My today beautiful diary game 💖||6may||2022|| my sweet cazan photographay

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اسلام علیکم

جمعہ مبارک

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں
آپ سب کے لئے ڈھیر ساری دعائیں ہیں.. دعا کا کوئی رنگ نہیں ھوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ھے.....!

اللّہ ربّ العالمین سے دعا ھے کہ آپکو اور آپ سے جُڑے ھر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ ، جس میں آپ سب کے لیے.....!

خیرو برکت ھو..!
عزت و وقار ھو..!
راحت و سکون ھو..!
صحت و تندرستی ھو..!
ترقی و خوشحالی ھو..!
اوردنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!
دعا ھے اس"رحیم" سےکہ آپ پر "رحم" فرمائے،
دعا ھےاس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے،
دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے" ،
دعا ھےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے،
دعا ھےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دورفرمائے...!

آمین یارب العالمین..

نماز میں کل 13 فرض ہیں
جس میں کسی ایک کا نہ کرنے سے نماز دوبارہ ادا کرنی پڑتی ہے
1بدن کا پاک ہونا
2کپڑوں کا پاک ہونا
3ستر یعنی اورات کا ڈھانپنا
4 نماز کی جگہ کا پاک ہونا
5 نماز کا صحیح وقت ہونا
6 قبلہ کی طرف رخ کرنا
7 نماز کی نیت کرنا
8تکبیر تحریمہ
9 قیام( یعنی کھڑا ہونا)
10 قراءت
11 رکوع
12 سجدے
13 اتحیات

کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے آمین

میری آج کی روٹین
میں آج بھی صبح سویرے اٹھی بہن کو بھی اٹھایا دانت صاف کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد موبائل اٹھایا دوستوں کو گڈ مارننگ بولا اور کچھ دیر بعد چیت ہوئی پھر سب کو ناشتہ کے لیے بولیاں سب نے منہ ہاتھ دھوئے اور ناشتہ کے لیے آگئ گھر مہمان بھی بہت سارے آئے ہوئے امی نے سب کا ناشتہ بنیا تھا سب کو بلایا سب نے مل کے ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن سمیٹے پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈ کیۓ اور کمروں سے جھاڑو پونچا کیا اس کے بعد صحن سے جھاڑو لگایا جھاڑو ختم کر کے منہ ہاتھ دھویا لوشن لگایا پھر کزان کو نہلایا

اسے کپڑے پہنائے اس کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ
کچھ ٹائم گزرا گپ شپ لگائی شادی کی پلنگ کی اور پھر
کپڑے استری کیۓ کپڑے ختم کر کے سالن بنایا پھر آٹا گوندا پھر کچھ دیر ٹی وی دیکھی پھر چھوٹی بہن سکول سے آگئی اسے کپڑے دیۓ پھر میں روٹی بنانے لگ گئی روٹی بنا کے سب کو کھانا دیا سب نے کھانا کھا لیا تو میں نے برتن سمیٹے اور دھوئے پھر جمعہ کی تیاری کی جب آزان ہو گئی توجمعہ کی نماز ادا کی پھر پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے جو آپ سب کو پسند آئے گی

Snapchat-551389908.jpg

Snapchat-1017726536.jpg

Snapchat-1307108876.jpg

Snapchat-1734095982.jpg

Snapchat-1068339384.jpg

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین
واسلام

Sort:  
 2 years ago 

آپ نے جو دعائیں مانگی ہیں ان کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

 2 years ago 

اور آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھی ہے

 2 years ago 

Bht shokria dear

ماشاءاللہ سلامت رہو
بہت لازوال اور لاجواب پوسٹ لکھی ہے میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں آپ کی پوسٹ کی تعریف کر سکوں
الحمدللہ رب العالمین
بس اتنا کہوں گا

 2 years ago 

Thanks inaaa saraaa😊

Kinna saaaara

بچوں کی آپ نے بہت ہی اچھی فوٹو گرافی کی ہے

 2 years ago 

Thank u g

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.11
JST 0.030
BTC 67646.69
ETH 3790.48
USDT 1.00
SBD 3.50