Community fund Betterlife @amjidabbaskhan The diary Game Date 30-05-2021

in Urdu Community4 years ago (edited)

B612_20210502_155846_510.jpg
السلام علیکم تمام بھائیوں کو میری طرف سے سلام اللہ آپ کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے ۔
دوستوں آج جب میری آنکھ کھلی تو سات بج رہے تھے ۔ میں اٹھ کر نہایا اور نہانے کے بعد میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے کے بعد مجھے میرے دوستوں کی کال آئی کہ بھائی آپ ہمارے پاس آؤ ہم نے جو تصاویر ٹور پر بنائی تھیں وہ ہمیں شیئر کردو ۔ تو میں نے کہا ٹھیک ہے میں آپ لوگوں کو واٹس ایپ کے ذریعے تصاویر شیئر کرتا ہوں توانہوں نے کہا کہ نہیں نہیں واٹس ایپ پر شیئر مت کرو وہاں تصاویر کی کوالٹی کم ہوجاتی ہے آپ ہمارے پاس آ کر ہمیں بلیو ٹوٹتھ کر دو ۔ میرے پانچوں دوست اڈے پر بیٹھے ہوئے تھے۔تو میں ان کے پاس پہنچا اور ان کو تصاویر شیئر کر دیں۔ اس کے بعد ہم تھوڑی دیر بیٹھے رہے اور باتیں کرتے رہے ۔ ٹور پر گزری ساری باتوں کو یاد کر کے لطف اندوز ہوتے رہے اور تھوڑی دیر بعد پھر میں نے ان سے اجازت چاہی کیونکہ میں نے کام جانا تھا ۔ میں وہاں سے نکلا اور میانوالی چلا گیا کیوںکہ میرے ہینڈ فری گم ہوگئے تھے ۔ میں نے رات کو ارطغرل ڈرامہ دیکھنا ہوتا ہے اسی لئے ہینڈ فری کے علاوہ میری رات نہیں گزرتی ۔ میں میانوالی پہنچا اور وہاں سے اچھی کوالٹی کی ہینڈ فری لیے ۔ اس کے بعد میں نے میانوالی سے جوس پیا اور جوس پینے کے بعد میں گھر واپس آ گیا ۔ گھر واپس آیا تو میں نے لیپ ٹاپ کھولا اور تصاویر پر ایڈیٹنگ شروع کر دی ۔ میں ایڈیٹنگ نئی نئی سیکھ رہا ہوں اس لئے میں ساتھ ساتھ یوٹیوب سے ہیلپ لیتا رہا ۔ 4 تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے بعد میں بہت زیادہ تھک گیا کیونکہ یہ کافی مشکل کام ہے اور کافی وقت لگ جاتا ہے ۔ اس کے بعد میں نے لیپ ٹاپ کو بند کیا اور کزن کی بھیٹک پر چلا گیا ۔ بیٹھک پر پہنچ کر میں نے اس کو کال کی تو وہ گھر پہ نہیں تھا ۔ تو میں وہاں سے واپس آ گیا ۔ جب میں گھر پہنچا تو میرے موبائل کی بیٹری بالکل کم تھی ۔ میں نے چارجر نکالنے کے لیے بیگ کو کھولا تو بیگ میں چارجر موجود نہیں تھا ۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کہاں چلا گیا ۔ پھر جو میرے ساتھ ٹور پر جو جو دوست گئے ہوئے تھے میں نے ان سب کو کال کی لیکن ان سب نے کہا کہ بھائی آپ کا چارجر ہمارے پاس تو نہیں ہے ۔ پھر مجھے یقین ہو گیا کہ میرے موبائل کا چارجر کہیں گر گیا ہے ۔ تو شام ہو رہی تھی میں جلدی دکان پر گیا اور وہاں سے موبائل کا چارجر لے کر آیا ۔ لیکن میرا وہ چارجر میرے موبائل کا اصلی چارجر تھا اور وہ میرے موبائل کی بیٹری کو بہت جلد چارج کرتا تھا لیکن یہ چارجر موبائل کو چارج کرتے ہوئے کافی دیر لگا دیتا ہے ۔ دوستو اس کے بعد کھانے کا وقت ہو گیا اور آج کھانے میں میرا پسندیدہ کھانا یعنی بڑا گوشت بنا ہوا تھا۔ میں نے جی بھر کر کھانا کھایا ۔ کھانا کھانے کے بعد مجھے میرے کزن کی کال آئی گی بھائی مجھے لے جاؤ ۔ تو میں نے اسے کہا کہ ٹھیک ہے میں نے ابھی کھانا کھایا ہے اور اب چائے پینے لگا ہوں تو چائے پی کر میں آپ کو لینے کے لئے آ رہا ہوں ۔ میں نے جلدی سے چائے پی اور اس کے بعد بائیک پر بیٹھ گیا ۔ میں دس منٹ کے اندر اپنے کزن کے پاس پہنچ گیا اور اس کو اپنے ساتھ اپنی بیٹھک پر لے آیا ۔ جب ہم بیٹھک پر پہنچے تو اس نے کہا کہ بھائی میرا کول ڈرنک پینے کو دل کر رہا ہے میں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں گھر سے پتا کرتا ہوں کہ شاید کولڈرنگ موجود ہو ۔ میں نے گھر سے پتہ کیا تو کولڈ ڈرنک ختم تھی تو میں نے اسے کہا کہ ٹھیک ہے چلو پھر ہوٹل پر چلتے ہیں ۔ ہم ہوٹل کے لیے روانہ ہو گئے اور 10 منٹ کے بعد ہوٹل پر پہنچ گئے وہاں ہم نے کولڈرنگ پی اور اس کے بعد ہم پھر گھر واپس آ گئے ۔ دوستو میں آج کچھ تصاویر شیئر کروں گا جو میں نے ٹور پر بنائی تھیں ۔ دوستو یہ تصاویر میرے موبائل سے نہیں بلکہ میں نے اپنے کیمرے سے لی ہیں ۔ اس میں جھیل سیف الملوک کی تصاویر شامل ہیں اور اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں واٹر فال کی تصاویر بھی ہیں ۔ شکریہ

IMG_1042.JPG

IMG_1411.JPG

IMG_1140.JPG

IMG_1122.JPG

IMG_1065.JPG

IMG_1024.JPG

IMG_1445.JPG

IMG_1453.JPG
Peace be upon you, my brothers, peace be upon you, may God grant you a long and healthy life.
Friends, when I opened my eyes today, it was seven o'clock. I got up and took a bath and after taking a bath I had breakfast. After having breakfast I got a call from my friends to come to us and share with us the pictures we had taken on the tour. So I said ok I share photos with you guys through whatsapp. You said no no don't share on whatsapp. There the quality of the pictures decreases. You come to us and give us a blue tooth. All five of my friends were sitting at the base. So I reached out to them and shared the photos with them. After that we sat for a while and talked. Enjoyed remembering all the things that happened on the tour and after a while I asked their permission again because I had to go to work. I got out of there and went to Mianwali because I lost my hands free. I have to watch Ertugrul drama at night, that's why I don't spend the night except hands-free. I reached Mianwali and got good quality hands free from there. After that I drank juice from Mianwali and after drinking juice I returned home. When I got home, I opened my laptop and started editing pictures. I am learning new editing so I keep getting help from YouTube as well. After editing 4 photos I got very tired because it is a very difficult task and it takes a lot of time. Then I turned off the laptop and went to see my cousin. When I reached the seat, I called him but he was not at home. So I came back from there. When I got home, my mobile phone battery was very low. When I opened the bag to remove the charger, there was no charger in the bag. I didn't understand where it went. Then I called all the friends who had gone on tour with me but all of them said that we don't have your charger. Then I became convinced that the charger of my mobile had fallen somewhere. So in the evening I hurried to the shop and brought a mobile charger from there. But that charger of mine was the real charger of my mobile and it used to charge the battery of my mobile very fast but this charger takes a long time to charge the mobile. Friends, after that it was time to eat and today my favorite food was big meat. I ate to my heart's content. I will get a call from my cousin after dinner. Brother, take me. So I told him, "Okay, I've just eaten and I'm drinking tea, so I'm coming to pick you up." I quickly drank tea and then got on the bike. Within ten minutes I reached my cousin and brought him to my seat. When we arrived at the sitting room, he said that my brother was fond of drinking my cold drink. When I found out from home that the cold drink was over, I told him, "Okay, let's go to the hotel again." We left for the hotel and after 10 minutes we reached the hotel where we drank cold and then we came back home. Today I will share with friends some of the photos I took on the tour. Friends, these pictures were not taken from my mobile phone but from my camera. It includes pictures of Lake Saif al-Muluk, as well as waterfalls in Abbottabad. Thanks

Sort:  
 4 years ago 

Walekum salam
Your dariy report is so beautiful I appreciate your photography you captured so beautiful view

 4 years ago 

@haseeb-asif-khan thank you so much brother

Walekum assalam
Brothers your photography and diary is so beautiful and lovely

 4 years ago 

Apki diary bhot dilchasp ha bhot ziada piari photography ki jinko dkh k travelers ko acha mahsos hota ha

Brother, your dairy is very good, your photography is very sweet, you are working very hard.

 4 years ago 

آپکی فوٹوگرافی کمال۔کی۔ہیں اور آپ بہت محبت سےکام کر رہیں ہیں۔آپ انشاالللہ ضرور کامیاب ہوں اسی طرح محنت جاری رکھیں

Thank u

 4 years ago 

وعلیکم سلام بھائی جان آپ کی پوسٹ بہت ہی کمال کی ہوتی ہے میں روزانہ آپ کی پوسٹ بڑے غور سے پڑھتا ہوں آپ انشاءاللہ ایک دن اس پلیٹ فارم سے ضرور کامیاب ہوں گے اللہ تعالی آپ کو سلامت رکھے بھائی جان اسی طرح اپنا کام جاری
رکھیں اور اپ نے لگتا ہے ناران کی سیر کو خوب اونجواۓ کیا ہے بھاٸ