the diary game beautiful day story 23 march 2023

in Urdu Community2 years ago

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
میری آنکھ تب کھلی جب کچن سے آوازیں آ رہی تھیں میں نے موبائل پر ٹائم دیکھا تو تین بج رہے تھے. میں نے بھی روزے کے لئے جاگنا تھا.
IMG_20230324_155759.jpg
میں اٹھی وضو کیا اور کچن میں چلی گئی کچن میں امی اور بھابھی موجود تھے جو سحری کے لئے چیزیں بنا رہے تھے. جیسا کہ آج پہلا روزہ تھا سب لوگ جلدی اٹھ گئے. میں نے بھی کچن کے کاموں میں بھابھی کی ہیلپ کی اور دستر خوان لگا لیا. میں نے سب گھر والوں کو بلایا کہ سحری کر لیں سب نے سحری کی اور نماز پڑھ کر باہر نکلی ہی تھی کہ بارش شروع ہو گئی پھر کمرے میں آ کر قرآن پڑھا. بارش مسلسل ہو رہی تھی موسم خوشگوار تھا
IMG_20230324_155737.jpg
آج پورا دن بارش رہی لوگ پریشان بھی تھے کیونکہ فصلیں تیار ہیں اور اگر ہوا چلی تو ساری فصلیں خراب ہو جائیں گی. کسانون کی محنت ضائع ہو جائے گی.
IMG_20230324_155720.jpg
لیکن سب اللہ کا اپنا مال ہے جس کے نصیب میں جتنا ہوا اسے ملے گا. بارش کی وجہ سے سردی ہو گی ہے. دن کے تین بجے بارش رکی ہر چیز نکھری ہوئی محسوس ہو رہی تھی. درختوں اور پودوں پر بارش کے قطرے بہت خوبصورت لگ رہے تھے.
IMG_20230324_155841.jpg
میں نے بھی بہت سے پودے درخت اور سبزیاں لگائی ہوئی ہیں وہ بارش سے دھل کر اور زیادہ اچھی لگ رہی تھیں.
IMG_20230324_164038.JPG
میں نے گلاب ،مالٹے،انگور اور سبز مرچوں کے پودوں کی تصویریں لی. کچی جگوں پر بارش کا پانی کھڑا تھا.
IMG_20230324_164426.JPG
جانور بھوکے تھے امی نے ان کو گھاس وغیرہ ڈالا.
پوسٹ اچھی لگے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا
اللہ حافظ

Sort:  
 2 years ago 

Apk pody bhot pyry lg rh hn.mje inka bhot shoq h.mryy b bhot see phol hn

 2 years ago 

Thank you so much sir

 2 years ago 

Podon ke picture bhot pyari lag rahe hain ap nay ache photography ke hay

 2 years ago 

Thank you so much

bhut pyri post bani hai gulab ki

 2 years ago 

Thank you