The Diary Game::A busy Day::Better Life::26 Dec 2021::@MalikiMehbob

in Urdu Community2 years ago (edited)

DUA

kmc_20211227_051528.jpg

اسلام و علیکم

اسٹیمیٹ پے کام کرنے والے میرے تمام بہنوں اور بھائیوں کو ملک محبوب کی طرف سے سلام قبول ہو

دوستو آج اتوار کا دن ہے اور آج میں اپ کو آج کے گزرے دن کے بارے میں بتائوں گا

میں آج تھوڑا لیٹ اٹھا ہوں آج فجر کی نماز بھی نہیں پڑھ سکا.میری جب آنکھ کھلی ہے تو اس وقت صبح کے 7بج رہے تھے

میں اٹھا ہوں اور آٹھ کر ہاتھ منہ دھونے چلا گیا ہوں.آج سردی بہت زیادہ تھی.اور دوسرا میں جب اٹھا ہوں تو اس وقت بجلی بھی نہیں تھی

میں ہاتھ منہ دھونے کے بعد باورچی خانے میں گیا ہوں. ہمارے ہاں صبح اور شام کو سب لوگ اکٹھے باورچی خانے میں بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں.

میں جب باورچی خانے میں گیا ہوں تو میری ماں ہمارے لیے ناشتا بنا رہی تھی.میں نے پہلے تو آگ کو سیکا ہے.کیوں کے ہاتھ منہ دھونے کی وجہ سے مجھے بہت سردی لگی ہوئی تھی

پھر آمّی نے مجھے ناشتا دیا ہے.آج ناشتے میں دہی٫پراٹھا اور چائے تھی.میری امی پراٹھے بہت اچھے بناتی ہے.اور میں پراٹھا بہت شوق سے کھاتا ہوں

ناشتا کرنے کے بعد میں اپنے کمرے میں آگیا ہوں.اور کوئی کام تھا نہیں کرنے کو اس لیے میں دوبارہ اپنے بستر میں گھس گیا ہوں.اور ٹی وی دیکھنے لگ گیا ہوں.

پھر تھوڑی دیر بعد مجھے ماں نے کہا بیٹا گیس بھر وا کر لے آئو.گیس ختم پڑی ہے اور آج کل سردی زیادہ ہے تو گیس بھی زیادہ لگ رہی ہے.میں نے گیس سلینڈر لیا ہے اور دوکان پے چلا گیا ہوں

وہ سے میں نے 4کلو گیس کا بھروایا ہے اور پھر گھر آگیا ہوں.پھر جب ظہر کی نماز کا ٹائم ہوا ہے تو میں مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے چلا گیا ہُوں.

وہاں پر نے باجماعت نمازِ ظہر ادا کی ہے.اور پھر گھر آگیا ہوں.گھر آکر میں نے امی کو بولا کہ مجھے بھوک لگی ہوئی ہے.مجھے روٹی دیں

اس میں کہا بیٹھو میں آپ کے لیے روٹی لئے کے آتی ہوں.ماں میرے لیے روٹی لئے ائی ہے میں نے کھانا کھایا ہے.اور پھر میں نے اس کے بعد چائے پی ہے

کیوں کے روٹی خانے کے بعد چائے کا ٹائم ہو گیا تھا.اور ویسے بھی روٹی کے بعد چائے بہت مزا کرتی ہے.روٹی کے بعد چائے پینے سے روٹی جلدی ہضم ہو جاتی ہے.

اس کے بعد میں نے ایک جگہ ے جنازے پے جانا تھا .ہمارے محلے میں ایک بچہ فوت ہو گیا تھا.اور اُسکا 4بجے جنازہ تھا.میں نے وضو کیا ہے.

اور جنازہ پڑھنے کے لیے چل پڑا ہوں.راستے میں مجھے 2اور دوست بھی مل گئے ھیں.میں اُن کے ساتھ گپ لگاتے ہوئے اِدھر پہنچ گیا ہوں جدھر جنازہ ہونا تھا.

تھوڑی دیر بعد جنازہ اگیا ہے.ہم نے جنازہ پڑھا ہے.اور پھر گھر کی طرف چل پڑا ہوں.گھر جب میں آیا ہوں.تو us وقت مغرب کی اذان ہونے لگ گئی ہے

مجھے تو بہت زیادہ سردی لگی ہوئی تھی.میں سیدھا باورچی خانے میں چلا گیا ہوں.وہاں پر آگ جل رہی تھی.میں نے تھوڑی دیر کے لیے آگ سیکی ہے.اور پھر مجھے میری ماں نے کھانا دیا ہے.

آج میری پسندیدہ ڈش مکس سبزی بنی ہوئی تھی.میں نے کھانا کھایا ہے.اور رب کا شکر ادا کیا ہے.

دوستو یہ میرے آج کے دن کی تفصیل تھی.اُمید ہے آپ لوگوں کو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی.دعاؤں میں یاد رکھنا .

اچھا جی

اللہ حافظ

Zdu5KT4nsY5HP185sqBTztTg7PEuFMMNpnMxbogYFz3GxR75SK1uGx3CJX8pXNAQtPNHShF1gA18dn6xSQLvRt5jMLxEN6D4RkFDMS67Gn...FkCwHyrPGnE6UMz3DUaxncmSkjYDEYke6zrpPGopd3LoKwLSaVkknDzhFrS4vCz6QvrDkVp1SscfSmsXdcpFoVSZKiWVFcc9KutUP4zwnr4rxaLPPi4T1nCdDQ.png

IMG_20211223_113124.jpg

IMG_20211223_113116.jpg

IMG_20211222_115153.jpg

IMG_20211220_141001.jpg

Zdu5KT4nsY5HP185sqBTztTg7PEuFMMNpnMxbogYFz3GxR75SK1uGx3CJX8pXNAQtPNHShF1gA18dn6xSQLvRt5jMLxEN6D4RkFDMS67Gn...FkCwHyrPGnE6UMz3DUaxncmSkjYDEYke6zrpPGopd3LoKwLSaVkknDzhFrS4vCz6QvrDkVp1SscfSmsXdcpFoVSZKiWVFcc9KutUP4zwnr4rxaLPPi4T1nCdDQ.png

Specal Thanks Too

@YousafHaroonKhan @UrduCommunity

Zdu5KT4nsY5HP185sqBTztTg7PEuFMMNpnMxbogYFz3GxR75SK1uGx3CJX8pXNAQtPNHShF1gA18dn6xSQLvRt5jMLxEN6D4RkFDMS67Gn...FkCwHyrPGnE6UMz3DUaxncmSkjYDEYke6zrpPGopd3LoKwLSaVkknDzhFrS4vCz6QvrDkVp1SscfSmsXdcpFoVSZKiWVFcc9KutUP4zwnr4rxaLPPi4T1nCdDQ.png

REGARD

@MalikMehbob

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.11
JST 0.030
BTC 68905.09
ETH 3808.71
USDT 1.00
SBD 3.48