Contest] My Skill Is My Power || Season-28by@hafsasaadat90 ، Pakistan

السلام علیکم ،

امید کرتی ہوں کہ اپ سب خیریت سے ہوں گے۔نئے سال میں امیدوں کے ساتھ قدم رکھنا اور اپنی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے پرجوش ہونے کے کی تیاری میں ہوں گے۔
ہر انسان کے اندر کوئی نہ کوئی کوالٹی موجود ہوتی ہے جو کہ اس کی زندگی کو بہتر سے بہتری کی طرف لے کے جاتی ہے۔کچھ لوگوں نے اپنی زندگی کا مقصد ارٹ کو بنایا ہے تو کوئی ڈرائیونگ اور کوکنگ کی طرف دھیان دیتا ہے بعض لوگ میک اپ میں اپنے کمال دکھاتے ہیں تو بعض لوگ ارکیٹیکچرنگ فیلڈ میں اگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔
مجھے بچپن ہی سے ٹیچر بننے کا بہت شوق تھا ۔میں جب چھوٹی تھی تو اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو وائٹ بورڈ پہ یا بلیک بورڈ پہ جہاں موقع ملتا پڑھانے کے لیے بیٹھ جاتی۔ اگر کہیں کوئی بچہ میسر نہ ہوتا تو میں اپنی کھلونوں کو ہی اپنی کلاس کے بچے بنا کے بٹھا لیتی اور خیالی بچوں کو پڑھاتی رہتی۔
یہی پڑھانے کی صلاحیت اہستہ اہستہ میرے اندر پروان چڑھتی گئی اور میں نے محلے کے بچوں کو ٹیوشن پڑھانا شروع کر دیا۔اپنے بچوں کے ساتھ ایک وقت ایسا ایا کہ میرے پاس اتنے سارے بچے ٹیوشن بڑھنے اتے کہ ہمارا کمرہ فل بھر جاتا۔ اور میرے پاس اتنا وقت نہ ہوتا کہ میں اٹھ کے کھانا ہی پکا سکوں۔

20250103_143229.jpg

مگر ایسے وقت میں میں اپنے بچوں کو پوری توجہ نہیں دے پاتی تھی اس لیے میں نے ٹیوشن پڑھانے کا سلسلہ روک کے اپنے بچوں کو پوری توجہ دینا شروع کر دی۔ اور اپنے اسکول کا پڑھانے کا شوق اپنے بچوں پہ پورا کرنے شروع کر دیا۔
جیسے جیسے وقت گزرا میری پڑھانے کی خواہش مزید بڑھتی جا رہی تھی۔ اس سلسلے میں ، میری ساس نے بہت مدد کی اور انہوں نے مجھے قران پڑھانے کی راہ سجھائی۔پہلے میں نے محلے کے بچوں کو قران پڑھانا شروع کیا۔ اور اہستہ اہستہ یہی سلسلہ اپنے بچوں سے لے کر ان لائن قران پاک پڑھانے تک بڑھتا چلا گیا۔ اب میں ان لائن قران پاک بھی پڑھاتی ہوں ۔اور اپنے بچوں کو اسکول کی تعلیم بھی دیتی ہوں۔ اس کے علاوہ اپنے بچوں کی اور اپنی قران پاک کی تعلیم کے اوپر بھی پورا دھیان دینے کی کوشش کرتی ہوں۔

20250103_143246.jpg

میں اگر یہ کہوں کہ میری پڑھانے کی صلاحیت میری پاور ہے۔ تو غلط نہ ہوگا کیونکہ ہر شخص مختلف صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے۔ اور مجھے اپنی صلاحیت پہ فخر ہے۔ویسے بھی استاد کا پیشہ انبیاء کرام کا پیشہ ہے۔ اس لیے اگر میں اس پیشے سے منسلک ہوں تو، اس میں اللہ کی مدد اور نبیوں کی مناسبت میرے لیے اسانی کا باعث ہے۔

3W72119s5BjVs3Hye1oHX44R9EcpQD5C9xXzj68nJaq3Ce7kLXgBmFYu3ymFp1eBZjB2uVoHTMEwWr38oBYbAY5nPi3vFt5NcXd4Eyi9ShKbsQ6E9LzpJS.png

ایک کہاوت ہے کہ!

""علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر کی گود تک"

استاد طالب علموں کا روحانی باپ ہوتا ہے اس ہی لیے اگر ہم اس کوٹیشن کے اوپر عمل کریں تو بہترین ہوگا۔
"جس نے مجھے ایک لفظ بھی سکھایا وہ میرا استاد ہے۔چاہے وہ مجھے رکھے یا آزاد کر دے۔"
میں امید کرتی ہوں اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی شکریہ۔

@sibamsoneu
@lirvic
@nishadi89

کیا اپ لوگ اس کانٹیسٹ میں حصہ لینا چاہیں گے۔

Sort:  
Loading...