میرے شہر پنجاب کی 4 بہترین خبریں۔

in Urdu Community2 years ago (edited)

السلام علیکم

میانوالی شہر میں نئے تعمیر ھونے والے نالوں کی حالت زار

میانوالی شہر میں نئے تعمیر ھونے والے نالوں کی حالت زار،ایک تو ناقص ترین میٹریل سے تعمیر کئے گئے نالوں کی حالت تصویر میں واضح نظر آرھی ھے جبکہ دوسری طرف ہسپتال چوک سے نادرہ آفس کی طرف جانے والے سڑک کے دونوں کونوں پر نوتعمیر شدہ نالوں کو لوگوں نے ابھی سےکوڑا کرکٹ ڈال کر ان کو بند کردیا ھے۔ نہ جانے بارش کے دنوں میں پانی کہاں سے گزرے گا۔
کروڑو روپے کے فنڈ خرچ ھو رھے ھیں اگر ان نالوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ کور نہ کیا گیا تو تمام تر محنت اور اخراجات کے علاوہ عوام کی تکلیف جو کہ کہی مہینوں سے اٹھا رھے ھیں سب برباد ھو جاے گا

image.png

پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جب بھی مرشد عمران احمد نیازی کا کوئی بڑا جلسہ ، لانگ مارچ کا اعلان ہوتا ہے تو کچھ ہمارے اپنے فیس بکی دیوانے یہ پوسٹیں لگانے شروع
کردیتے ہیں کہ فلاں MPA کتنی گاڑیاں دے رہا ہے اور ہمیں کون لیکر جائیگا تو میرا ان سے آج ایک معصومانہ سا سوال ھے کہ آپ لوگ کبھی کسی دوسرے شہر کسی دوست ، رشتہ دار کی شادی یا بیمار پرسی کیلئے جاتے ہیں ۔ اپنے رشتے داروں کی شادی پر ہزاروں روپیہ گلو کاروں پر نچھاور کرتے ہیں
گھر میں کوئی مریض ہو تو ہزاروں ، لاکھوں لگا دیتے ہیں ۔ان سب اخراجات کے پیسے اپنے حلقہ کے MPA صاحب سے لیتے ہیں ؟؟ کیا آپ لوگ عمران خان کا ساتھ دیکر ان پر احسان کررہے ہیں ؟ کیا عمران خان آپکی اور آپکے بچوں کے بہتر مستقبل کی جنگ نہیں لڑ رہا ؟ کیا آپ 5-7 ہزار روپے اپنی جیب سے عمران خان کی خاطر نہیں لگا سکتے ؟
حقیقی آزادی مارچ کے فائنل راؤنڈ کیلئے پہنچیں 26 نومبر ۔
اپنے لیے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ۔۔

نیچے سچی خبر ہے کہ نون لیگ نے عمران خان کو مارنے کی کوشش کی۔ نسیم حیدر شاہ کا بیان ہے جو تمام سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر شائع ہو چکا ہے۔

image.png

source

میں ہوں تسنیم

جی میں نے عمران کو اکیلے مارنے کی کوشش کی
دونوں رٹے رٹائے بیانات کا رائیٹر ایک ہی لگ رہا ہے ۔۔۔ کرائم کیا ہے ؟؟ سفاکانہ قتل اور اقدامِ قتل ! اور بیان کی شروعات اتنی کول ، اتنی پولائیٹ "السلام علیکم" ۔۔۔ سمجھ سے بالا تر ہے ۔۔۔ کوئی چال ہے ، نواز شریف کو ہنڈلرز اب اپنا دامن بچانے کے لئے پھنسانے جا رہے ہیں ۔۔۔ جو کچھ ہوا ہے اسمیں نواز شریف مہرا ہو سکتا ہے ، ماسٹر مائنڈ نہیں

image.png

ڈاکہ ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار

گن پواٸنٹ پر بڑا ڈاکہ ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق جنید رضا جنکی نیشنل بینک داودخیل کے نزدیک ماسٹر ڈراٸی فروٹ کے نام پر دکان ہے جو ریٹائرڈ ٹیچر محمد حنیف کے بیٹوں نے بنا رکھی ہے جنید رضا کل رات تقریبا 8:30 بجے دکان بند کر کے اپنے گھر واقع محلہ امیرے خیل کی گلی میں پہنچہا تو دو نقاب مسلح افراد نے گن پواٸنٹ پر جنید سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر باٸیک پر فرار ہو گٸے پولیس موقع دیکھنے ضرور آٸی مگر ڈاکو چور آزادانہ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے ہوۓ ہیں پولیس لمبے عرصے سے بے بس ہے ہر شہری اپنا تحفظ خود کرے پولیس کو حرکت میں آنا ہو گا

الله حافظ

Sort:  

میانوالی شہر میں حالات بہت خراب، سڑکیں اچھی نہیں اور سڑکیں چاروں طرف سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔ آپ نے پوسٹ میں اچھے پوائنٹس اٹھائے ہیں۔ ہم سب کو اس معاملے کو ضلع کے اعلیٰ حکام تک اٹھانا چاہیے۔

 2 years ago 

واقعی میانوالی میانوالی بہت بڑاشہر ہے اور وہاں پع کافی جگہیں ایسی ہیں جہاں پر سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہے‌ اللہ‌پاک آپ کو اپنے ہرمشن میں کامیاب کرےآمیں

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 62539.28
ETH 2437.94
USDT 1.00
SBD 2.67