You are viewing a single comment's thread from:
RE: (Comment) Contest: Drawing/Painting in a Different Way
مجھے اپ کی پینٹنگ دیکھ کے بہت زیادہ حیرانی ہو رہی ہے ۔کیونکہ وہ کام جو انسان نے کبھی نہ کیا ہو وہ جب پہلی دفعہ کرے تو نہ صرف مشکلات کا شکار ہوتا ہے بلکہ وہ کام اس سے نہیں ہو پاتا سوائے اڑھی ترچھی لائنیں لگنے کے ۔ڈرائنگ بنانا تو بہت مشکل ترین کام ہے، میرے خیال میں ناممکن کام ہے۔ کیونکہ جب ہم برش یا پینسل پکڑ کے منہ کاغذ کے پاس لے کے جائیں تو ہماری انکھیں ہمارے کاغذ سے دور ہو جاتی ہیں، جس کی بنا پر ہمیں نہیں پتہ چلتا کہ ہم کہاں پہ لائن لگا رہے ہیں۔ یا ہمارا برش کہاں اسٹروک دے رہا ہے۔ ایک ارٹسٹ کو بے شک انکھیں بند کر کے اپ کوئی چیز بنانے کے لیے دیں گے تو وہ بہترین بنا سکتا ہے۔ مگر جو کام ہاتھ سے انجام دینے کی عادت اس کو تھی وہ کام اگر منہ سے کرنے کو کہا جائے تو سوائے نقصان کے کچھ ہاتھ نہیں اتا اور ہاتھ خالی رہ جاتے ہیں۔