Prostration free from hypocrisy
جب پہلے سجدے میں مولوی صاحب نے میری بساط سے کچھ زیادہ ہی دیر لگا دی تو میں الجھن اور جلدی میں خود ہی اٹھ بیٹھا ، تب ساتھ ہی نماز پڑھنے والے نسبتاً بڑی عمر والے لڑکے نے جلدی سے مجھے کھینچ کر دوبارہ سجدے میں ،، پہنچا ،، دیا
تب سے لے کر اب تک میری زندگی کا ہر سجدہ اتنا ہی نا مکمل ، اتنا ہی جلد بازی میں کیا گیا ادھورا اور بے دلی سی سر پٹخنے کے برابر ہے جتنا بے فائدہ ، جھوٹا اور منافقت بھرا میرا پہلا سجدہ تھا
میں لاکھ کوشش کرتا ہوں کہ کوئی ایک سجدہ تو اس ریا کاری ، اس جھوٹ ، دکھاوے اور منافت سے پاک ہو جاۓ ..... کبھی تو میرا ماتھا زمین پر ٹکنے کے بعد اس کی رضا پا کر ہی واپس اٹھے
مگر افسوس میری یہ ادھوری خواہش آج تک ادھوری ہی رہی ہے
.jpeg)
اللّہ ہم سے راضی ہو جائے آمین