My Steemit Diary wednesday | 05-11-2025 | bussiness aur Family
سب سے پہلے السلام علیکم امید کرتا ہوں اپ سب خیر
خیریت سے ہوں گے بہت دنوں کے بعد اج میں اپنا پہلا ڈائری لکھ رہا ہوں زندگی مصروف تھی میں کاروبار بھی کرتا ہوں اور اس کے علاوہ دیگر بھی کام ہوتے ہیں لیکن اج جب میں اپنا موبائل فون دیکھ رہا تھا تو میں نے سوچا کہ اج اپ لوگوں کے ساتھ چھوٹی سی ڈیری لکھ لیتا ہوں میں کاروبار میں بزی ہوں کاروبار اچھا جا رہا ہے اور میں اردو کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت بھی دی تھی لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے میں اردو کمنٹری کو وقت نہیں دے سکا لیکن میں نے اس ویب سائٹ سے جو بھی کچھ کمایا تھا وہ میں نے اپنی ضرورت میں خرچ کیا اور میں بہت زیادہ خوش ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں ان سب کا جن دوستوں نے مجھے ریوارڈ دیا تھا اور جب مجھے اس کی ضرورت پڑی تو میں نے اس کو خرچ کیا میں کل کی ڈائری اب لکھ رہا ہوں کل کا دن بدھ کا دن تھا میں بدھ کے دن صبح سویرے اٹھا اور پھر نماز پڑھی قران مجید کی تلاوت کی میری عادت ہے کہ میں نماز پڑھنے کے لیے صبح کے وقت مسجد جاتا ہوں میں مسجد گیا مسجد میں جا کر میں نے نماز باجماعت پڑھی اور پھر امام صاحب نے کچھ دیر اصلاحی بیان دیا میں نے اصلاحی بیان سنا اور پھر میں امام صاحب کے ساتھ کچھ دیر کے لیے بیٹھ گیا اور گفتگو کی میں پھر گھر واپس ایا جب گھر ایا ناشتہ تیار تھا میں نے چائے پی پراٹھا کھایا اور انڈا ابلا ہوا کھایا پھر میں اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے گیا کیونکہ ان کی سکول وین نہیں ائی تھی
بچوں کو سکول چھوڑ کر میں پھر گھر واپس ایا جب میں گھر ایا تو میں نے کپڑے تبدیل کیے کپڑے تبدیل کرنے کے بعد میں اپنی زمین کی طرف نکل گیا کیونکہ میں نے چاول کاشت کیے ہوئے ہیں اور اب چاول کی کٹائی کا وقت ہے میں جب گھر سے نکلا اور اپنی زمین پر گیا تو میں نے دیکھا کہ چاول بالکل ہی تیار ہیں میں نے ہارویسٹر مشین چلانے والے کو فون کیا اس نے کہا کہ وہ بروز جمعہ کو میرے چاول کاٹیں گے میں پھر گھر واپس اگیا جب میں گھر واپس ایا تو میں کچھ دیر کے لیے گھر کے کام کرنے لگا پھر میں اپنی دکان پر گیا میں نے دکان جا کر کھولی اور جو چاول میں نے خریدے ہوئے تھے ان کو میں نے باہر نکالا تاکہ دھوپ لگ سکے میں نے چاول اس لیے خریدے ہوئے ہیں کیونکہ چاولوں کی قیمتیں ہو سکتا ہے زیادہ ہو جائیں اور پھر میں ان کو فروخت کروں گا میں چاول گندم مکائی اور دیگر اجناس خریدتا ہوں اور پھر ان کو میں سٹور کرتا ہوں یا مجھے تھوڑا بھی منافہ اتا ہے تو میں ان کو فروخت کر دیتا ہوں اس طرح میں اپنی زندگی کا سارا نظام چلا رہا ہوں میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے دو وقت کا کھانا بہترین دیا ہوا ہے میں بہت خوش ہوں اور اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں میں جب چاول باہر دھوپ میں رکھے تو پھر میں دوبارہ گھر واپس اگیا گھر ایا تو پھر میں نے ظہر کی نماز پڑھی ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میں نے دن کا کھانا کھایا جیسے ہی میں کھانا کھا رہا تھا تو بچے سکول سے واپس اگئے جب بچے سکول سے واپس ائے تو میں نے اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا پھر میں باہر چلا گیا کیونکہ میں دکان کو اگر وقت نہیں دوں گا تو بہت مشکل ہو جاتی ہے گاہک پوچھتے رہتے ہیں اور بار بار فون کرتے ہیں جب میں دکان پر گیا تو دکان پر میں نے گاکوں کے ساتھ سودا طے کیا کچھ چیزیں خریدی کچھ چیزیں فروخت کی اس طرح سارا دن رات تک میں دکان پر ہی رہا دکان پر انسان کا وقت بہت اچھا گزر جاتا ہے دوست اتے رہتے ہیں گاہک اتے رہتے ہیں اور اس طرح رونق بنی رہتی
ایک خوشخبری میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں اور میری فیملی ہم عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں اور سعودی عرب جانے کی ہماری تاریخ اسی مہینے کی اخری تاریخ میں سے کوئی ہوگی جب میں سعودی عرب جاؤں گا تو میں اپ سب کے ساتھ وہاں کا جو سفر ہوگا جو مقامات ہوں گے میں کوشش کروں گا کہ ان کے بارے میں اپ سب کے ساتھ ڈائری شیئر کرتا رہوں تو میں جب رات کو گھر واپس ایا تو گھر واپس ا کر میں نے رات کا کھانا کھایا بچے سو گئے تھے کیونکہ انہوں نے جلدی سکون جانا ہوتا ہے صبح جلدی اٹھنا ہوتا ہے تو اس طرح میں نے کھانا کھایا کچھ دیر حساب کتاب والی بک پر حساب کتاب لکھا کہ کس نے ادھار جمع کرایا ہے اور کس نے ادھار لیا ہے یا اج کتنے کی خریداری ہوئی ہے کیونکہ اگر روز نامچے میں روز کا اندراج نہ کیا جائے تو پھر ادمی بھول جاتا ہے اور یاد نہیں رہتا اس طرح بہت سی پچیدگیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں تو میری یہ عادت ہے کہ میں جب بھی رات کو گھر واپس اتا ہوں تو جو بھی دن بھر کا سودا ہوتا ہے دکان کا لینا اور دینا اس کا ریکارڈ ضرور رکھتا کیونکہ یہ ریکارڈ بہت اہم ہوتا ہے میں نے کوشش کی ہوئی ہے کہ دکان پر ہی اسی وقت تمام ریکارڈ مینٹین رکھوں لیکن بعض دفعہ کچھ ریکارڈ ادمی گھر ا کر بھی لکھ لیتا ہے کیونکہ ان کو وہاں لکھنا ذرا وقت طلب ہوتا ہے تو اس طرح جب میں نے تمام ریکارڈ لکھ لیا تو پھر چائے کی پیالی پی اور چائے پینے کے بعد میں بھی سو گیا اپ سب لوگوں کو اللہ صحت مند رکھے اپ سب کو میں یہی کہوں گا اللہ ہر گناہ سے محفوظ رکھے میری دعا ہے اپ بھی کامیاب ہوں میں اپ سب سے اب اجازت چاہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اپ بھی کامیاب رہو اور میں اپ کو ایک اور بات بھی یہاں بتاتا ہوں کہ اپ روزانہ نماز پڑھا کرو قران مجید کی تلاوت کیا کرو اپنی فیملی کا خیال رکھا کرو میں اب اجازت چاہتا ہوں بہت بہت شکریہ بڑی مہربانی اپ سب کو میں دعا دیتا رہوں گا بہت دنوں کے بعد اج یہ بحری لکھی ہے معلوم نہیں میں اپ کو یاد بھی ہوں گا کہ نہیں

