The secret to happiness 09-03-2021

in Urdu Community4 years ago

IMG-20210309-WA0002.jpg

The secret to happiness

The prayer for happiness is usually given which shows the importance of this precious thing but happiness does not come to everyone.
Grief and sorrow follow us in life, so it is important to find ways to get rid of them and find happiness. Sometimes a person cannot enjoy life even if he is not aware of the skill of finding happiness, so one should get up and sit with those with whom one finds happiness and peace of mind. Usually our day is divided into three parts.
Finding happiness in the home, office and friends all require a slightly different strategy to get rid of worries. It is important to have a good and happy relationship with the family at home. You need more than luck to succeed in affiliate business. You should prefer to work in a place where the environment does not bother you.
Don't let negative thoughts and feelings enter your mind because they become enemies of our happiness. External happiness is not felt because of these inner thoughts. It is important to make a conscious decision to be happy. The famous British philosopher Bertrand Russell writes in his book "Conquest of Happiness" that happiness is not found in the form of a reward, it has to be found. To achieve this, man has to try to change his inner and outer world. According to psychologists, in order to be happy, it is necessary to intend to be happy. You have to make a commitment not to worry about yourself.
Happiness has to be one of the biggest goals of your life. Even a small moment of happiness should be considered important. Praise others Hardly anyone wants to hear their praise but is stingy in praising others. If anyone has done a little good or good deeds, then he should be praised and thanked. It is a sign of an open heart. Narrow-minded people cannot be happy themselves or see others happy. Don't include yourself in them.
Appreciating people in the right way will not only make them happier, but will also create a positive impression about you. Praising people at home or in the office improves people's attitudes. By no means do I want to convey that I recommend for the mother to be inactive. Learn to forgive If someone has done something bad to you, it is natural to have pain and suffering, but if it overwhelms the heart and mind, then the person is always in a state of despair, which leads to happiness. Sometimes the stress of not forgiving makes us anxious. It takes away our happiness by increasing anxiety and frustration. One way to get rid of it is to make forgiveness a part of your personality. Forgiveness is not easy, but it is not impossible.
Get rid of negative thoughts. Just like physical cleansing, mental cleansing is also essential. Dirt and dirt have to be removed from the body and negative thoughts must be removed from the mind. These ideas come automatically. However, you have to make a conscious effort to get them out of your mind. This can be done in different ways. For this, one should first remember the time when negative thoughts did not come. Then focus on the positive aspects of life. Numerous activities help to dispel negative thoughts. These include meditation, tourism and book reading.
The basic necessities of life must be met, which requires wealth, but if wealth is considered happiness, then happiness is lost. In the race for wealth, some people become so blind that they see nothing else. They get away from their loved ones. They can't even find time for themselves.
Of course, the basic necessities of life require wealth, but happiness cannot be bought with wealth, so make good friends who are sincere with you and with whom you feel happy to spend time. One should try to maintain a friendly atmosphere with the family members who are really happy in your happiness and keep praying for more happiness. Research has shown that people who have more good friends are happier. That's why you should always make good friends and at the same time make a purpose in your life.
Life must be meaningful and purposeful. You should try to achieve your goal as much as you can. Make a positive goal in your life, big or small, and strive to achieve it. It will also bring happiness and peace of mind and will benefit others.

img_0.37015339983617856.jpg
img_0.5179436823156032.jpg

خوش رہنے کی دعا عام طور پر دی جاتی ہے جس سے اس انمول شے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے تاہم خوشی ہر ایک کا نصیب نہیں ہوتی۔ زندگی میں غم اور دکھ ہمارا پیچھا کرتے رہتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان سے چھٹکارہ پانے اور خوشی حاصل کرنے کے طریقوں کا پتا چلایا جائے۔ بعض اوقات انسان خوشی پانے کے ہنر سے آگاہ نہ ہونے پر بھی زندگی کا لطف نہیں اٹھا پاتا، لہٰذا ان لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا چاہئے جن سے مل کر مسرت اور دلی سکون ملتا ہے۔ عام طور پر ہمارا دن تین حصوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ گھر‘ دفتر اور دوست تینوں میں خوشی کی تلاش اور پریشانیوں سے نجات کے لئے قدرے مختلف حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ گھر میں افراد خانہ کے ساتھ بہتر اور خوشگو ار تعلقات کا ہونا ضروری ہے۔ دفتر میں اپنے ہنر کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کام کرنے والوں سے اچھا تعلق ہونا چاہئے۔ ایسی جگہ کام کرنے کو ترجیح دینی چاہئے جہاں کا ماحول آپ کو پریشان نہ کرے۔ منفی خیالات اور جذبات کو اپنے ذہن میں نہ آنے دیں کیونکہ یہ ہماری خوشی کے دشمن بن جاتے ہیں۔ ان اندرونی خیالات کی وجہ سے بیرونی خوشی کا احساس نہیں ہو پاتا۔ خوش رہنے کے لئے شعوری فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ معروف برطانوی فلسفی برٹرینڈرسل اپنی کتاب ’’کنکوئسٹ آف ہیپینس‘‘ میں لکھتے ہیں کہ خوشی انعام کی صورت میں نہیں ملتی اسے پانا پڑتا ہے۔ اسے پانے کے لئے انسان کو اپنی اندرونی اور بیرونی دنیا کو بدلنے کی کوشش کرنا ہوتی ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق خوش رہنے کے لئے خوش رہنے کا ارادہ کرنا ضروری ہے۔ اپنے آپ سے پریشان نہ ہونے کا عہد کرنا ہوتا ہے۔ خوشی کو اپنی زندگی کے بڑے مقاصد میں سے ایک بنانا پڑتا ہے۔ خوشی کے چھوٹے سے موقع کو بھی اہم جاننا چاہئے۔ دوسروں کی تعریف کریں شاید ہی کوئی فرد اپنی تعریف نہ سننا چاہے لیکن دوسروں کی تعریف کرنے میں کنجوسی برتی جاتی ہے۔ اگر کسی نے تھوڑا سا بھی اچھا یا نیکی کا کام کیا ہے تو اس کی تعریف ضرور کرنی چاہئے اور شکریہ بھی ادا کرنا چاہئے۔ یہ کھلے دل کی علامت ہے۔ تنگ دل لوگ نہ خود خوش ہو پاتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو خوش دیکھ پاتے ہیں۔ ان میں خود کو شامل مت کیجئے۔ لوگوں کی مناسب انداز میں تعریف کر کے آپ نہ صرف ان کے لئے مسرت کا سامان پیدا کریں گے بلکہ آپ کے بارے میں مثبت تاثر قائم ہوتا ہے۔ گھر ہو یا دفتر تعریف کرنے سے لوگوں کے رویے بہتر ہوتے ہیں۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ بے جا تعریف کی جائے۔ معاف کرنا سیکھیں کسی نے آپ کے ساتھ کچھ برا کیا ہو تو دکھ اور تکلیف کا ہونا فطری ہوتا ہے لیکن اگر یہ دل و دماغ پر چھا جائے تو انسان ہمہ وقت کوفت میں رہتا ہے جس سے خوشی جاتی رہتی ہے۔ بعض اوقات معاف نہ کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والا ذہنی دباؤ ہمیں پریشان کئے رکھتا ہے۔ یہ تشویش اور مایوسی کو بڑھا کر ہماری خوشی چھین لیتا ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ درگزر کو اپنی شخصیت کا حصہ بنا لیں۔ معاف کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن یہ ناممکن بھی نہیں۔ منفی خیالات کو دور بھگائیں‘ جسمانی صفائی کی طرح ذہنی صفائی بھی لازمی ہے۔ جسم سے میل اور گندگی کو صاف کرنا پڑتا ہے اور ذہن سے منفی خیالات کو نکالنا ضروری ہے۔ ان خیالات کی آمد ازخود ہوتی ہے۔ تاہم انہیں ذہن سے نکالنے کے لئے شعوری کوشش کرنا پڑتی ہے۔ یہ مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے اس وقت کو یاد کرنا چاہئے جب منفی خیالات وارد نہیں ہوئے تھے۔ اس کے بعد زندگی کے مثبت پہلوؤں کی جانب توجہ مبذول کرنی چاہئے۔ متعدد سرگرمیاں منفی خیالات کو ذہن سے نکالنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان میں مراقبہ‘ سیر و سیاحت اور کتب بینی شامل ہیں۔ زندگی کی بنیادی ضروریات کا پورا ہونا ضروری ہے جس کے لئے دولت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر دولت ہی کو خوشی سمجھ لیا جائے تو خوشی روٹھ جاتی ہے۔ دولت کو سب کچھ سمجھ کر اس کی دوڑ میں بعض لوگ اتنے اندھے ہو جاتے ہیں کہ انہیں اور کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ وہ اپنوں سے دور ہو جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے لئے بھی وقت نہیں نکال پاتے۔ یقیناً بنیادی ضروریات زندگی کے لئے دولت چاہئے ہوتی ہے لیکن دولت سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی ہے لہٰذا اچھے دوست بنائیں جو آپ کے ساتھ مخلص ہوں اور جن کے ساتھ وقت گزار کر مسرت کا احساس ہوتا ہو۔ انسان کو کوشش کرنی چاہئے کہ گھر والوں کے ساتھ ہی دوستانہ ماحول رکھا جائے جو واقعی آپ کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور مزید خوشیوں کے لئے دعاگو رہتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تعداد میں اچھے دوست رکھنے والے افراد زیادہ خوش و خرم رہتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ اچھے دوست بنانے چاہئے اور اس کے ساتھ ہی اپنی زندگی کا مقصد طے کرنا ضروری ہے۔ زندگی کا بامعنی اور بامقصد ہونا ضروری ہے۔ جتنا وقت ملے اپنے مقصد کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے۔ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا اپنی زندگی کا کوئی مثبت مقصد بنائیں اور اس کی تکمیل کے لئے جدوجہد کریں۔ اس سے خوشی اور روحانی سکون بھی ملے گا اور دوسروں کا بھی بھلا ہو گا۔