڑے
1 : ہم سب سے پہلے گھی میں سوجی کو کڑاہی میں ڈال کر بھون لیں گے۔
ایک الگ پتیلی میں گڑ میں حسب ضرورت پانی ڈال کر شیرہ بنا لیں گے اور گڑ کے ابلنے کی وجہ سے جو جھاگ اوپر اتا ہے اس کو چھلنی کی مدد سے اتار لیں گے۔
میرے پاس گھر میں کچھ ڈرائی فروٹس رکھے تھے جن میں کھجور اخروٹ اور کشمش شامل ہیں۔میں نے سب سے پہلے کھجور کو باریک کاٹ کے گٹھلیاں الگ کی اور شیرے کے اندر ڈال کے پکا لیا۔
اور کشمش کو اچھے طریقے سے صاف ستھرا کر کے سوجی میں ڈال کر بھون لیا۔
جب شیرہ اچھی طرح گاڑھا ہو گیا تو اس کو بھنی ہوئی سوجی میں ڈال کر پکا لیا۔
جلدی جلدی چمچہ چلا کر امیزے کو مکس کیا اور مزید بھون لیا۔یہاں تک کے پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔
اب حلوے کا امیزہ کسی سیدھی پرات میں یا ٹرے میں نکالیں اور کسی سیدھی پلیٹ کی مدد سے یا چمچے کی مدد سے اس کو اچھی طرح پھیلا لیں۔
جب حلوہ پوری بارات میں اچھی طرح پھیل جائے تو چھری کی مدد سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑوں کو نکال لیں بہت مزیدار سوجی کے ٹکڑے تیار ہیں۔
میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔
@dasudi
@sadaf02
@fahad
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی۔














