Food challenge contest week #44|| For kids and parents| Be our chef| share Your Food Diary With Us

in Steem Kids & Parents2 years ago

رول پراٹھا

پیارے دوستو کیا حال ہے۔امید کرتی ہوں کہ سب ٹھیک ہوں گے۔کھانا پکانا کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے۔یہ بات مجھے میری مما نے بتائی ہے۔اور وہ سکھاتی بھی اتنے اچھے سے ہیں کہ مجھے یہ بات واقع سچ لگنے لگی ہے۔میری مما کیونکہ ایک اچھی کک ہیں اس لیے مجھے اپنی مما کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا بہت پسند ہے۔اور وہ بنا بھی سب کچھ لیتی ہیں۔اس لیے مجھے بھی انکی طرح ایک اچھی کک بننا ہے۔۔آج ہم بنانے والے ہیں رول پراٹھا۔یہ بہت مزے کا بنتا ہے ۔اس ![image.png]() لیے سوچا کہ آپ لوگوں کے ساتھ بھی اسکی ریسیپی شعیر کر لی جاۓ۔

کن کن اجزا کی ضرورت ہوتی ہے

![image.png]()
بون لیس چکن
سرکہ سویا سوس چیلی سوس
آئل
نمک
پیاز بند گوبھی اور لہسن ادرک
سادہ پراٹھا

رول پراٹھا بنانے کی ترکیب

رول پراٹھا بنانا بہت ہی ایزی ہے۔اور مجھے پسند بھی بہت ہے۔یہ بن بھی بہت جلدی جاتا ہے۔مما ریڈی میٹ پلین پراٹھے منگوا کے رکھتی ہیں ایمرجنسی کے لیے۔کہ کبھی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔بٹ ان سے ہر وقت میں رول پراٹھے ہی بنا لیتی ہوں۔کیونکہ اگر پراٹھے بنے بناۓ ہوں تو یہ ڈش بنانا بہت ایزی ہے۔تو چلتے ہیں آج کی ریسیپی کی طرف۔سب سے پہلے ہم نے بون لیس چکن لینا ہے اس کو اچھے سے واش کر کے چھوٹا چھوٹا کیوب کی شکل میں کاٹ لینا ہے۔ ![image.png]() اس کے بعد سرک سویا سوس نمک اور تکہ مصالہ لگا کر آدھے گھنٹے تک میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیا۔میری نیٹ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اس سے گوشت اچھے سے گل بھی جاتا ہے اور ٹیسٹ بھی بہت اچھا ہو جاتا ہے۔میری نیٹ کرنے کے بعد ایک چمچ آئل ڈال کر اسے ‌فرائی کر لینا ہے ![image.png]() پھر اس میں سلاد ڈالنے کے لیے سبزیوں کی کٹنگ کر لینی ہے۔مجھے تو صرف بند گوبھی اور پیاز پسند ہیں اس لیے میں تو صرف وہی ڈالتی ہوں ۔لیکن میری مما تو کھیرے اور ٹماٹر بھی ڈالتی ہیں۔پھر پرٹھا لے کر ایک چمچ آئل ڈال کر اسے فرائی کر لیا ![image.png]() پھر پراٹھے پر مائیونیز اور کیچپ ڈال کر پھیلا لینی ہے ۔اور پھر پراٹھے کے اوپر فرائی کیا ہوا چکن ڈال دیا۔اس کے اوپر کٹا ہوا سلاد ڈال دیا ![image.png]() اور پھر چکن اور سلاد کے اوپر کیچپ اور مائیونیز ڈال دی۔کیونکہ مجھے کیچب اور مائیونیز بہت پسند ہے اس لیے میں تو کافی بھر بھر کے ڈالتی ہوں۔کیچپ اور مائیونیز ڈالنے کے بعد پراٹھے کو اچھے سے فولڈ کر لیا۔لیں جی ہمارا مزے دار سا بہت ہی ایزی طریقے سے بننے والہ رول پراٹھا ریڈی ہے۔۔۔

اختیتامی الفاظ

مجھے ایسے مقابلوں میں حصہ لے کر بہت اچھا لگتا ہے ۔اس سے میری قابلیت میں اور اضافہ ہو رہا ہے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے کوکنگ کرنا مجھے پہلے بھی پسند تھا بٹ اب زیادہ دل لگا کر بناتی ہوں کیونکہ مجھے آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کرنا ہوتا ہے۔امید کرتی ہوں کے ہر بار کی طرح اس بار بھی میری ریسیپی پسند آے گی
Sort:  
 2 years ago 
Club Status#club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Voting CSI8.1
Score (quality/rules)8/10
Verification date:2022-11-24
MOD's Observations/suggestionsThank you for sharing your quality post with us. Best of luck for the contest.

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 66625.38
ETH 3619.34
USDT 1.00
SBD 2.89