خاموشی کی زبان اور سیاہ رنگ کا فلسفہ
اسلام و علیکم دوستو!
آج کی میری یہ پوسٹ اس گہرے سیاہ رنگ کے نام، جو بظاہر تو خاموش ہے لیکن اپنے اندر ہزاروں کہانیاں چھپائے ہوئے ہے۔ کہتے ہیں کہ جب الفاظ ختم ہو جائیں تو خاموشی بولتی ہے، اور یہ تصویر اسی خاموشی کی عکاس ہے۔
شاعری:
تاریکیوں کے دیس میں اباد ہیں ہم بھی
خاموشی کی لہروں میں ایک فریاد ہیں ہم بھی
دنیا ڈھونڈتی رہی ہمیں اجالوں کے شہر میں
اپنے ہی اندر کی سیاہی میں آزاد ہیں ہم بھی
مختصر وضاحت:
سیاہ رنگ صرف اندھیرا نہیں، بلکہ یہ وقار اور گہرائی کی علامت بھی ہے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ستارے چمکنے کے لیے اندھیرے کے محتاج ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی زندگی میں چھایا ہوا سکوت ہمیں وہ باتیں سنا دیتا ہے جو دنیا کا شور نہیں سنا پاتا۔
امید ہے کہ آپ کو میرا یہ منفرد انداز اور یہ مختصر سی تحریر پسند آئے گی۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا!
♡زین♡