Today my artical is trust by @Emaan786 date 10-11-201

in Urdu Community3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا آج کا عنوان ہے امانت

IMG_20211110_094233.jpg

امانت کا مطلب ہے اگر کوئی چیز کسی کے پاس رکھی گئی ہو تو وہ اس چیز کو واپس مانگنے پر امانت رکھوانے والے کو اصل حالت میں وعدے کے مطابق واپس کر دے امانت رکھنے والا امانت کی حفاظت اور واپسی کا پابند ہوتا ہے اگر امانت میں کوئی کمی بیشی کی جائے یا واپس کرنے میں دیر کی جائے تو یہ خیانت ہے اور امانت داری کی بجائے بددیانتی ہے

امانت کے متعلق قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے

امانت دار کو چاہیے کہ صاحب امانت کی امانت کو واپس کردیں

IMG_20211110_094226.jpg

روزمرہ کے لین دین کا کاروبار ناپ تول وغیرہ بھی امانت کے دائرے کار میں آتے ہیں ہم و کا ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کرنا اور اعتماد پر پورا اترنا بھی امانتداری کی ایک صورت ہے مزدور اپنی طے شدہ اجرت کے بدلے پورا کام کرکے حق امانت ادا کرتے ہیں کام چور لوگ جو اپنے فرائض میں کوتاہی کرتے ہیں بددیانت کہلاتے ہیں

ارشاد باری تعالیٰ ہے

خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کر دیا کرو امانت کی حفاظت کرنا تمام انبیاء کرام کی صفت رہی ہے اللہ تعالی کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داریوں کو بھی انبیائےکرام امانت سمجھ کر ہمیشہ احسن طریقہ سے پوری کرتے تھےکٹھن حالات میں بی وہ ثابت قدم سے اپنے قوموں اور قبیلوں کو حق کی راہ دکھاتے رہے اور اسی طرح ہمیشہ کے لئے صادق ورامین کہلائے

IMG_20211110_094212.jpg

امانت کی حفاظت کرنا اور مالک کو واپس کرنا ایمان کی نشانی ہے اللہ تعالی نے مومنوں کی ایک صفت یہ بیان ان فرمائی ہے کہ وہ لوگ لوگ اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشورہ کو بھی امانت قرار دیا ہے جب کسی سے مشورہ مانگا جائے تو اس کا فرض ہے کہ وہ صحیح مشورہ دے اور مشورہ طلب کرنے والے کے راز کو ظاہر نہ کرے کسی مجلس میں رازداری کی جو بات کہی سنی جائے اسے ہر کسی کو بتانا آداب امانت کے خلاف ہے جن لوگوں کو قومی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ قومی رازوں کی مکمل حفاظت کریں کریں ایسی بات نہ کریں جس سے ملک و ملت کے نقصان کا اندیشہ ہو

ہمیں چاہیے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق ق کبھی کاموں میں ایمانداری اور دیانتداری کا ثبوت دیں

IMG_20211110_094220.jpg

@Emaan786

Sort:  

آپ نے بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے اور گلاب کے پھول بہت خوبصورت انداز میں پیش کئے ھیں

Thnxxxx

Aapny bhut khoobsorat diary likhi Hy aur photography bhi khoobsorat hy

لکھا بھی بہت اچھا ہے اور پھول کی فوٹو بھی اچھی بنائی ہے