باغبانی، سبزیاں کاشت کرنا 17 مارچ 2023

in Urdu Community2 years ago

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
آج ابو لوگ میانوالی شہر کی طرف کسی کام سے جا رہے تھے میں نے انہیں سبزیوں کے بیج اور کچھ فروٹس کے پودے لانے کو کہا کہ جب واپس آنا تو سامان لیتے آنا.
IMG_20230317_113501.jpg
ابو لوگ چلے گئے تھے میں نے گھر کو صاف کیا ہر چیز کو اپنی جگہ پر رکھا اور پھر ڈرامہ دیکھنے لگی. ڈرامے کے بعد میں نے سالن بنایا اور بھابھی نے آٹا گوندھا اور روٹیاں بنائی ہم نے کھانا کھایا. ابو لوگ آ گئے تھے اب کے ہاتھ میں دو تھیلے تھے ان میں پودے نظر آ رہے تھے میں اپنے پودے دیکھ کر بہت خوش ہوئی. میں نے بھائی کو جگہ بتائی کہ اس جگہ لگائیں.سب سے پہلے آم کا پودا لگایا گیا
IMG_20230320_071507.JPG
پھر میں نے اور بھائی نے لیموں کا پودا لگایا
IMG_20230317_121746.jpg
IMG_20230317_121753.jpg

اس کے بعد جامن کا پودا لگایا.
IMG_20230320_071408.JPG

میں نے ابو سے پوچھا کہ سبزیوں کے بیج بھی لائیں ہیں ابو نے جیب سے نکال کر مجھے دے دیے. شاپر میں بہت سی اقسام کے بیج تھے گھر سے باہر والی زمین میں بھائیوں نے جگہ نرم کی
Screenshot_20230320_072336.png
پھر وہاں بیج بو دیے اوپر سے پانی لگا دیا.
IMG_20230320_072357.JPG
اب انشاء اللہ جب پودے نکل آئیں گے تو آپ سب سے پودوں کی تصویریں شئر کروں گی.
کل انشاء اللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھے گا. اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا.
اللہ حافظ

Sort:  
 2 years ago 

nice post and you post has been selected for booming reward vote, keep continue good effort

 2 years ago 

Thank you so much sir

 2 years ago 

welcome

 2 years ago 

Bhot achi dairy lakhe AP nay nice post

 2 years ago 

Thank you so much

 2 years ago 

Good job excellent post best wishes for your

 2 years ago 

Thank you so much sir... Aabad rahen

 2 years ago 

Well come best wishes for your