ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت
میری طرف سے تمام دوستوں کو اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ؛ امید ہے تمام دوست احباب خیریت سے ہوں گے اور الحمداللہ میں بھی بلکل ٹھیک ہوں۔
دوستو ہماری پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہمارے شہر میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور ان کاموں کی ہم نگرانی بھی کرتے ہیں اپنی طرف سے مٹیریل کی چیکنگ بھی کرتے رہتے ہیں اور کیونکہ مختلف محلوں میں کام جاری ہے تو لہذا ہم اپنی تنظیم کے لوگوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں اور انکی ڈیوٹی بھی لگاتے ہیں کہ جس محلے میں کام ہو گا اس محلہ کے عہدے دار اور ورکرز خصوصی توجہ دیں گے اور میٹریل کا صحیح استعمال کرنے پر توجہ دینی ہے ۔
اس سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے تقریباً ہر ماہ ہم ایک میٹنگ کرتے ہیں اور آگے کا پلان بناتے ہہں اس سلسلہ میں پی ٹی آئی آفس موچھ میں پوری تنظیم کی میٹنگ ہوئی جو میرے زیر صدارت ہوئی اس میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور موجودہ کام پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی لہذا آئندہ بھی کام پر توجہ دینی ہے اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کی ترقی کیلئے جہدوجہد کرنی ہے جس پر تمام تنظیمی عہدیدار رضامند تھے ان شاءاللہ اپنے علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں




Great working on his area
MashAllah I love Imran khan
Excellent work
Amazing Idea of the posting
واعلیکم السلام
بہت اچھی پوسٹ ہے