میری آج کی ڈائری || میں نے کپڑے سلائے

in Urdu Community11 months ago

image.png

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اسلام وعلیکم

کیسے ہیں آپ سب میں امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے کیونکہ امید پر ہی تو دنیا قائم ہے ہمیں کسی بھی کام میں نا امید نہیں ہونا چاہیے اگر ہم دعا بھی کرتے ہیں تو اس امید پر کہ اللّٰہ تعالیٰ ہماری دعا ضرور قبول کرئے گا اگر امید ہی نہ ہو کے دعا قبول ہو گی اور ایسے ہی نا امیدی کے ساتھ دعا مانگی تو وہ کبھی بھی قبول نہیں ہو گی

image.png

اگر ہم بیمار ہوتے ہیں تو اسی امید پر دوائی لیتے ہیں کے ہم ٹھیک ہو جائیں گے اگر یہ امید ہی نہ ہو کے یہ دوائی کھانے سے میں ٹھیک ہو جاؤ گی تو علاج کا کیا فائدہ ہمیشہ کام شروع کرنے سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ کا نام لیں اور پوری امید اور یقین کے ساتھ کام کا آغاز کیا کریں انشاللہ کام ضرور ہو گا

آج کی مصروفیات
آج صبح سویرے اٹھنے کے بعد میں ٹ بستر سمیٹے اور پھر میں نے ناشتہ کیا اور پھر کپڑوں کی کٹنگ کی اور لڑکوں والا بچے کا ایک سوٹ سلائی کیا پھر میں نے کمرے کی صفائی کی اور پھر دوسرا جوڑا کٹنگ کیا اور پھر سلائی کرنے لگ گئی۔

image.png

پھر سلائی ختم کرنے کے بعد میں نے ان کپڑوں کو استری کیا اور پھر سلائی مشین کو سائیڈ پر رکھ دیا اور پھر کمرے کی صفائی کی آج صبح سے موسم بہت خوشگوار ہے اور بارش بھی آئی آدھا گھنٹہ بارش ہوئی اور پھر ختم ہو گئی اور دھوپ نکل آئی۔

پھر میں نے شاور لیا اور پھر کپڑے دھوئے اور کچھ کپڑے شلینگ بھی کیے اور پھر میں نے وائے فائی چلائی اور پھر یوٹیوب پر کپڑوں کی ڈیزائن دیکھنے لگ گئی پھر میں نے کھانا کھایا آج ہم نے بھنڈی بنائی تھی اس لیے میں نے آم کو نچوڑ کر دیسی گھی ڈال کر روٹی کھائی پھر میں تھوڑی دیر کے لیے سو گئی اور پھر اٹھ کر ڈائری لکھی

امید ہے آپ سب کو میری آج کی ڈائری پسند آئی ہو گی اور میرے کپڑوں کے ڈیزائن بھی پسند آئے ہو گے
زندگی رہی تو انشاللہ کل کی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوں گی

Sort:  

hermoso anillo, te comprometiste con tu amante? Me encantó mucho este anillo. Es de color blanco plateado que se ve tan bien.

Loading...
 11 months ago 

آپ نے بہت خوبصورت ڈیری لکھی ہے اور آپ کے ہاتھ کی انگوٹھی بہت خوبصورت لگ رہی ہے، اچھی کوشش،

 11 months ago 

your post has been selected for booming reward,
thank you so much for taking participate in urdu community

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.11
JST 0.030
BTC 67489.61
ETH 3762.16
USDT 1.00
SBD 3.56