food challenge week#43//for kids and parents/be our chef/share food

in Steem Kids & Parents2 years ago

پیارے دوستو کیا حال ہے۔مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں اس مقابلے کا حصہ بن رہی ہوں۔میں روز اپنی مما سے کچھ نہ کچھ بنانا سیکھتی ہوں۔ میری امی ایک اچھی کک ہیں۔اسی وجہ سے میں بھی چاہتی ہوں کہ میں بھی انکی طرح ایک اچھی کک بن سکوں۔تاکہ سب لوگ میری مما کی طرح میری بھی تعریف کریں۔آج میں آپ لوگوں کے ساتھ جو ڈش شعیر کرنے جا رہی ہوں وہ بہت سمپل اور ایزی ہے۔اور بنتی بہت مزے کی ہے۔کیونکہ اب سردیوں کا موسم ہے۔اوریہ ڈش ہے بھی سردیوں کی تو اب یہ اکثر بنتی ہے

چکن سوپ

آج جو ریسیپی میں آپ سب کے ساتھ شعیر کرنے جا رہی ہوں اسکا نام ہے چکن سوپ۔یہ بہت مزے کا بنتا ہے۔اوراس کے فائدے بھی بہت ہیں۔سوپ میں موجود چکن بہت سے فوائد پیش کرتا ہے۔اس میں موجود پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔جو ہمارے مدافتی نظام کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔چکن سوپ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔بچے ہوں یا بڑے سب کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
image.png

چکن سوپ بناننے کے لیے ہمیں کن کن اجزا کی ضرورت ہوئی


چکن
انڈا
کارن فلور
بلیک پیپر
سرکہ سویا سوس چیلی سوس
چکن کیوب
نمک
لہسن ادرک
image.png

چکن سوپ بنانے کا طریقہ

چکن سوپ بنانا بہت ہی ایزی ہے۔میں نے کافی ٹائم اپنی مما کو بناتے ہوئے دیکھا ہے بٹ کمپلیٹ نہیں دیکھ سکتی بیچ میں کوئی اور کام آڑے آ جاتا۔لیکن آج تو میں نے ٹھان لیا کہ پورا طریقہ دیکھ کہ رہوں گی تاکہ اگلی بار میں خود ٹرائے کروں۔تو چلتس ہیں آج کی ریسیپی کی طرف۔۔چکن سوپ بنانے کے لیے سب سے پہلے ہم نے چکن کو اچھے سے دھو کر بوائل ہونے کے لیے ایک برتن میں رکھ دیا۔چکن کے ساتھ لہسن ادرک اور نمک ڈال دیا۔چکن کو ہم نے اچھےسے بوائل کرنا ہے ۔یہاں تک کہ چکن اچھے سے گل جاۓ۔جب جکن اچھے سے گل گیا تو ایک چمچ کی مدد سے چکن کو نکال لیا اور کانٹے کی مدد سے اس کے ریشے ریشے کر لیے
image.png
پھر ریشے کیے ہوئے چکن کو واپس کڑائی میں ڈال دینا ہے اور5 منٹ اور بوائل کیا۔اس کے بعد 2 2ٹیبل سپون سرکہ سویا سوس اور چیلی سوس ڈال دیا۔اورچکن کیوب بھی ڈال کر مکس کر لیا۔اب سوپ کو گاڑا کرنے کے لیے 3 چمچ کارن فلور کے آدھی کٹوری پانی میں مکس کر کے آہسہ آہستہ سوپ میں مکس کرتے گے۔لاسٹ میں ایک انڈے کو پھینٹ کر سوپ میں مکس کر لیا۔ایک دو بوائل آنے کے بعد چولہا بند کر دیا لیں جی ہمارا گرم سوپ ریڈی ہے
image.png

اختیتامی الفاظ

مجھے اس مقابلے میں حصہ لے کے بہت مزہ آیا۔اس وجہ سے میں نے ایک اور ڈش سیکھ لی اپنی مما سے امید کرتی ہوں آپ سب کو بھی پسند آے گی یہ ریسپی

Sort:  
 2 years ago 

Thank you for sharing the your quality content here.

Status Club
Club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Voting CSI
0
Verification date:
12-11-22


Period of: 1 month(s)):


CASH OUTS| 6.00 STEEM
POWER UPs| 6.2 STEEM

20220516_232701.jpg

 2 years ago 

Your food looks delicious. Really nice post. You have good knowledge of food preparation. Your article is really interesting. Thanks for sharing.

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 66705.81
ETH 3626.46
USDT 1.00
SBD 2.93