Remember me،My father, Pakistan

in RECREATIVE STEEM3 months ago (edited)

السلام علیکم ،

میں اج اپ کے ساتھ ایک ایسی شخصیت کا تعارف کروانے جا رہی ہوں جس کا میری زندگی میں بہت اہم کردار ہے۔ویسے تو دیکھا جائے تو ہر لڑکی کے لیے اس کا باپ اس کی پہلی محبت ہوتا ہے۔کیونکہ وہ اپنے باپ سے ہی وہ تمام باتیں سیکھتی ہے جو اس کو شادی کے بعد اپنے شوہر میں چاہیے ہوتی ہیں۔میرے لیے بھی میرے باپ ایک ایسے ہی شخصیت کے روپ میں تھے جو کہ میرے ائیڈیل تھے۔

20251029_080404.jpg

میرے ابو اپنی پہلی پھودی کے ساتھ

بلا شبہ میں یہ بات با اسانی کہہ سکتی ہوں کہ جتنی نرم مزاج اور بچوں سے محبت کرنے والے میرے باپ تھے دنیا میں ایسے لوگ بہت ہی کم ملتے ہیں۔وہ دراصل ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کو پوری طرح فالو کرتے تھے۔کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بچوں سے بہت محبت کرتے تھے اور ان کی نظر میں تمام انسانیت کے لیے محبت تھی اور ان کا رویہ ہمیشہ تمام عالم کے لیے محبت اور امن والا تھا لہذا میرے ابو بھی اپنے نبی کی سنت کے اوپر چلتے ہوئے محبت اور امن کو پسند کرتے تھے۔

20251029_080243.jpg

میرے ابو اپنی پہلی بیٹی کے ساتھ

مجھے اج بھی ان کی انتقال پر یقین نہیں ہوتا۔کیونکہ جو شخص دلوں میں زندہ ہو اس کو انسان مرا ہوا تصور نہیں کر سکتا۔خاص طور سے جب لڑکیوں کی شادی ہو جائے اور وہ دوسرے گھر چلی جائیں تو ان کو اپنے ماں باپ سے ملنے کا موقع کم ہی ملتا ہے لہذا جب وہ اپنے ماں باپ کے گھر جاتی ہیں اس وقت اپنے باپ کی کمی کو محسوس کر سکتی ہیں ورنہ اپنے گھر میں تو ان کے دل میں اپنے باپ کی یاد ہمیشہ تازہ رہتی ہے۔میرا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے میں اج بھی ہمیشہ ہر نیک کام یہ سوچ کے کرتی ہوں کہ اللہ تعالی اس کا ثواب میرے ابو کو دے گا۔کیونکہ مجھے زندگی کے تمام اتار چڑھاؤ میرے ابو نے ہی سکھائے ہیں۔اج جب میں خود بچوں والی ہوں اور مجھے اپنے بچوں کی پرورش کرنی ہے تو مجھے اپنے ابو کے سکھائے ہوئے تمام سنہری اصول یاد اتے ہیں اور وہ میں اپنے بچوں کی تربیت میں استعمال کرتی ہوں۔یقینا ان تمام نیک اعمال کا ثواب میرے ابو کو ہی جائے گا۔کہا جاتا ہے کہ نیک اولاد صدقہ جاریہ ہوتی ہے اب یہ تو اللہ ہی جاتا ہے کہ میں نیکی کے درجے پہ اترتی ہوں کہ نہیں مگر میری اپنی پوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں جو بھی نیک کام کروں اس کا ثواب میرے ابو کو پہنچے۔
اگر اج مجھے اپنے ابو دوبارہ نظر ا جائیں تو میں ان سے وہی کہوں گی کہ کاش اب اج دنیا میں موجود ہوتے اور اپنے بچوں کو ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے دیکھتے تو اپ کتنا خوش ہوتے۔یقینا اللہ تعالی ان کی روح کو جنت کے اعلی مقام میں رکھا ہوگا اور ان کی قبر کو جنت کا باغ بنایا ہوگا۔کیونکہ جب انسان اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کا اپنا اعمال نامہ بند ہو جاتا ہے مگر اگر اس کی اولاد اس کو پڑھ کے بخشے اور اس کے لیے نیکی کے کام انجام دے تو یقینا اس کو مرنے کے بعد بھی نیکی کے ثواب ملتے رہتے ہیں۔

20251029_081515.jpg

اپنی اخری سفر حج پر اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے ساتھ

میری ہمیشہ یہی خواہش ہوگی کہ میں اپنے بچوں کی ایسی ہی تربیت کروں جیسے میرے ابو نے ہماری کی۔حالانکہ ہم 11 بہن بھائی ہیں مگر ہر بہن بھائی کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ابو اس کو سب سے زیادہ پیار کرتے تھے۔کیونکہ ابو کو بچے بہت زیادہ پسند تھے ہم ماشاءاللہ اتنے سارے بہن بھائی ہے مگر پھر بھی ابو محلے کے بچوں کو بھی اپنے پاس بلا لیا کرتے اور ان سے محبت کا اظہار کرتے تھے۔
جب میرے ابو کا انتقال ہوا تو ان کے جنازے میں کتنے لوگ ایسے تھے جو شریک ہی نہ ہو سکے کیونکہ انہیں پتہ ہی نہ چل سکا کہ ہمارے ابو اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر ان سب کے باوجود میرے ابو کا جنازہ اتنا بڑا تھا کہ ایسا لگتا تھا جیسے کوئی بہت بڑی سیاسی شخصیت کا انتقال ہو گیا ہو کیونکہ تمام سڑکیں بھر گئی تھیں اور مسجد میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔دنیا والے کہتے ہیں کہ جس شخص کے جنازے میں زیادہ لوگ ہوتے ہیں اللہ تعالی اس شخص کی بخشش دنیا میں ہی کر دیتا ہے اب اس کا تو اللہ ہی کو علم ہے کہ وہ کس کو بخشے گا اور کس کو نہیں مگر میری ہمیشہ سے یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے باپ کو جنت کے اعلی مقام پہ پہنچائے امین۔

2ai8Wx7yRZDoNcamXiWEb6bW3phQBZ4cV9Fq1No1NczS2d7akz3FXyZdTDJ77iqUWuG7hidKhVDxVAC8GYUoB83dAEynpsQyb1vtsjNLaGwSjKmisjYVWdQ1TF4rnyWAf4UdRA1HwKXZnkohDXEuP7ng22Q8DWW7zvB5kgDDMkEoB8HTv2LwtEzN6VfToxPNJeWtLonbsQQDtVTjV7CUxebUkjWYFMVQsx.jpeg

میں کچھ لوگوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں گی۔@adeljose
@froggi
@jannatakhter

Sort:  
 3 months ago (edited)

Hola @hafsasaadat90
gracias por unirte a la temática de de recordar con honra a los fieles difuntos
nos cuentas de tu papá quien ha sido tu primer amor y junto a tus 11 hermanos fuiste criada en el temor a Allah te enseñó las cosas esenciales en la vida y ahora lo honras, sabiendo que descansa en un lugar sagrado llamado paraíso.
Es una linda historia de una persona que vivió mucho y dejó una huella importante en los corazones de sus hijos y familia en general.

can you believe this that I didn't feel his absence because I don't think that he is no more

Cuando los padres hacen buenas obras en sus hogares y entorno familiar, es doloroso vivir su ausencia.

Me alegra que hayas logrado aprender de tu padre todo lo necesario para vivir y que a su vez, deseas dejar a tus 11 hijos la misma enseñanza.

Saludos y que todo se mantenga lleno de bendiciones en tu hogar.

We are 11 siblings not my children I have only four children

Ah, now I understand, thanks for clarifying.

Blessings.