عید میلاد
اردو کمیونٹی کہ تمام دوستوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے اج بہت ہی بابرکت دن ہے ایک تو جمعہ کی وجہ سے اور دوسرا عید میلاد بھی اج ہے تو اس لیے میرے تمام بھائیوں کو عید میلاد مبارک ہو دوستو اج سویرے اٹھ کر میں نے سویرے نماز ادا کی پھر قران پاک کی تلاوت کرنے کے لیے بیٹھ گیا جب ناشتہ تیار ہوا تو میں نے ناشتہ کیا اور موبائل کو چارجنگ پر لگایا اور جا کر واش روم میں نہانے لگا نہا کر میں نے نئے کپڑے پہنے اور موٹر سائیکل کو اچھی طرح صاف کر کے عید میلاد کے جلوس پر چلا گیا اج موسم بھی بہت زیادہ خوشگوار تھا ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی اور ہر طرف بادل چھائے ہوئے تھے جب میں جلوس پر جا رہا تھا تو راستوں کو جھنڈیوں کی مدد سے سجایا گیا تھا اور مختلف جگہ پر چاول اور پانی کی سبیلیں بھی لگی ہوئی تھی جو کہ جلوس والوں میں تقسیم کر رہے تھے جب میں جلوس پر پہنچا تو وہاں پر کافی زیادہ تعداد میں لوگ شریک تھے جن میں بچے اور بوڑھے اپنی اپنی سواری کو جھنڈیوں سے سجا کر لائے ہوئے تھے جلوس میں کافی زیادہ تعداد میں لوگوں نے اونٹوں کو بھی سجا کر لایا ہوا تھا جس پر بچوں اور بڑوں کی کافی تعداد سوار تھی اس کے علاوہ جو جلوس میں گھوڑوں نے بھی شرکت کی جو جلوس کے اگے اگے چل رہے تھے اس کے علاوہ جلوس میں نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں کی ریلیوں کی صورت میں شرکت کی علاقے کے زمینداروں نے اپنے ٹریکٹر اور ٹرالیاں بھی لے کر ائے ہوئے تھے جس پر بچے سوار تھے میں نے جلوس گزرنے کی جگہ پر کھڑے ہو کر مختلف تصویریں بھی بنائیں جو اپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں


پھر جب میں گھر واپس ا رہا تھا تو میں نے راستتے میں لگی ہوئی چاولوں کی سبیل پر چاول کھائے اور پھر گھر واپس ا گیا گھر ا کر میں نے منہ دھویا اور پھر روٹی کھا کر جمعۃ المبارک کی نماز ادا کرنے کے لیے تیاری کرنے لگا پھر میں نے مسجد میں جا کر نماز ادا کی اور ہر ا کر اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگا عصر کے وقت اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز عصر ادا کر کے ارے پر دوستوں کے پاس چلا گیا جہاں پر ہم دوستوں نے کافی گپ شپ لگائی





