The diary game || 03-11-2022 || #club75 || @khang572
السلام وعلیکم محترم دوستو
اللّٰہ پاک کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے آج تقریباً نو دن بعد پوسٹ شیئر کی ھے آج کل گندم کی کاشت کا موسم شروع ھے اور الحمدللہ ھم نے بھی گندم کی کاشت شروع کر دی ھے اس سال تین مختلف نسل کے بیج لیے ھیں جن کی کاشت کرنی ھے آج کی پوسٹ میں ان بیجوں کے متعلق آپ کو بتاؤں گا
نمبر ایک
سفید آسٹریلین بیج
نمبر دو
گلابی انڈین بیج
نمبر تین
کالا چائنا بیج
سفید آسٹریلین بیج
یہ آسٹریلیا کی گندم کا بیج ھے اس کی کاشت نومبر میں کی جاتی ہے اور بیج کا استعمال آٹھ سے دس کلو فی ایکڑ کیا جاتا ھے اور اس کی پیداوار اسی سے سو من فی ایکڑ ھے یہ بیج پاکستان میں بہت نایاب ہے کیونکہ بہت کم مقدار میں یہاں پر دستیاب ہے اور ھم یہ بیج پہلی مرتبہ کاشت کر رہے ہیں اور اس وقت اس بیج کی قیمت سات ہزار روپے فی کلو ھے مطلب سات لاکھ روپے بوری کا ریٹ ھے اس کی پیداوار بڑھا کر بہت زیادہ آمدنی کمائی جا سکتی ہے
گلابی انڈین بیج
گلابی انڈین گندم کا بیج بہت مشکل سے ملا اور یہ لاھور سے ملا ہے اس کی پیداوار بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے اس کی اوسط بھی ستر سے نوے من تک بتائی جا رہی ہے کاشت کے لیے اس کا بیج بھی دس سے بارہ کلو فی ایکڑ استعمال ھوتا ھے اس کی کاشت کا موسم بھی بہترین ہے اور نہری زمین پر اس کی کاشت اور بھی بہتر ھوتی ھے اس کے پودے اور بیج کا رنگ بھی ہلکا گلابی ھوتا ھے اس لئے اسے گلابی انڈین بیج کے نام سے جانا جاتا ھے
کالا چائنا بیج
یہ گندم پاکستان میں اس وقت بہت نایاب ھو چکی ھے اس نسل کی گندم انڈیا اور چائنا میں کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے پاکستان میں اس کی کاشت کا دوسرا سال ھے اور پاکستان میں اس وقت سب سے مہنگی گندم ھے اس کا بیج دس ہزار روپے فی کلو مل رہا ہے لیکن بہت کم مقدار میں مل رہا ہے اس کی کاشت بھی نومبر کے پہلے ہفتے میں کی جاتی ہے اور اس کی اوسط بھی سو من فی ایکڑ سے اوپر ھوتی ھے
دعا کریں اللہ تعالیٰ ھمیں کامیاب فرمائے آمین
Special Mention:
@steemit-pak // @event-horizon// @uzma4882
Regard @khang572
Join and sharing your diary games on Steem For Pakistan Community.