Steemkids & Parents Contest || Funny Photo Caption || Week 11 |by@tasmia11

in Steem Kids & Parentslast year
پیارے فرینڈز کیا حال ہے؟ امید ہے سب ٹھیک ہوں گے۔ہر بار کی طرح آج بھی میں آپ لوگوں کے ساتھ بہت پیاری پیاری اور فنی یادیں لے کر حاضر ہوئی ہوں میرے لیے یہ یادیں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ۔آج کل کی لائف جتنی بزی ہو گی ہے ہمارے پاس ایک دوسرے کے لیے ٹائم ہی نہں ہوتا۔جب ہم موبائل میں ایسی پیاری پیاری یادیں محفوظ کی ہوئی دیکھتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔دل کرتا ہے پھر سے بچپن لوٹ آے۔تو چلتے ہیں آج کی کچھ دلچسب اور فنی یادوں کی طرف

بچوں کی کیوٹ سی لڑائی

![image.png]() سب سے پہلے جو پک میں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کر رہی ہوں یہ میرے چھوٹے بھائی اور کزن کی ہے۔ان دونوں کا لگتا ہے آپس میں 36 کا آکڑہ ہے۔بہت ہی زیادہ لڑتے ہیں آپس میں۔ایک کے پاس جو چیز ہو دوسرے کو بھی وہی چاہیے ہوتی ہے۔ایک جیسی چیزیں بھی لا کر دیں پھر بھی جگڑا ہو ہی جاتا ہے۔مجھے تو بہت مزہ آتا ہے۔ان کو لڑائی کرتے ہوۓ دیکھنے میں۔کبھی کبھی تو میں خود انکو لڑوا دیتی ہوں۔اس وجہ سے ہر بارمما سےڈانٹ بھی کھاتی ہوں۔بچپن کے دن بھی بہت پیارے ہوتے ہیں ہر فکر و پریشانی سے آزاد۔جب میں انکو آپس میں لڑتے اور کھلتے ہوۓ دیکھتی ہوں تو مجھے اپنے بچپن کے دن یاد آتے ہیں

جوس پینے کی ہر ممکن کوشش کرنا

![image.png]() یہ پک میرے میری خالہ کی بیٹی کی ہے۔اسے جوس بہت پسند ہے ۔میں نے اسے جوس دلا کے دیا میں اسے کھول کے دے رہی تھی بٹ وہ اتنی بے صبری ہوئی پڑی تھی کے کھولنے ہی نہیں دے رہی تھی تو میں نے بھی اسے ایسے ہی پکڑا دیاکہ خود ہی کھول لو۔تو میڈم نے خوش ہو کر لے لیا بٹ اگلہ مرحلہ کافی ٹف تھا اس کے لیے بہت کوشش کے بعد اس نے کھول تو لیا لیکن اسٹرا ڈالنا کافی مشکل ہو رہا تھا لیکن یہ میڈم ٹھری مستقل مزاج۔بہت کوشش کے بعد اس نے اسٹرا بھی ڈال لی اسٹرا ڈالنے کے بعد وہ اتنی خوش ہوئی کے پوچھیں مت ۔یہ پورا مرحلہ اتنا دلچسب اور فنی لگر رہا تھا کے میں نے اپنے محفوظ کر لیا۔

کیوٹ سی سلفی

image.png
یہ پک جو میں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کررہی ہوں ہوں یہ پک میرے موبائل کی سب سے کیوٹ پک ہے ان فیکٹ یہی پک میں نے اپنے موبائل کی سکرین پر بھی لگائی ہوئی ہے۔یہ پک میرے چھوٹے سب سے پیارے اور لاڈلے بھائ صارم کی ہے وہ بہت مشکل سے پکس بنواتا ہے۔ایک قسم کا پورا مشن ہوتا ہے جب بھی اس کی کوئی بنانی ہو یا ویڈیو بنانی ہو پوری فیملی کوشش کرتی ہے بٹ یہ صاحب ٹھرے من موجی ۔دل کیا تو ایک آد پک بنوا لی اور اگر دل نہ کیا تو کیونہ ہزار کوشش کر لی جاۓ سب فلاپ ہو جاتا ہے۔تو اس صاحب کی بہت ہی کم پکچرزہوتی جو اچھی بنے ۔یہ پک بھی کافی مشکل سے بنوائی تھی کوئی 10 12 پکچرز بنائی تب جا کے ایک دو کوئی اچھی بنی۔

اختیتامی الفاظ


مجھے ہر بار کی طرح اس بار بھی آپ لوگوں کے ساتھ اپنی پیاری پیاری یادیں شعیر کر کے بہت اچھالگا۔ہر کسی کی اپنے بچپن کی بہت ہی پیاری پیاری یادیں ہوتی ہیں جو ہمیں کسی اور کے منہ سے سنتے ہوۓ بہت مزہ اتا ہے۔میں بھی اس لیے سب بچوں کی یادیں اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیتی ہوں تاکہ جب یہ سب بچے بڑے ہوں گے تو میں انکو دیکھا سکوں۔اپنی راۓ کا اظہار کر کے ضرور بتاۓ گا کہ کیسی لگی آپ کو یہ پک۔میں اس مقابلے میں اپنے 3 دوستو کو دعوت دے رہی ہوں
@mdkamran99
@dragonsilva96
@gwillchrist

Sort:  
 last year 

Hi @tasmia11, thank you for joining the contest in our community today. Your images are not properly uploaded. Please check and try to re-upload the first and the second image. I wish you success in the contest. Hello my friend you are currently powering down your steem and this will make support difficult for you. Hope you are aware.

Status Club
#club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Verification date:
Voting CSI
9.0 ( 0% self vote)
Grade7/10
Verification date:
19-12-22


Period of: 1month


CASH OUTS| 22.5 STEEM
POWER UPs| 22.5 STEEM

20220516_232701.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.12
JST 0.029
BTC 66625.38
ETH 3619.34
USDT 1.00
SBD 2.89