(بیمار کی نماز)

in LifeStyle3 years ago

IMG-20210427-WA0011.jpgSource

(بیمار کی نماز)

بیماری میں بالکل کھڑے ہونے کی طاقت نہ ہو یا کھڑے ہونے سے سخت تکلیف ہوتی ہو یا مرض بڑھ جانے کا اندیشہ ہو یا کھڑے ہونے کی تو طاقت ہے لیکن رکوع سجدہ نہیں کر سکتا، یا پھر سر میں چکر آکر گر جانے کا خوف ہو ان تمام صورتوں میں بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔

اور اگر رکوع سجدہ کر سکتا ہے تو رکوع سجدے کے ساتھ، اور نہیں کر سکتا تو رکوع سجدے کے اشاروں سے نماز پڑھ لیں۔

رکوع اور سجدے کے اشارے سر جھکا کر کریں، اور رکوع کے اشارے سے سجدے کے اشارے میں سر کو زیادہ جھکائے۔

اور اگر مریض بیٹھ کر بھی نماز نہیں پڑھ سکتا تو لیٹے لیٹے نماز پڑھ لیں۔

لیٹ کر نماز پڑھنے کی یہ صورت یہ ہے کہ چت لیٹے اور پاؤں قبلے کی طرف کرے لیکن پھیلانا نہیں چاہئے، گھٹنے کھڑے رکھیں، اور سر کے نیچے تکیہ وغیرہ رکھ کر ذرا اونچا کر لیں، اور رکوع سجدے کے لئے سر جھکا کر اشارے سے نماز پڑھیں یہ صورت افضل ہے۔

نماز کسی صورت معاف نہیں ہے۔

جزاک اللّہ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 66625.38
ETH 3619.34
USDT 1.00
SBD 2.89