میرا نام حرارؤف ہےلباس کی کٹنگ اور سلائی کا طریقہ

in Sewing & Knitting3 years ago

Post by @hirarauf

اللّہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔سب اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی مددگار ہے۔
اسلام وعلیکم سٹیمینس کیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور سب اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے۔
اسکے بعد میں اُن سب کا جو مجھے سپورٹ کر رہے ہیں میں تہِ دل سے اُن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ @yousafharoonkhan آپ بیشک تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔آپ جو کام کر رہے ہیں اس پر میں آپکو مبارکباد پیش کرتی ہوں یہ آپکی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ کہ آج میانوالی جیسے شہر میں خواتین گھر بیٹھ کر اس پلیٹفارم سے مصتفید ہو رہی ہیں۔
اور تمام سٹیمٹ پر کام کرنے والے لوگ جو سٹیمٹ کو ہر گلی ہر محلہ ہر بازار میں متعارف کروا رہے ہیں۔آپ لوگ ہی اصل رول ماڈل ہیں۔میں سٹیمٹ میں کام کرنے والے سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیوں کہ آپ لوگ بہت اچھے ہیں۔ایسے ہی رہیے گا۔

۔اب میں اپنی پوسٹ کے بارے میں گائیڈ کروں گی کہ میں نے کیسے اپنا لباس کٹنگ کیا اور پھر سیا۔ سب سے پہلے میں نے کپڑے کو شلنگ کرلیا اسطرح کپڑا اپنی اصلی حالت میں آجاتا ہے اور سلائی کرنے کے بعد کپڑا سکڑتا نہیں ہے۔اسکے بعد میں نے قمیض کیلئے کپڑے کو تہ لگا کر رکھا اور اس پر ناپ والی کمیض کو رکھ دیا۔ناپ کر کے میں نے کینچی ✂️ سے اسکی کٹنگ کرلی۔
_20211020_190128.jpg
پہلے دامن سے ناپ کر کے نشان لگا لیا اسکے بعد میں نے قینچی سے کٹنگ کرلی اسکے بعد قمیض کی فٹنگ کا ناپ لیا اور ااکی کٹنگ کرلی۔کٹنگ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں پوری پوری کٹنگ نہیں کررے ناپ سے تھوڑا کپڑا چھوڑ کر کٹنگ کرتے ہیں اسطرح سلائی کرنے کے بعد فٹنگ ٹھیک ہوتی ہے۔
_20211020_190056.jpg

_20211020_190109.jpg
اسکے بعد میں نے بازوؤں کا ناپ لیا اور اسکی کٹنگ کی۔ دھیان رہے کندھے کی کٹنگ بہت آرام سے کرنی ہوتی ہے زرا سی کھلی کٹنگ ہو جائے تو کندھا لٹک جاتا ہے۔اور ذیادہ ہو جائے توقمیض میں کھچ سی پڑتی ہے۔

![_20211020_190118.jpg]
()

قمیض کی کٹنگ کرنے کے بعد شلوار کی باری آتی ہے۔شلوار کا کپڑا بھی کٹنگ کرنے سے پہلے شلنگ کرتے ہیں تا کہ جتنا سکڑنا ہو وہ سکڑ جاۓ سلنے کے بعد مسئلہ نہ بنے۔اسکے بعد میں نے ناپ کی شلوار کو کپڑے پر رکھ کر کٹنگ کرلی۔
_20211020_190136.jpg
اب سلائی کرنے کی باری آتی ہے۔سب سے پہلےقمیض کا گلہ بنانے کیلئے بکرم کو فولڈ کر کے گولائی میں کٹنگ کرلیں آپ جس ڈیزائن کا گلہ بنانا چاہتے ہیں بنالیں یہاں میں گول بنا رہی ہوں اسلیے گولائی میں کٹنگ کر رہی ہوں گلہ بنانے کے بعد اسکے باشو اسکے ساتھ جوڑے اسکے ںعد قمیض کا چاک کو پائپنگ سے سجایا اسکے بعد مین نے قمیض کی فٹنگ کرلی۔
_20211020_190045.jpg

_20211020_190145.jpg

امید ہے آپکو میری پوسٹ پسند آۓ ک
گی یونہی اپنا پیار بناۓرکھیں۔کل نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی اپنا بہت سارا خیال رکھیۓ گا۔
جزاک اللّہ

Sort:  

بہت خوب
آپ تو ہر فن مولا ھیں
بہت اچھی بات ہے اگر آپ ٹیلرنگ کا کام کرتی ہیں تو

آپ کے سراہنے کا شکریہ

بہت شکریہ جناب آپ کی حوصلہ افزائی کا

ماشاءاللہ بہت زبردست طریقے سے کٹائی کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

آپکا شکریہ

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی سلائی کی ہے اور وضاحت بھی بہت اچھی پیش کی ہے

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.12
JST 0.031
BTC 68870.08
ETH 3734.86
USDT 1.00
SBD 3.73